(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں)
پیاز مرغ
اشیاء:۔ مرغ ایک کلو، پیاز آدھ کلو، گھی ایک پاﺅ، ٹماٹر آدھ پاﺅ، لونگ، الائچی، زیرہ، جائفل، جلوتری کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ لہسن ،ادرک ، نمک، مرچ حسب ضرورت۔
ترکیب: ۔ پیازکاٹ کر گھی میں تل لیں۔ جب سرخ ہو جائے تو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اب گھی میں مرغ کے ٹکڑے ڈال دیں اور اوپر سے ٹماٹر لہسن، ادرک ،نمک مرچ ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز کو ہاتھ سے مسل کر اوپر سے چھڑک دیں اور گرم مصالحے کا سفوف اس میں ایک چمچہ چھڑک دیں۔ پھر چمچی سے اچھی طرح ملا دیں اور دم پر لگا دیں۔
(نوٹ) اس میں پانی نہیں ڈالتے۔ ٹماٹر وغیرہ اتنا پانی چھوڑ دیتے ہیں کہ گوشت گل جاتا ہے۔ اگر نہ گلے تو پھر تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔ مہمانوں کو بہت پسند آئے گا۔
مسلم مرغ
اشیاء:۔ چھوٹے چوزے دو عدد، دہی ایک پیالی، ادرک لہسن(پسا ہوا) دو چھوٹے چمچ بھر کر ، لال مرچ مرضی کے مطابق ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، خشخاش ایک چائے کا چمچ(برابر)، گھی مرضی کے مطابق، نمک مرضی کے مطابق ڈالیں،
ترکیب: ۔ ثابت چوزے دھو کر صاف کرلیں۔ اس میں پسا ہوا ادرک ،لہسن اور دہی ملا دیں۔ اب یہ سارا مصالحہ تلی ہوئی مرغی کے پیٹ میں بھر دیں۔ اور کچھ اوپر لیپ کر دیں۔ دیگچی میں گھی ڈالیں، جب گرم ہو جائے تو مرغی ڈال دیں۔ ڈھکن خوب دبا کر بند کر دیں۔ آنچ بالکل دھیمی کر دیں۔ اگر مل سکے تو ڈھکنے کے اوپر تھوڑے سے جلتے ہوئے کوئلے رکھ دیں تاکہ اچھی طرح دم ہو جائے۔ اسے اوون میں بھی بنا سکتے ہیں۔
تکہ بوٹی
اشیاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، گھی تقریباً ایک پاﺅ، سرکہ چار چمچ، لیموں دو عدد، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ، پیاز ایک گٹھی، ٹماٹر ایک پاﺅ، نمک و سرخ مرچ حسب خواہش ۔
ترکیب:گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر اسے صاف پانی میں اچھی طرح دھو لیں، ایک کھلے برتن میں گوشت کی بوٹیاں ڈال کر اس میں لیموں کا رس، سرکہ، گرم مصالحہ نمک اور سرخ مرچ خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔ چمچ سے مصالحے اور گوشت کے ٹکڑوں کو الٹ پلٹ دیں تا کہ ٹکڑوں پر اچھی طرح مصالحہ لگ جائے اب ان ٹکڑوں کو سیخوں میں پر و دیں لیکن ترتیب یہ رہے گی کہ گوشت کا ٹکڑا،گول کٹا ہوا پیاز اس کے بعد ایک ٹماٹر ان تمام چیزوں کو سیخوں میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں اس طرح سینکیں کہ گوشت جلنے نہ پائے اور تمام ٹکڑے گل جائیں۔ گرم گرم اتار کر چٹنی اورسلاد کے ساتھ کھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 89
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں