Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اور کاروباری بندش ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اور کاروباری بندش ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کاروبار کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے‘ ہمیں کسی نے تسبیح خانہ کا بتایا‘ میں اور میرے شوہر صاحب عصر کےوقت تسبیح خانہ کی گلی میں پہنچے تو وہاں رونق ہی اور تھی‘ چہل پہل‘ خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ بلڈنگ‘ پرسکون ماحول‘ میرے شوہر صاحب نے مجھے خواتین کی بلڈنگ (تسبیح خانہ قدیم) میں چھوڑا اور خود مردوں کے تسبیح خانہ میں چلے گئے۔ مغرب کی نماز کے بعد درس شروع ہوا۔ تو مجھے وہاں موجود خواتین نے بتایا کہ ان دنوں سورۂ اخلاص کا چلہ چل رہا ہے‘(جو کہ 21 جمعراتوں تک چلے گا) میں نے اس کی وضاحت چاہی تو ایک اللہ والی نے مجھے تفصیل سے سمجھایا۔ ہم نے درس سنا‘ سورۂ اخلاص کے عمل میں شامل ہوئے اور درس کے بعد ذکرخاص اور اسم اعظم سے

مزین دعا‘ رو رو کر اللہ کریم سے دعا مانگی۔ جب تسبیح خانہ سے نکلی تو میں بالکل بدل چکی تھی‘ میں بالکل پرسکون تھی‘ لگتا تھا کہ اب میں صحیح جگہ پہنچی ہوں۔ شوہر باہر ملے تو وہ بہت خوش‘ ان کے چہرے پر سکون تھا‘ اطمینان تھا۔ ہم نے تہہ کرلیا کہ ہم 21 جمعرات سورۂ اخلاص کے عمل میں ضرور شامل ہوں گے اور کوئی بھی ناغہ نہ کریں۔ ہماری ابھی گیارہ جمعراتیں بھی نہ ہوئیں تھی کہ میرے شوہر کا کاروبار سنبھلنا شروع ہوگیا‘ پرانے گاہک واپس آنا شروع ہوگئے‘ آرڈر ملنا شروع ہوگئے‘ مگر ہم نے جمعرات کو درس پر آنا نہ چھوڑا۔ آج ہم مطمئن خوش ہیں۔ کاروبار بہترین چل رہا ہے‘ رزق میں برکت ہے‘ سکون ہے‘ خوشی ہے۔ آج اس بات کو ایک سال گزر چکا ہے مگر درس سے آج تک ناغہ نہیں ہوا۔ (اہلیہ محمد ندیم‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 978 reviews.