Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خاص حاجت پوری کروانےکیلئے رمضان کے مہینے میں کرنے کا ایک خاص عمل

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

خاص حاجت دل میں رکھیں اور پوری کروالیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل سینے کا راز ہے جو عوام الناس کی بھلائی کے لیے تحریر کیا جارہا ہے۔ یہ عمل قرآن پاک کی چودہ آیات سجدہ پر مشتمل ہے۔ یہ عمل ایک بہت بڑے اللہ والے نے ایک خاص مجلس میں ارشاد فرمایا تھا۔ رمضان المبارک کے حوالے سے خیال ہوا کہ اس طرح کے خاص اعمال اولیاء، عوام الناس کو بھی بتلائے جائیں تاکہ وہ بھی اس عمل سے استفادہ کریں۔ یہ عمل عام قسم کی حاجات کے لیے نہیں کیا جائے۔ایک عمل ایک ہی حاجت کے لیے کیا جائے زیادہ حاجتوں کے لیے کرنا ہوتو گھر کے مختلف افراد الگ الگ کریں۔رمضان المبارک کے لیے ایک خاص ترتیب غیبی ذریعے سے عطا ہوئی۔ وہ تین طریقوں پر مشتمل ہے جس کو جس طریقے پر عمل کرنا ہو ، وہ کرستا ہے۔
جادو جنات سے نجات‘ یا نوکری چاہیے!ضرور کریں
طریقہ عمل: دورکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ سلام پھیر کر اوّل گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ پھر چودہ آیات سجدہ پڑھیں۔ اس طرح کہ ایک پڑھیں اور سجدہ تلاوت کریں۔ پھر دوسری پڑھیں اور سجدہ تلاوت کریں۔ اسی طرح چودہ آیات سجدہ پڑھیں اور پھر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اپنی خاص حاجت کے لیے خوب گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔
عمل بھی آسان اور طریقے بھی تین
اب وہ تین طریقے لکھے جاتے ہیں:طریقہ اوّل: رمضان المبارک کی ہر شب جمعہ کیا جائے۔ یہ طریقہ کسی خاص حاجت کے لیے ہے، جو پوری نہ ہورہی ہو یا کسی مشکل سے نجات نہ مل رہی ہو۔ مثلاً بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا، پیسے واپس نہیں مل رہے، ترقی نہیں مل رہی، نوکری نہیں مل رہی، کاروبار صحیح نہیں چل رہا، صحت یاب نہیں ہورہا، دشمن جان نہیں چھوڑ رہا، جادو اور جنات سے نجات نہیں مل رہی وغیرہ۔طریقہ دوم: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طاق رات میں پڑھا جائے۔ اس طریقے میں وہ حاجت رکھی جائے، جو آپ چاہتے ہیں کہ سارا سال، اگلے رمضان تک آپ کو حاصل رہے۔ جیسے صحت، اپنی اور اہل و عیال کی حفاظت، رزق کی فراوانی وغیرہ۔طریقہ سوم: رمضان المبارک میں ایک شب جمعہ سے آغاز کرکے اگلی شب جمعہ تک پڑھا جائے۔ یہ طریقہ اس حاجت کے لیے ہے، جو بہت جلد آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مثلاً کسی کا آپریشن ہے اور صحت یابی کے لیے پریشانی ہے، کوئی مقدمہ ہے اور فیصلہ آنے والا ہے، امتحان کا نتیجہ آنے والا ہے، رشتہ کی بات ہوگئی ہے اور چاہتے ہیں کہ اسی جگہ ہو جائے وغیرہ۔آیاتِ سجدہ: آیاتِ سجدہ کل چودہ ہیں۔ آیات سجدہ یہ ہیں:
(۱) اِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّکَ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَ یُسَبِّحُوْنَہٗ وَلَہٗ یَسْجُدُوْنَ (الاعراف:۲۰۶)۔(۲)وَلِلہِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْہًا وَّظِلٰلُہُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ (الدعد:۱۵)۔ (۳)یَـخَافُوْنَ رَبَّـہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ (النحل:۵۰)۔(۴)وَیَـخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْکُوْنَ وَیَزِیْدُہُمْ خُشُوْعًا(بنی اسرائیل:۱۰۹)۔ (۵)اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیْـہِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ وَ مِمَّنْ حَـمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ وَّ مِنْ ذُرِّیَّۃِ اِبْرٰہِیْمَ وَ اِسْرٰٓءِیْلَ وَ مِمَّنْ ہَدَیْنَا وَاجْتَبَیْنَا اِذَا تُتْلٰی عَلَیْـہِمْ اٰیٰتُ الرَّحْـمٰنِ خَرُّوْا سُـجَّدًا وَّ بُکِیًّا (مریم:۵۸)۔(۶) اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ یَسْجُدُ لَہٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُوْمُ وَالْـجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّ وَآبُّ وَکَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ وَکَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْہِ الْعَذَابُ وَمَنْ یُّہِنِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ مُّکْرِمٍ اِنَّ اللہَ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ (الحج:۱۸)۔(۷)وَ اِذَا قِیْلَ لَہُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْـمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْـمٰنُ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَہُمْ نُفُوْرًا (الفرقان:۶۰)۔(۸) اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (النمل:۲۶)۔(۹) اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْا بِہَا خَرُّوْا سُـجَّدًا وَّسَبَّـحُوْا بِـحَمْدِ رَبّـِہِمْ وَ ہُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَ (السجدۃ:۱۵)۔(۱۰) قَالَ لَقَدْ ظَلَمَکَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِکَ اِلٰی نِعَاجِہٖ وَ اِنَّ کَثِیْرًا مِّنَ الْـخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا ہُمْ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰہُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّہٗ وَ خَرَّ رَاکِعًا وَّ اَنَابَ (ص:۲۴)۔ (۱۱) فَاِنِ اسْتَکْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّکَ یُسَبِّحُوْنَ لَہٗ بِالَّیْلِ وَ النَّـہَارِ وَہُمْ لَا یَسْـَٔمُوْنَ(حم سجدہ:۳۸)۔(۱۲)فَاسْـجُدُوْا لِلہِ وَ اعْبُدُوْا (النجم:۶۲)۔(۱۳)وَ اِذَا قُرِءَ عَلَیْـہِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ (انشقاق:۲۱)۔(۱۴)سَنَدْعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿۱۸﴾ کَلَّاط لَا تُطِعْہُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ (العلق:۱۹)
یہ عمل عام دنوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب ضرورت ہو، لگاتار تین دن کریں۔ بہتر ہے کہ شب جمعرات اور شب جمعہ پھر نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔
ایک ماہ میں تین دن لگاتار کرلیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر شب جمعہ کو عمل کرلیا جائے جب تک حاجت پوری نہ ہو، عمل کرتے رہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 563 reviews.