Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیکاری ایک مہلک مرض

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

افسوس ہم نے وقت کی قیمت کما حقہ نہیں پہچانی چونکہ ہم دولت کی قدر کرتے ہیں اس لیے جب ہماری دولت ضائع ہونے لگے تو ہمیں افسوس ہوتاہے اور نہ صرف یہ کہ ہم اپنی دولت کو ضائع کرتے بلکہ غیروں کی دولت کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں کبھی افسوس نہیںہ وتا جب ہمارا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہو یا ہم دوسروں کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہوں کیسے کیسے بیش بہا گھنٹے گراں قیمت مہینے نایاب سال اپنی آنکھوں کے سامنے ضائع ہوتے دیکھتے ہیں اور ہم غفلت کی نیند پڑے ہوتے ہیں‘ہزاروں ایسے دیانتدار آدمی موجود ہیں جو اوروں کا کوڑی تک کا نقصان کرنا روا نہیں رکھتے اور اگر ان کے دل میں بھولے سے بھی یہ خیال آجائے کہ کسی کی کوڑی کی خیانت کررہے ہیں تو اس خیال سے بیشتر اپنے ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں لیکن یہی دیانتدار آدمی وقت جیسی بیش بہا چیز کو چوری کرتے ہیں مگر ان کو ذرا خیال نہیں آتا وہ کس اخلاقی جرم کا ارتکاب کررہے ہیں حالانکہ اگر ہم کسی کا مالی نقصان کریں تو کسی حد تک اس کی تلافی کرسکتے ہیں لیکن اگر ہم کسی کا وقت ضائع کریں تو اس کی تلافی کبھی ہو ہی نہیں سکتی‘ ایک سکاچ اور بیت کا مقولہ ہے کہ کاروباری آدمیوں کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی مصیبت نہیں ہوتی کہ چند نکمے آدمی ملاقات کے لیے آکر ان کا وقت ضائع کرجائیں‘ بیکاری سے بڑھ کر وقت کو تباہ کرنے والی اور کوئی شے نہیں‘ یہ ایک ایسی لعنت ہے جو ہزاروں عیبوں کا ایک عیب ہے۔ مارکس کیٹوں نے اپنے نوکروں کو حکم دے رکھا تھایا تو کچھ کام کرتے رہیں یا سو جایا کریں‘ وہ بیکار جاگنے والوں پر سونے والوں کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ بیکار رہنے سے بڑھ کر کوئی اور لعنت نہیں ہوسکتی۔ اس لیے حکماء نے کہا ہے کہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتے ہو ایک شخص نے کسی سے پوچھاکو تمہارے بھائی کی موت کا کیا باعث ہو‘ اس نے جواب دیا: ’’بیکاری‘‘ جب یہ جواب ایک فوجی جرنیل نے سنا تو اس نے آہ بھر کر کہا: واقعی بیکاری ایسا مہلک مرض ہے جو بہادر سے بہادر جرنیل کو مار ڈالنے کیلئے کافی ہے۔یادرکھیے! جو اپنے بچپن کو سستی اوربیکاری میں ضائع کرتے ہیں‘ نوجوانی میں بھی انہی عادات کی غلامی کریں گے اور جو جوانی میں سست اور بیکار رہتے ہیں وہ بوڑھے ہوکر بھی اسی لعنت میں گرفتار رہیں گے۔ وہ آدمی جو دونوں ہاتھ اپنی جیبوں میں ڈال کر قیمتی وقت ضائع کرتا ہے جب دوسرے کام کررہے ہوں تو وہ بہت جلد اپنے ہاتھ دوسروں کی جیب میں ڈالے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 638 reviews.