Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری پیسے بٹورنے کا ذریعہ ! مگر جب پڑھا تو

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت ساری دعائیں آپ کے نام ، عبقری کی ٹیم اور آپ کے چاہنے والوں کے لئے بہت ساری دعائیں، اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت آپ کی نسلوں کو مخلوق خدا کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں آپ سے سیکھنے کی ہمت دے۔ عبقری سے میرا تعلق 14 دسمبر 2015ء سے ہے جب لاہور اپنی بہن کے گھر دیکھا تو دیکھ کر یہ سوچا کہ دوسروں سے پیسے بٹورنے کے لئے سب کچھ کرتے ہیں لیکن دو دن کے بعد آخر عبقری کو کھول کر پڑھ ہی لیا جس کے بعد اپنی بد گمانی پر شرمندہ بھی ہوئی اور حیران بھی کہ آج کل کے دور میں بھی فرشتہ صفت لوگ دنیا میں موجود ہیں۔ لوگوں کی آپ محبت و عقیدت نے مجھے بھی عبقری پڑھنے اور آپ کے درس سننے پر مجبور کردیا۔ میں نے عبقری سے بہت سارے وظائف اور ٹوٹکے اپنائے اور الحمد اللہ سو فیصد کامیاب رہی ہوں۔ عبقری کے ٹوٹکوں اور دوائیوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہوں۔ آج ہی دوا خانہ سے عبقری کی دو دوائیاں منگوائی ہیں۔میں نے چھوٹی سی عمر میں ہی نماز پڑھنا شروع کردی تھی۔ اپنے مذہب سے بہت لگائو ہے۔ کبھی بھی کسی کے لئے اپنے دل میں بے ایمانی نہیں رکھی۔
میرے دل میں نماز قرآن کے باوجود خلا تھا اور خواہش تھی کہ ایسا کوئی رب کا نیک بندہ ہو جو میرے خلا کو پر کرسکے تہجد گزار بن جائوں۔ ہمیشہ نیکی کی طرف دھیان رہے۔ الحمد اللہ جو عبقری رسالے اور آپ کے دروس نے پوری کردی ورنہ میں سمجھتی تھی کہ میری خواہش پوری ہونانا ممکن ہے۔ آپ کے دروس کی وجہ سے تہجد بھی پڑھنے لگ گئی ہوں۔ نماز میں بھی اب خوب دھیان لگتا ہے اور مزاج میں بھی بہت زبردست تبدیلی آئی ہے۔ سب آپ کی مرہون منت ہے۔
عبقری کے نام میرا دوسرا خط ہے۔ فروری 2016ء میں اپنے والد صاحب سے اجازت لے کر اپنے بھائی کے مسئلے کے لئے لکھا اور آپ نے ہماری رہنمائی بھی فرمائی۔ ابو جی کا کہنا تھا کہ بیٹے لوگ پیسوں کے بغیر کسی کا کام نہیں کرتے۔ اگر انہوں نے پیسوں کا مطالبہ کردیا تو میں نہیں دے پائوں گا۔ لیکن 17 دن بعد آپ کا جوابی خط مل گیا۔ جس کی مجھے بہت خوشی ہوئی۔ بھائی کا مسئلہ یہ تھا:
9 سال پہلے ہم نے امی کے زیورات اور پلاٹ فروخت کرکے بھائی کو کویت بھیجا لیکن وہاں جاکر اس کا کوئی کام ہی نہ بن پایا اور گھر والوں سے مکمل قطع تعلقی کرلی۔ وہ جہاں بھی کام کرتا ہے لوگ کام کروا کے پیسے ہی نہیں دیتے۔ دوبار کسی کے ساتھ مل کر بھی کام کیا لیکن انہوں نے بھی دھوکہ دیا۔ دوسری بار ماموں کے بیٹوں کے ساتھ مل کر کام کیا لیکن انہوں نے سب کاروبار چھین کر اسے فارغ کردیا۔ میرا بھائی پانچ وقت کا نمازی، روزہ دار ہے ماشا اللہ بہت چھوٹی سی عمر میں ڈاڑھی رکھ لی لیکن وہ وہاں فاقے کاٹ رہا ہے اور ہم لوگ ادھر۔ جس ماموں کے بیٹوں کے ساتھ ملکر کاروبار کیا تھا آج وہ 9 مکانوں کے مالک ہیں اور ہم کرائے پر رہ رہے
ہیں۔یہاں تک کہ کرایہ دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ حالانکہ ان کے بیٹوں کو میرے بھائی نے ہی کام سکھایا تھا اور اب وہی کہتے ہیں کہ (ع) سے کوئی امید نہ رکھنا وہ کبھی کچھ نہیں دے سکتا۔ میری امی بھی اپنے گھر اور اچھے رہن سہن کا خواب لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔
آپ نے جوابی خط میں دو انمول خزانہ نہایت توجہ اور دھیان سے پڑھنے کی تلقین فرمائی اور درس سننے کا فرمایا۔معذرت کے ساتھ بوجہ فرصت میں زیادہ دو انمول خزانہ تو نہ پڑھ سکی کیونکہ گھر کی ذمہ داری مجھ پر ہی ہے لیکن درس باقاعدگی سے سنتی ہوں اور اس وقت بھی سن رہی ہوں۔ لیکن میںنے عبقری سے دیکھ کر وظائف پڑھنا شروع کردیئے جن کی برکت سے میرے بھائی کا کام بھی ماشا اللہ ٹھیک ہوگیا۔ گھر والوں سے رابطہ بھی ہونے لگ گیا ہے اور اب اپنی شادی کے لئے پاکستان آرہے ہیں جبکہ پہلے تو میری خالہ رشتے سے بھی انکار کرچکی تھی کہ اس کا کوئی کام نہیں ہے۔ میں ہر وقت اللہ پاک کا شکر اور آپ کے لئے دعائیں کرتی ہوں۔
حضرت حکیم صاحب میں آپ کی تعریف نہیں کرسکتی کیونکہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کے آپ حق دار ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب!اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر دے ۔آپ کے درس سن سن کرجینےکا ڈھنگ آگیا ہے۔ (پوشیدہ‘گجرات)
ہر آنے والی پریشانی فوراً دور ہوتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی انتہائی مشکور اور ممنون ہوں کہ ماہنامہ عبقری اور آپ کے دروس نے زندگی کا رخ بدل دیا ہے۔ الحمدللہ! ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے والا درس لائیو سنتے ہیں اس کے علاوہ موبائل کے میموری کارڈ میں درس ڈاؤن لوڈ کرکے سارا دن روزانہ سنتے ہیں۔کوئی مسئلہ‘ بندش‘ پریشانی‘ کاروباری الجھن ہو درس سن کر دعا مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ کرم فرما دیتے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ گھر میں بہت زیادہ تنگی آگئی‘ بہت پریشان تھی‘ میں نے اپنے ایک بیٹے کو حفظ قرآن پر ڈالا ہوا ہے‘ میں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ جب تم سپارہ ختم کروگے تو بریانی پکاؤں گی‘ جبکہ بیٹے نے عینک اور گھڑی کامطالبہ کردیا‘ میرے پاس دینے کوکوئی انعام نہ تھا‘ ٹال مٹول کی اور مسجد میں جاکر اللہ تعالیٰ سے مانگنے کو کہا۔اس دن جمعرات تھی‘ میرے شوہر نوچندی جمعرات کو لاہور درس پر گئے‘ جبکہ گھر پر بچہ بریانی کھانے اور عینک گھڑی کی ضدلگائے بیٹھا تھا‘ میں نے غصہ میں خوب مارا کہ میرے پاس تو ہنڈیا کہ پیسے نہیں‘ جاؤ مسجد میں‘ میرے پاس کچھ نہیں‘ بچہ روتا ہوا چلا گیا‘ واپس آیا تو بہت خوش‘ مسجد میں ہی جیب میں ہاتھ ڈالا تو سو کا نوٹ نکل آیا۔ میں بھی کتنی ظالم نکلی‘ جلدی سے وہ نوٹ بچے سے چھینا اور گھر کی ضروریات پر خرچ کر ڈالا۔
بس پھر موبائل فون پر درس سنا‘ ذکر کیا‘ دعا مانگی‘ عجیب ذائقہ آیا۔ شب جمعہ تھی تسبیح خانہ میں بتائے اعمال میں لگ گئی‘ پیٹ خالی تھا ‘ بھوک شدید لگی ہوئی تھی مگر ایسا مزہ پہلے کبھی نہ آیا تھا۔ دعا کے بعد سوگئی‘ صبح جمعہ کو دس بجے ایسے ہی صلوٰۃ تسبیح پڑھی۔ خدا سے دعا مانگی‘ بس اللہ پر توکل باندھا۔
جمعہ کی شام شوہر گھر آئے ‘ وہ بہت فریش پھل لے آئے‘ ہم بہت خوش‘ کھایا‘ بچہ جو ناراض تھا اس کیلئے عینک گھڑی بھی آگئی‘ بچے نے مزید بتایا کہ مسجد میںہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مزیدار بریانی بھی اللہ تعالیٰ نے کھلا دی۔اللہ تعالیٰ نے رزق کا سبب بنا دیا‘ بچیوں کی فیسیں ادا نہ ہورہی تھیں وہ بھی اسی ہفتے ادا ہوگئیں‘ اللہ کریم نے خوب کھلایا‘ بہت ہی کرم کیا‘ ہم تھوڑا سا توکل کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھر کر نوازتے ہیں۔یہ سب درس کی برکت سے ہے‘ میری ہر پریشانی اسی درس کی برکت سے دور ہوتی ہے۔ اگر میں یہاں اپنے تسبیح خانہ سے جڑنے سے پہلے کے حالات لکھ دوں تو ہر پڑھنے والے کی آنکھ سے آنسوؤں کی لڑیاں جاری ہوجائیں‘ مگر اب الحمدللہ ہمارے گھرانے کی زندگیاں صرف درس اور ماہنامہ عبقری سے بدلی ہیں۔ (ن۔ع، گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 584 reviews.