Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش کلامی کو کبھی اپنے سے دور نہ کیجئے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ہرگز پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر ان کاخیال رکھا گیا تو پھر یہی چھوٹی پریشانیاں بڑی بن جاتی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ دنیا پریشانی کی وجہ سے کبھی بھی حقیقی نہیں بلکہ صرف تصوراتی ہوتی ہے‘ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں اور ذرا ذرا سی ناکامیاں انسان کو بوکھلا دیتی ہیں اور انسان بھی عجیب ہے۔ وہ ایک نہ ایک پریشانی کو ہمیشہ کلیجے سے لگانے کے لیے تیار رہتا ہے۔ اکثر اوقات یہ پریشانی خود ساختہ ہوتی ہے۔ہزاروں خوشیوں کو جو ہماری دسترس کے اندر ہیں ہم بھول جاتے ہیں اور اپنی چہیتی ایک پریشانی کو لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور خوش کلامی و خوش مزاجی کو قریب نہیں آنے دیتے بلکہ یوں اس کیلئے دروازے بند کیے رہتے ہیں اور صرف مایوسی کو اپنے چاروں طرف لپیٹے رہتے ہیں۔ ایسی عادات سے زندگی میں ایک خاص تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے۔ گفتگو جلی کٹی کرتا ہے‘ دوسروں کے بارے میں اس کے ذہن میں ہمیشہ برائی ہی آتی رہتی ہے۔ ایسا آدمی خود کسی سے نہیں ملتا اور دوسروں کو بھی اس لائق نہیں سمجھتا کہ وہ آکر اس سے ملیں۔ بہ الفاظ دیگر اس کا دل دنیا بھر کی تکالیف کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔ وہ خود بھی تکالیف اٹھاتا ہے اور دوسروں کو بھی تکالیف پہنچاتا ہے۔ مزاج کی یہ کیفیت نہ صرف خود غرضی کی بنا پر ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو دوسروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہوتی‘ قوت ارادی کا یہ ایک قسم کا غلط اور الٹا استعمال ہے کیونکہ یہ بالکل اپنے اختیار کی بات ہے اور آدمی اگر چاہے تو اس سے بچ سکتا ہے‘ لوگ خواہ کچھ بھی بحث و مباحثہ کرتے رہیں انسان کو اپنے عزم اور عمل کو پوری آزادی حاصل ہے۔ جس طرح ہم چاہیں خود کو بنا سکتے ہیں۔ دنیا کے مالک صحیح معنوں میں وہی لوگ ہیں جو خوش مزاج ہیں‘ کیونکہ دنیا انہی کی ہے جو اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 578 reviews.