Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔) دل کھانے سے ہٹ گیا ہو اگر کسی مریض کا دل کھا نے سے ہٹ گیا ہو اس کو اکتالیس مر تبہ ا س آیت شریف کا پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلا نا نہا یت مفید ہے انشاءاللہ جلد مریض دانہ پانی خود مانگے گا آیت یہ ہے ۔ قُل مَن حَرَّمَ زِینَةَ اللّٰہِ الَّتِی ٓاَخرَجَ لِعِبَادِہ وَالطَّیباتِ مِنَ الرِّزقِ قُلھِیَ لِلَّذِینَ اٰمَنُو فِی الحَیوةِ الدُّنیا خَالِصَةً یومَ القِیا مَةِ (سورہ اعراف،آیت نمبر 32 ) وطن صحیح سلامت واپس آئے گا اگر کوئی شخص حج کرنے جائے اور گیارہ مرتبہ اس آیت کومشک سے لکھ کر اپنے با زو پر باندھ لے انشاءاللہ تعالیٰ بالیقین اپنے وطن میں صحیح سلامت واپس آئے گا ۔ آیت یہ ہے ۔ اِنَّ رَحمَتَ اللّٰہِ قَرِیب’‘ مِّنَ المُحسِنِینَ ( سورة اعراف آیت نمبر 56 ) قوم کی بے جا مخالفت کو خدا کے حکم سے دور کرنا اگر کسی شخص کا اس کی قوم برادری یا اہل وطن سے کسی دینی معاملہ میں نزاع ہو اور قوم اس سے اختلاف کرتی ہو۔ عشاءکی نماز کے بعد سے پانچ سو مر تبہ اس آیت کا اکیس دن تک پڑھنا یک لخت قوم کی بیجا مخالفت کو خدا کے حکم سے دور کرتا ہے آیت شر یف یہ ہے ۔ وَ سِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیئٍ عِلمًا ط عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلنَا ط رَبَّنَا افتَح بَینَنَا وَ بَینَ قَو مِنَا بِالحَقِّ وَاَنتَ خَیرُ الفَا تِحِینَ 0 ( سورہ اعراف آیت نمبر 89 )زیادہ ضرورت کے موقع پر تین ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا مناسب ہے ۔ خاتمہ بالخیر اگر کوئی مسلمان نزع کی حالت میں مبتلا ہو اگر ہو سکے تو خود مریض ورنہ اس کے گھر والے اس آیت کو بکثرت تلا وت کریں ۔ انشاءاللہ بہت جلد مشکل آسان ہو جائے گی اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔ آیت یہ ہے : رَبَّنَا اَفرِغ عَلَینَا صَبرًا وَ تَوَفَّنَا مُسلِمِینَ 0( سورہ اعراف آیت نمبر 126 ) مبارک عمل اگر کوئی شخص جنا ب سید المرسلین خاتم النبینا و اصحابہ اجمعین کی زیا رت سے مشرف ہو نا چاہے وہ جمعرات کے دن سے دوسرے جمعہ تک تو برابر اس آیت کو عشاءکی نماز کے بعد ایک ہز ار مر تبہ روز پڑھے انشاءاللہ زیارت سے مشرف ہو گا۔ آیت شر یف یہ ہے ۔ فَالَّذِینَ اٰمَنُوابِہ وَعَذَّرُوہُ وَنَصَرُوہُ وَاتَّبَعُو النُّو رَ الَّذِی ٓ اُنزِلَ مَعَہٓ‘ اُولٰٓئِکَ ھُمُ المُفلِحُونَ ط ( سورہ اعراف آیت نمبر 157 ) ہول، اضطراب قلب اور خفقان کے لئے ہول کے مرض، اضطراب قلب اور خفقان کے لیے مینہ کے پانی سے اس آیت کا سات مر تبہ سات روز تک لکھ کر پلانا یا مینہ کے پانی سے زعفران گھول کر سات مر تبہ آیت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالنا بفضلہ تعالیٰ بہت مفید ہے ۔ اِذیُغَشِّیکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنہُ وَ ینزِّلُ عَلَیکُم مِّنَ السَّمَآءِ مَآئً لِےُطَھِّرَکُم بِہ وَ یُذھِبَ عَنکُم رِجزَالشَّیطٰنِ وَلِیربِطَ عَلٰی قُلُوبِکُم وَ یثبِّتَ بِہِ الاَقدَامِ 0 ط (سورہ اعراف آیت نمبر 11 )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 94 reviews.