Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میںسارا دن فرحاں اور شاداں رہیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

اس مرکب سے روزے کے بعد اٹھنے والی معدے کی گیس،بادی تبخیر‘ آنتوں اور معدے کی خشکی، قبض، دل پر غبار اور ہول کا اٹھنا، چکر، منہ میں لعاب اور پانی کا بھر جانا، دل کی گھبراہٹ، جسم میں کمزوری، ضعف، نقاہت، افطار کے وقت کی نڈھالی ان سب چیزوں کا نہایت اعتماد سے ازالہ ہوتا ہے۔

قارئین! درج ذیل مرکب جسے ’’شاہی مرکب‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دراصل صدیوں پہلے ان شاہی لوگوں کیلئے تیار ہوتا تھا جو اپنی مصروف زندگی میں روزے جیسی عبادت میں استقامت بھی رکھنا چاہتے تھے اور سارا دن فرحاں اور شاداں بھی رہنا چاہتے تھے۔ اس شاہی مرکب سے روزے کے بعد اٹھنے والی معدے کی گیس،بادی تبخیر‘ آنتوں اور معدے کی خشکی، قبض، دل پر غبار اور ہول کا اٹھنا، چکر، منہ میں لعاب اور پانی کا بھر جانا، دل کی گھبراہٹ، جسم میں کمزوری، ضعف، نقاہت، افطار کے وقت کی نڈھالی ان سب چیزوں کا نہایت اعتماد سے ازالہ ہوتا ہے۔ یہ چیز آپ روزے کے علاوہ عام دنوں میں بھی نہایت تسلی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ چھوٹے بچے، بڑے، بوڑھے‘ جوان عمر کے ہر حصے میں نہایت تسلی اور اعتماد سے استعمال کرسکتے ہیں‘ سب سے بڑی خوبی کی بات یہ ہے کہ ہر موسم‘ ہر جگہ، ہر شخص اس کو بنا سکتا ہے جو کہ نہایت خوش ذائقہ، مزیدار اور خوشبودار ہے۔ نسخہ ھوالشافی: گل نیلوفر، گلاب کے خشک پھول، مغزبادام ایک پاؤ (ایرانی)، دھنیا (خشک)، چاروں مغز آدھا پاؤ، سونف، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی تمام 50,50گرام لے کر تنکے صاف کرکے بالکل باریک پیس لیں۔ اس میں گل قند ایک کلو‘ مربہ سیب آدھا کلو‘ مربہ آملہ آدھا کلو‘ چاندی کے ورق 10 دفتری۔ترکیب تیاری: مغزیات اور باقی چیزیں باریک پیس لیں‘ مربہ جات باریک پیس کر گٹھلیاں جدا کرلیں‘ ان سب کو ملائیں‘ خوب مکس کریں‘ آخر میں چاندی کے ورق ملا کر اور چند قطرے روح کیوڑا کے ملاکر مکس کرکے فریج میں رکھیں یا کسی ٹھنڈی جگہ رکھیں۔ترکیب استعمال: دو چمچ ہلکے ٹھنڈے پاؤ بھر دودھ میں اچھی طرح گھول کر پی لیں‘ ورنہ دودھ کے علاوہ کھا کر اوپر سے پانی بھی پی سکتے ہیں لیکن اگر دودھ سے لیں تو تقویت زیادہ ہوگی۔
درج بالا نسخہ اور فوائد حضرت حکیم صاحب نے چند سال پہلے اپنے طبی آرٹیکل میں بڑی تفصیل کے ساتھ بیان فرمائے تھے‘ میں نے صرف چند فوائد لکھے ہیں۔ یہ نسخہ میں خود کچھ عرصہ سےا ستعمال کررہا ہوں‘ واقعی حضرت حکیم صاحب نے جو بیان فرمایا سوفیصد سچ ہے۔ میں نے تیار کرکے کافی دوستوں اور رشتہ داروں کو ہدیہ بھی کیا ہے۔ جس جس کو دیا وہ آج تک تعریفیں کرتا ہے۔ (چوہدری مشتاق‘ گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 579 reviews.