Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

10 منٹ میں سکیورٹی سخت

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

اس نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ سو مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھ کر آرام سے سو جاؤ‘ میں نے ایسے ہی کیا۔

’’کتاب النصائح‘‘ میں ہے کہ ایک سیاح ہر اس خوفناک چیز کے پاس چلا جاتا تھا جس سے مسافر ڈرتے تھے نہ سانپ بچھو سے حفاظت کرتا نہ درندوں سے‘ لوگوں کو تعجب ہوا اور اسے کہا کہ خود فریبی میں مبتلا نہ ہو کہیں کوئی خطرہ پیش آسکتا ہے۔ کہنے لگا: مجھے اپنے معاملہ میں بصیرت اور تجربہ ہے دراصل ایک دن چند دوستوں کےساتھ سوداگر بن کر تجارت میں نکلا ایک جگہ دیہاتی لٹیرے رات کو ہمارے اردگرد چکر لگاتے رہتے تھے میں اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ جاگتا رہتا اور ذکر کرتا تھا۔ میں ایک دیہاتی شخص کے ساتھ پہرہ دے رہا تھا اس کا نام صلاح الدین تھا اس نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ سو مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھ کر آرام سے سو جاؤ‘ میں نے ایسے ہی کیا۔ اچانک ایک شخص مجھے جگانے لگا میں گھبرا گیا پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا میری غلطی معاف کرو‘ مجھ پر رحم کرو‘ میں نے کہا آخر ہوا کیا؟ کہنے لگا: میرا ہاتھ تمہارے سامان سے چپک گیا ہے‘ میں نے جب غور سے دیکھا تو چور نے وہ گٹھڑی پھاڑ رکھی تھی جس پر میں سو رہا تھا اور ہاتھ ڈال کر کپڑے نکالنا چاہتا تھا میں نے سردارکو جگا کر ماجرا سنایا اور کہا کہ اس کیلئے دعا کرو‘ اس نے کہا تم حق دار ہو کیونکہ یہ تمہارا مجرم ہے‘ چنانچہ میں نے اللہ کے حضور فریاد کی کہ اسے معاف فرمادیں‘ تو اسے نجات ملی‘ میری نظروں میں آج بھی وہ ہاتھ ہے جس میں دبنے کی وجہ سے خون کی سیاہی جھلک رہی تھی۔قارئین! سب سے مختصر درود صلی اللہ علی محمد یا اللھم صل علی محمد و آل محمد ایک تسبیح پڑھنے دس منٹ لگتے ہیں‘ اپنی اور نسلوں کی ہر طرح سے حفاظت یقینی بنائیں صرف دس منٹ میں۔خاص طور پر رمضان المبارک میں اگر ہر نماز کے بعد ایک تسبیح کوئی سا بھی درودشریف پڑھ لیا جائے تو دنیا جہاں کی نعمتیں آپ کے استقبال کیلئے ان شاء اللہ کھڑی ہوں گی۔ بس ایک خیال رکھیے درود شریف ہمیشہ ادب احترام اور خوشبو لگا کر توجہ دھیان سے پڑھا جائے تو ایسا وظیفہ ہے کہ ضرور بالضرور آپ کی زندگی جملہ مسائل کو حل کردیتا ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل۔ (محمد افتخار‘ چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 566 reviews.