Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جدید شیمپو،جیل،سپرے بالوں کیلئے انتہائی نقصان دہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

کیمیاوی مادے کئی جلدوں کو راس نہیں آتے ان کے لگانے سے سر میں خارش خشکی یا سوزش ہو جاتی ہے اگر ہئیر بلیچنگ ایسی کوئی چیز استعمال کی جائے تو سر دھونے سے پہلے بالوں میں روغن بادام یا زیتون کا تیل لگائیں اور دھونے کے بعد بھی روغن بادام لگانا چاہیے۔ اگر سر میں الرجی کی وجہ سے خارش یا سوزش ہوگئی ہوتو ایک چمچہ روغن بادام میں چار قطرے کا بالک ایسڈ ملاکر سر کو مساج کریں اگر کار بالک ایسڈ ملانا پسند نہ کریںتو صرف روغن بادام ہی کافی ہے۔

خوبصورت بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور بالوں کا گرنا ایسا پریشان کن مسئلہ ہے کہ اس کے لئے خواتین ہزاروں شیمپو، لوشن، سپرے اور ہئیرآئل آزماتی ہیں کیونکہ بالوں کی کٹنگ یا سیٹنگ جیسی بھی ہو وہ خوشنما تبھی لگتے ہیں جب گھنے اور صحت مند دکھائی دے رہے ہوں۔ بعض اوقات گرتے بالوں کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں اور نتیجہ گنجے پن کی صورت میں سامنے آتا ہے جس کو چھپانے کیلئے طرح طرح کی وگیں استعمال کی جاتی ہیں یا پھر سرجری کے ذریعے قدرتی بال لگانے کا طریقہ آزمایا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں سرجیکل اور نان سرجیکل دونوں طرح کے علاج کیلئے کئی کلینک اور سنٹر کھل چکے ہیں۔ ان میں جہاں دنیا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں وہاںبعض لوگوں کے پاس مطلوبہ کوالیفکیشن بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے گنجے پن کا مسئلہ دور یا کم ہونے کی بجائے مزید گھمبیر شکل اختیار کرلیتا ہے۔ بعض خواتین کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اسکی بہت سے وجوہات ہیں مثلاً ہارمومنز کی کمی بیشی‘ طویل نزلہ زکام، تھائی رائیڈ کا مسئلہ، ذہنی سکون کی دوائوں، مختلف امراض مثلاً شوگر، بلڈپریشر اور ٹی بی وغیرہ کی دوائوں کا دیر تک استعمال کرتے رہنے اور گائنی کے مسائل سے اکثر عورتوں کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہمارے ہاں عجیب ٹرینڈ ہے کہ ہر عمر کی خواتین اخبارات اور ٹی وی میں نت نئے شیمپوز، ہیئرآئل، جیل، لوشن اور سپرے ہیں یہ درست ہے کہ کبھی کبھار کسی خاص موقع پر سال چھ ماہ کے بعد ان چیزوں کا استعمال کرلیا جائے لیکن اسے معمول بنانے سے بالوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔ حمل اور زچگی کے دوران بھی خواتین کے بال گرتے ہیں جبکہ امتحان، سسرال اور مختلف پریشانیوں‘ ٹینشن موسم کی تبدیلی اور بالخصوص گرمی‘ حبس‘ برسات میں بھی یہ شکایت عام ہے۔ خواتین میں گنجا پن موروثی بھی ہوتا ہے اگر ماں یا باپ میں سے کسی کے ساتھ یہ مسئلہ ہے تو وہ بچوں میں بھی آسکتا ہے ۔
خواتین میں موجود ایسٹروجن ہارمون عموماً انکے بال گرنے نہیں دیتا جبکہ مردوں میں اینڈروجن ہارمون کے باعث انکے بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اورسر کے درمیان والے حصے یا سامنے والے حصے سے گنجے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں مگر خواتین کے بال سر کے مخصوص حصوں کی بجائے مختلف جگہوں سے گرتے ہیں اور اسکی وجوہات میں حمل اور زچگی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اکثر خواتین مناسب اور متوازن غذا نہیں لیتیں جبکہ جسم کو پروٹین، کولیسٹرول اورفیٹس سبھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ انہیں جب یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ کچھ موٹاپے کی طرف مائل ہورہی ہیں تو وہ ایک دم سب کچھ کھانا پینا بند کردیتی ہیں اس عمل سے وزن پر تو اثر پڑتا ہوگا سو ہوگا وہ غذا کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آنکھوں پر حلقے پڑجاتے ہیں۔ جلد خراب ہو جاتی ہے اور بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں بہتر ہے وہ اپنا وزن کم کرنے کیلئے واک کریں یا کچھ ورزش وغیرہ کرلیا کریں۔ ملٹی وٹامن استعمال کریں ہر چیز کھائیں پئیں بار بار شیمپو تبدیل نہ کریں کوئی دوا استعمال کررہی ہیں تو ساتھ اچھی غذا بھی لیں۔ بار بار بالوں کو رنگوانا سپرے لوشن وغیرہ استعمال کرنا انتہائی نقصان دہ ہے۔ نیند پوری لیں اور کوئی مسئلہ ہوتو اسکن اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ زیادہ تر 25 سے 35 سال کی خواتین جب وہ شادی بیاہ حمل اور زچگی کے مراحل سے گزررہی ہوتی ہیں یا انکے دل میں نئے طریقوں سے بالوں کی آرمائش کا خیال آتا ہے۔ اسکے علاوہ مینوپاز شروع ہوتو بھی یہ مسئلہ پیش آتا ہے جب انکی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہوتی ہے۔(رفیہ ناہید)
بالوں کی دیکھ بھال:بالوں کے چھوٹے ہونے کی صورت میں ایک شیمپو استعمال کریں۔ البتہ دھونے سے پہلے کسی اچھے اور خالص روغن سے بالوں کو مساج کریں دوسری صبح ایک انڈے کی زردی نیم گرم پانی کے آدھے کپ میں پھینٹیں۔ پھر وہ محلوں بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اچھی طرح مساج کریںاور باقی ماندہ محلول سے تمام بال بھگولیں۔ اپنے سر پر پلاسٹک شیٹ باندھ لیں تاکہ انڈہ اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں اپنا کام کرے۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ اب اسے ایگ(انڈہ) شیمپو سے دھوئیں۔اگر سر میں خشکی پڑ جائے تو جانے کا نام نہیں لیتی۔ اس کے لیے درجہ ذیل نسخہ آزمائیں یہ نسخہ متواتر چار روز تک استعمال کرنا ہوگا۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ پہلے اور تیسرے روز سفید روئی کے ساتھ سفید آیوڈین بالوں میں لگائیں۔ دوسرے اور چوتھے روز بالوں میں کسٹر آئل سے مساج کریں مگر پہلی بار بالوں میں کیسٹرآئل بہت ہلکا ہلکا لگائیں۔ دوسری مرتبہ یعنی چوتھے روز کیسٹر آئل کی مقدار بڑھا دیں۔ بہتر یہ ہے کہ یہ تیل رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔ اگلی صبح اٹھ کر سر دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں انڈے کی زردی لگائیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد نیم گرم پانی سے دھویا جائے اور سر میں ٹھنڈا پانی ڈالا جائے۔ اب ہتھیلی پر تھوڑی سی کیسٹرین لے کر بالوں کی جڑوں کو لگائیں۔
اگر بالوں کی حفاظت نہ کی جائے تو ان کی نوکیں پھٹ جاتی ہیں جس سے بال بڑھنے بند ہو جاتے ہیں اس کے لئے بالوں میں اچھی طرح کنگھی کرنا چاہیے۔ اور پھر بالوں کی جڑوں میں زیتون کا تیل لگاکر اچھی طرح مساج کریں۔ رات کو سر باندھ کر سوئیں۔ صبح اٹھ کر بال شیمپو کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ان میں مہندی، شکر، کافی اور انڈے کو دودھ میں گھول کر بالوں میں لگائیں۔ اور پھر انہیں الگ شیمپو ہی سے دھوئیں۔ ہئیر بلیچنگ اور ہئیر ٹوننگ سے سر کے بالوں کو مختلف رنگوں کے کیمیائی شیمپو یا ہئیر لوشن یا ہئیر کریم لگانے سے کئی خواتین حضرات کے سر میں خارش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سر کی جلد کی الرجی ہوتی ہے کیمیاوی مادے کئی جلدوں کو راس نہیں آتے ان کے لگانے سے سر میں خارش خشکی یا سوزش ہو جاتی ہے اگر ہئیر بلیچنگ ایسی کوئی چیز استعمال کی جائے تو سر دھونے سے پہلے بالوں میں روغن بادام یا زیتون کا تیل لگائیں اور دھونے کے بعد بھی روغن بادام لگانا چاہیے۔ اگر سر میں الرجی کی وجہ سے خارش یا سوزش ہوگئی ہوتو ایک چمچہ روغن بادام میں چار قطرے کاربالک ایسڈ ملاکر سرپر مساج کریں ۔
اگر کار بالک ایسڈ ملانا پسند نہ کریںتو صرف روغن بادام ہی کافی ہے۔ خشک موسم میں روغن بادام اور بالائی کے آمیزے کو اگر نائٹ کریم کے طور پر استعمال کریں تو جلد تر و تازہ اور شگفتہ رہتی ہے۔ اگر ہونٹوں کی رنگت سیاہ یا بے رونق ہوگئی ہوتو رات کے وقت روغن بادام میں عرق لیموں ملاکر ہونٹوں پر لگائیں۔ رات کو نائٹ کریم لگانے کے بجائے چہرے کو روغن بادام لگائیں چورے کو نکھارتا ہے۔ بالوں میں اگر ازحد گانٹھیں پڑ جاتی ہوں جو کنگھا کرنے میں دقت پیدا کرتی ہوں تو روغن بادام، روغن زیتون اور روغن ارنڈی کا آمیزہ استعمال کریں۔ (شگفتہ نسیم)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 285 reviews.