Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں (ام اوراق)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقت ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں ۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ لکھیں۔) والد کے قتل کے بعد جسمانی عوارض ک۔ع بی بی ! سعید آباد سے لکھتی ہیں۔ میرے والد کو پانچ چھ سال پہلے قتل کر دیا گیا تھا ۔ اور پھر قاتل بری ہو گئے۔ اس وقت میں سترہ سال کی تھی۔ صدمے اور خوف کی وجہ سے میرے ماہانہ ایام بند ہو گئے۔ چار پانچ ماہ بعد علاج کرایا تو پتہ چلا صدمے کی وجہ سے خون جل گیا ہے۔ اب علاج کے بعد کچھ بہتر ہے مگر نہ ہونے کے برابر۔ بی اے میں پڑھ رہی ہوں وزن بڑھتا جا رہا ہے ۔ کام کاج کر نہیں سکتی۔ میرے دانت بھی خراب ہو رہے ہیں۔ اس کیلئے بتائیے۔ ٭ ک بی بی! اس طرح کے حالات میں عام طور پر مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جب پاکستان بنا تھا اس وقت عورتوں کو یہی شکایت ہوتی تھی کہ اوائل عمر میں ایام بند ہو جاتے تھے۔ صدمے اور خوف سے ایسا ہو جاتاہے ۔ بہرحال آپ ایک پیالی ابلتے پانی میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ڈال کر صبح نہار منہ پی لیجئے۔ ہمدرد دواخانہ سے ریونہ ٹوتھ پیسٹ خرید کر استعمال کیجئے ، دانت صحیح ہوجائیں گے۔ نماز عشاء کے وتروں کی پہلی رکعت میں سورة نصر پڑھئے ۔ دوسری رکعت میں سورة لہب اور تیسری میں سورة اخلاص پڑھنے سے تمام عمر دانت صحیح رہتے ہیں ۔ پابندی سے نماز پڑھئے اور وتر میں یہی تینوں سورتیں پڑھئے ۔ کبھی کبھی سرسوں کے خالص تیل میں تھوڑا سا نمک لگا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر اچھی طرح منجن کی طر ح ملئے ، دانت صاف ہوجائیں گے ۔ قرآنی آیات سے دل کی بیماریوں سے شفاء ٭ ٹھٹھہ سے زینب کا خط آیا ہے۔ کام کاج کرنے سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ علاج نہیں کرا سکتے کیونکہ جہاں رہتی ہیں وہاں کوئی طبی سہولت نہیں۔ ان سے مجھے اتنا کہنا ہے کہ پریشان نہ ہوں۔ پچھلے دنوں مجھے دو تین لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کلام الٰہی سے شفا پائی ہے۔ سورہ الحجر کی 97 سے 99 تک کی آیات دل اور دمے کے مریضوں کیلئے بے حد شفا بخش ثابت ہوئی ہیں۔ اول ، آخر درود ابراہیمی اور تین بار یہ آیات پڑھ کر دم کی جاتی ہیں ۔ صبح شام پڑھئے۔ ان آیات سے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ آملے یا سیب کا مربہ روزانہ تھوڑا تھوڑا کھانے سے دل کو تقویت ملے گی۔ گلاب کے پھول بھی بے حد مفید ہیں۔ ایک گلاب کا پھول لیں اس کا سبز حصہ اور پنکھڑیاں دونوں پیس کر پانی میں ملائیے اور تھوڑی سی چینی یا مصری ملا کر روز پی لیا کیجئے، آرام آ جائے گا۔ ازدواجی تعلقات قائم نہیں ہو سکے ٭ ایک بہن کا تفصیلی خط آیا ہے۔ شادی کو تین سال ہو گئے مگر وہ انجانے خوف میں مبتلا ہیں۔ ازدواجی تعلقات قائم نہیں کر سکیں۔ شوہر بھی پریشان ہیں۔ ان کیلئے میں نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا ہے۔ چند ادویہ ایسی ہیں جو ان کے کام آسکتی ہیں ۔ آپ پتہ لکھا ہوا لفافہ بھیجئے۔ میں اس میں صرف دواﺅں کے نام لکھ دوں گی ۔ آپ دونوں کھا کر دیکھئے فرسٹ کزن سے شادی میں یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ ممتاز مفتی مرحوم اپنے عزیز دوست کا قصہ بتاتے تھے کہ ان کی کزن نے اپنے آپ کو بالکل اپنی ساس کے روپ میں ڈھال لیا تھا۔ اٹھنا، بیٹھنا، کھانا پکانا اور تمام دوسری عادات ساس کی طرح تھیں۔ محبت کی شادی تھی۔ شادی کے بعد میاں صاحب اپنی بیگم کو تمام دن سیر کراتے، ناز نخرے اٹھاتے لیکن رات کو بارہ بجے وہ کمرے سے بھاگ جاتے۔ چھ ماہ بعد ان سے پوچھا گیا تو وہ کہنے لگے میری بیوی بالکل ماں کے سانچے میں ڈھل گئی ہے۔ میں باوجود کوشش کے اس کا قرب حاصل نہیںکر سکتا۔ نفسیاتی طور پر بالکل ختم ہو جاتا ہوں۔ پھر انہوں نے دوسری شادی کی اور ماشاءاللہ بیوی بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزاری۔ آپ خود پر توجہ دیجئے ، اپنے آپ کو تھوڑا سا بدلئے ۔ بالوں کا انداز اور لباس بدل کر دیکھئے۔ بادی کے درد کا ٹوٹکا ٭ پچھلے ہفتے میں راولپنڈی گئی ۔ وہاں میں نے دیکھا ایک پلاٹ پر خودرو پودے جھا ڑیاں اور ارنڈ کے پودے بھرے پڑے ہیں ۔ بہت خوب صورت جڑی بو ٹیاںتھیں، مگر ان کا نام مجھے معلوم نہیں تھا ۔ پودوں کے جھنڈ میں ایک صاحب کو دیکھا جو جڑی بوٹیاں اکٹھی کر رہے تھے ۔ میں نے ان سے پو چھا یہ کونسی جڑی بوٹیاں ہیں۔ انہوں نے پشتو میں نام بتائے جو میر ی سمجھ سے بالا تر تھے میں جس جگہ کھڑی تھی وہاں ارنڈ کے بہت سے پو دے تھے جن پر ارنڈ کے خو شے لگے تھے ۔ یہ صاحب کہنے لگے : ” میرا نام حکیم نارگل ہے اور میں جڑی بوٹیوں سے دوا بنا تا ہوں۔ “ انہوں نے ارنڈ کے پکے ہوئے خوشے توڑنے شروع کیے ۔ میں نے پو چھا : ”ان بیجوں کا آپ کیا کریں گے؟“ حکیم صاحب نے میری طرف دیکھا اور پھر ارنڈ کے خوشے سے بیج نکالا، چٹکی سے بیج کے اوپر کا چھلکا علیحدہ کیا اور بیج کو دبایا ۔ اس میں سے تیل نکلا۔ وہ کہنے لگے ۔ بادی اور گٹھیا کے درد میں یہ بیج کام آتے ہیں ۔ بادی کا درد، انگلیوں ، ہا تھ کے جوڑوں ، پا ﺅں یا کمر میں ہو تو یہ بیج اکٹھے کر کے چھلکا اتارئیے اور کونڈی ڈنڈے میں کوٹ کر باریک میدہ کر لیجئے اوپر تیل آجائے گا۔ پسے ہوئے ارنڈ کے بیج اور تیل جوڑوں پر رات کو اچھی طر ح لگائیے اور اس کے اوپر ارنڈ کے پتے رکھ کر کپڑا باندھ دیجئے ۔ صبح اٹھیں گے تو درد بہت کم ہو گا۔ دو چار دن میں بادی کا درد ختم ہو جائے گا ۔ حکیم صاحب نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس علا ج کو برسوں سے آزما رہے ہیں۔ ان کے استاد بھی اسے آزماتے رہے ہیں ایک رات میںفرق پڑ جاتا ہے۔ جب ارنڈ کا مو سم آئے اور اس کو خوشے لگیں ۔ اس کے متعلق مجھے ضرور مطلع کریں ۔ اسی کے بیجوں سے کسٹرا تیل نکلتاہے۔ اس کے لگانے سے نقصان کوئی نہیں ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 87 reviews.