Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے جادو سے تٹرپتے سلگتے انوکھے خط اور شافی اعلاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

رات کا اندھا پن دور 3بہنوں کی شادی ! سسرالی اذیت !سکول ٹیچر کی بھی سنیے!

رات کا اندھا پن: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری والدہ صاحبہ کی دونوں آنکھوں کی نگاہ رات کو بالکل ختم ہوجاتی ہے۔ البتہ دن کو آہستہ آہستہ نگاہ بحال ہوجاتی ہے‘ یہ تکلیف پیدائشی ہے۔ میری والدہ کے اکثر رشتہ داروں کو بھی یہی مرض ہے۔ مہربانی فرما کر اس بیماری سے نجات کیلئے کوئی وظیفہ یا نسخہ عنایت فرمائیں۔ تازندگی آپ کو دعائیں دوں گا۔ (حافظ حبیب الرحمٰن‘ ملتان)
جواب: آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو درود ابراہیمی پڑھیں اور پانی پر دم کرتی رہیں اور سارا دن وہی پانی پئیںاور اپنی آنکھوں میں چھینٹیں  ماریں یا آب زم زم ڈراپر میں ڈال کر‘ درودابراہیمی دم کرکے سارا دن وقفے وقفے سے یہ پانی آنکھوں میں ایک ایک قطرہ ڈالیں۔ یہ نسخہ نظر کی کمزوری کا بھی بہترین علاج ہے۔مزید ایسے افراد کو چاہیے کہ گاجروں کے موسم میں گاجریں کثرت سے استعمال کریں۔ کیونکہ گاجر میں حیاتین الف بکثرت پائے جاتے ہیں۔ یہ رات کے اندھے پن کا قدرتی علاج ہے۔ جسے استعمال کرکے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
3بہنوں کی شادی کا مسئلہ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! ہر ماہ ماہنامہ عبقری میں مختلف وظائف کا مطالعہ ہوتا ہے‘ میں پہلی بار کسی ادارہ میں خط لکھ رہا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری تین بہنیں ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے ان کی شادی کیلئے کوئی وظیفہ عطا فرمائیں۔ شکریہ! (علی بہرام‘ لاہور)
جواب:الحمدللہ! رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آپہنچا ہے۔ درج ذیل عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔ بے شمار ایسے افراد جو گزشتہ سال کنوارے تھے آج اس عمل کی بدولت شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ درج ذیل عمل اپنی بہنوں کی نیت کرکے خود بھی کریں اور اپنی بہنوں سے بھی کہیں کہ وہ بھی یہ عمل یقین‘ توجہ اور دھیان سے کریں۔ ان شاء اللہ اگلے رمضان المبارک سے پہلے پہلے ان کی شادی کاسبب بن جائے گا۔ رمضان المبارک کی گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی شب کو بارہ نفل حاجت کی نیت سے اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 1000 مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ پھر تمام نوافل اور درودشریف کا ثواب حضور نبی کریمﷺ کو پہنچائیں‘ پھر حضور ﷺ کے وسیلہ سے عاجزی اور گڑگڑا کر خلوص دل سے کم از کم پندرہ منٹ اپنے لیے یا اپنی بہن‘ بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ یہ وظیفہ اتنا زبردست ہے کہ اگلے رمضان سے پہلے ہی اللہ پاک نہ صرف اچھا رشتہ کروا دیتے ہیں بلکہ شادی بھی بہت جلد ہوجاتی ہے۔اس عمل کی اجازت عام ہے۔ نوٹ: یہ عمل رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں تسبیح خانہ لاہور میں کروایا جاتا ہے۔مزید ہر نماز کی بعد ایک تسبیحبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سےبہترین جگہ رشتہ ہوتا ہے۔ بارہا کا آزمایا ہوا عمل ہے۔
گھر میں کاکروچ کی بہتات: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! ہمارے گھر میں بے شمار کاکروچ ہیں‘ بہت زیادہ کیڑے مار سپرے‘ کیڑے مار پاؤڈراستعمال کیے لیکن اس مصیبت سے جان نہیں چھوٹتی۔ ہوسکتا ہے بہت سے دوسرے لوگوں کوبھی یہی مسئلہ درپیش ہو‘ اس سخت مشکل کا حل تجویز فرمائیں۔ (م۔ع، پشاور)
جواب:آپ سورۂ ماعون سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے گھر کی دیواروں پر اس پانی کا چھڑکاؤ کریں اور دم کردیا کریں۔ اس کے علاوہ ایک ٹیپ ریکارڈر (ایم پی تھری آڈیو) لے کر اس میں سورۂ ماعون کی ریکارڈنگ ہروقت ہلکی آواز میں چلادیں۔ ان شا ء اللہ آپ کے گھر سے تمام موذی جانور‘ حشرات‘ کاکروچ وغیرہ بھاگ جائیں گے اور دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔
سسرالی اذیت: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بہن کی کی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے‘ سسرال میں بہت اذیت کی زندگی گزار رہی ہے‘ اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازاجو فوت ہوگئی‘ اب اللہ تعالیٰ نے پھر امید دلائی ہے تو بہت زیادہ بیمار ہوگئی ہے‘ ڈاکٹر نے مکمل بیڈریسٹ کا کہا ہے‘ آپ سے التجا ہے کہ اس معصوم کیلئے خصوصی دعا فرمائیں‘ اللہ تعالیٰ اس پر اپنے فضل و کرم کو عام کردے۔ پڑھنے کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ (ج، ملتان)
جواب:آپ کی بہن اور آپ اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہصبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔ جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘  لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔اجازت عام ہے۔
یونیورسٹی میں داخلہ چاہیے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لینا ہے‘ مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میرے نمبر اچھے آجائیں اور مجھے داخلہ مل جائے۔ مجھے تعلیمی میدان میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ سال ضائع نہ ہو۔ (ر،ش‘لاہور)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔
سکول ٹیچر کی بھی سنیے! محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ایک سکول ٹیچر ہوں‘ بچوں کے روزگار کا مسئلہ ہے‘ کافی عرصہ سے ٹیسٹ اور انٹرویو دے رہے ہیں لیکن کہیں سے کال نہیں آئی‘ اس کے علاوہ گھر میں تمام لوگوں کی صحت اکثر خراب رہتی ہے‘کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ معاملات ٹھیک ہوجائیں۔ (مس رحمت)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 536 reviews.