Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری تلبینہ

عبقری طب نبوی فوڈز (نبویؐ غذائیں)
تلبینہ ( لاجواب نبویؐ ٹانک)
عبقری تلبینہ تیار کرنے کا طریقہ:عبقری تلبینہ ایک بڑا چمچ ‘ایک کپ گرم پانی میں گھولیں‘ اس پانی کو پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیںاور ہلاتے رہیںجب ہلکا براؤن ہوجائے تو اس میں دو کپ دودھ ڈال کردومنٹ پکا کر‘ حسب ذائقہ شہد ‘ شکر یا پھیکانوش جاں کریں۔تلبینہ تیار ہے۔ چمچ سے کھائیں یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ جب بھی استعمال کریں نیم گرم استعمال کریں۔ چاہیں تو ٹھنڈا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔چاہیں تو دن میں ایک ہی دفعہ بنا کر رکھ لیں بار بار بھی بناسکتے ہیں ہر بار تازہ بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی مقدار ہر دفعہ یہی رہے گی۔ ڈبل کرنا چاہیں یا اس سے زیادہ کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن عبقری تلبینہ‘ پانی‘ دودھ کا پیمانہ یہی رہے گا۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے( یعنی ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ ذہنی اعصابی کمزوری‘ تھکان‘ جسمانی کمر ٹانگوں کا درد پٹھوں کا کھچاؤ) اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ تندرست نہ ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ (ٹھنڈا بھی دے سکتے ہیں)مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔ نوٹ: عبقری تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی ‘خاص طور پر دل کے مریض‘ ٹینشن‘ ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے‘ اعصاب ‘عورتوں‘ بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
عبقری تلبینہ کے چند نمایاں فوائد
٭ معدہ اور جگر کو قوت بخشتی ہے۔٭خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ ٭حاملہ خواتین میں خون کی کمی کیلئے لاجواب چیز ہے۔٭جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کرتی ہے۔٭ جلد کو تروتازہ اور صاف کرتی ہے۔٭جسم کو غذائیت اور دماغ کو تقویت دیتی ہے۔٭توانائی کو بحال کرتی ہے۔٭جو بچے صبح اٹھتے ہی نڈھال اور کمزوری محسوس کرتے ہیں اور پڑھائی میں دل نہ لگتاہو ان کیلئے لاجواب نبوی ٹانک ہے!٭جن بچوں میں آئرن کی کمی ہو والدین ان بچوں کو ضرور استعمال کروائیں۔٭موٹاپے کو کنٹرول کرتی ہے۔٭شیرخوار بچوں کیلئے پہلی غذا٭جن خواتین کے چہرے پرداغ دھبے‘ دانے ہوں اس کے مستقل استعمال سے چہرہ روشن اور صاف ستھرا ہوجاتا ہے۔٭خون کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ناخنوں کے امراض کا کامیاب علاج ہے ٭شوگر سے پیدا ہونے والی کمزوریوں میں اس کا استعمال بہترین ہے۔٭بلڈپریشر کوکنٹرول کرنے میں اس کاکوئی ثانی نہیں۔٭کھلاڑیوں اور طالب علموں کیلئے لاجواب ٹانک ہے٭ہیپاٹائٹس میں اس کا استعمال مرض کو کنٹرول کرتا ہے٭معدہ میں تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہے۔٭کمزور لوگوں کیلئے لطیف اور عمدہ غذا ہے۔٭ہرقسم کی بیماریوں کیلئے بھی نافع ہے۔٭ بالوں کی ساخت کو خوبصورت اور مضبوط بناتی ہے۔٭ہاتھ پاؤں کی جلن میں بہت مفید ہے۔٭خواتین کے ہارمونز نظام کی خرابی میں فائدہ مند ہے۔٭بوڑھے افراد کیلئے جوانی کا پیغام٭یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتی ہے۔٭تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو ضرور استعمال کروائیں۔٭گرمیوں میں شکر کے شربت میں بنا کر استعمال کریں۔٭ ٹیومر اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔ ٭ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ ذہنی اعصابی کمزوری‘ تھکان‘ جسمانی‘ کمر ٹانگوں کادرد‘ پٹھوں کا کھچاؤ ختم کرتی ہے۔٭عبقری تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طاقت اور تلبینہ کا راز:وہ جَو (تلبینہ)جس کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کھاتے تھے اس جَو (تلبینہ)میں کیا برکت تھی۔ میں نے خیبر کا قلعہ جاکر دیکھا وہ پرانا خیبر اور جہاں تلوار ماری تھی‘ اللہ کے امر سے وہ چشمہ جاری ہوا تھا میں نے وہ چشمہ دیکھا‘ ابھی تک چشمہ موجود پانی ابل رہا‘ خیبر کا پرانا شہر‘ قلعہ وہ دروازہ جس کو آدمی ہلا نہ سکے وہ سارا نظام جس میں اللہ کی مدد کے ساتھ جَو (تلبینہ) کا بھی ہاتھ تھا۔ کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی غذا جَو (تلبینہ)ہی تھی۔
عبقری تلبینہ شاہی غذا:جتنی بھی سادہ اور کشادہ غذائیں ہیں جتنی بھی نبویؐ غذائیں ہیں سب کے اندر سادگی اور صحت حیرت انگیز طور پر ہے۔ اگر یہ غذا ایسی ہی تھی تو پھر مریض کو جَو کا دلیہ(تلبینہ) کیوں کھلاتے ہیں جب مالدار کے پاس مال زیادہ آتا ہے وہ جَو کے دلیہ (تلبینہ)کے پاس کیسے آتاہے؟ جَو (تلبینہ)شاہی غذا ہے‘ اللہ پاک اس کو ساری غذاؤں سے ہٹا کر شاہی غذا پر لے آتا ہے۔ جَو (تلبینہ)بادشاہوں کی غذا ہے‘ کائنات کے سب سے بڑے بادشاہ میرے کملی ﷺوالے تھے یہ کائنات کے سب سے بڑے بادشاہ کی غذا ہے۔ میرے آقا کملی والے ﷺ کے درکا مہمان سدا جَو (تلبینہ)رہا‘ اہل بیت ؓ‘صحابہؓ‘ اولیاء صالحین ؒکے در کا مہمان سدا جَو (تلبینہ)رہا‘ اہل بیتؓ‘صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین مزدوریاں کرکر جَو لاتے اور بچوں کو کھلاتے۔ جَو بھی ایسا ہوتا جس میں بورا زیادہ ہوتا۔ جَو خاص طور پر آنتوں‘ جگر‘ دل‘ جوڑوں اور پٹھوں کیلئے تو لاجواب چیز ہے۔
عبقری تلبینہ دودھ کے علاوہ شہد، کھیر، فرنی، مشروبات، مشروب عبقری، آئس کریم
کے ہمراہ بھی بنا سکتے ہیں۔بنانے کی ترکیب نوٹ فرمالیں:۔
شہد :دو چمچ شہد ‘ دو چمچ تلبینہ ملا کر رکھیں‘صبح و شام گرم دودھ کے کپ کے ہمراہ استعمال کریں اور نبویؐ ٹانک کا کرشمہ دیکھیں۔فرنی یا کھیر: دو چمچ فرنی ‘ دو چمچ تلبینہ ایک چمچ مکھن‘ایک کپ دودھ۔ دودھ میں تلبینہ ہلکا پکا کر ٹھنڈا ہونے پر مکھن اور میٹھا ملائیں اور نسلوں کو طاقت ور بنائیں۔مشروب:مشروب عبقری ‘ فٹنس فولادٹانک یا تندرستی ٹانک میں ایک چمچ تلبینہ ملا کر گلاس میں گھولیں۔ دس منٹ تک خوب ہلائیں۔ گھونٹ گھونٹ نوش جاں کریں‘ گرمی اور اس سے پیدا ہونے والی ساری بیماریاں یکسر ختم۔شوربہ :دال یا گوشت کے شوربے میں تلبینہ ایک یا تین چمچ ڈال کر دس منٹ رکھ چھوڑیں۔ پھر چمچ چمچ کھائیں۔ جسم کی تمام غذائی ضروریات پوری کرے اور اے ٹو زیڈ وٹامن حاصل کریں۔آئس کریم: آئس کریم میں تھوڑی مقدار عبقری تلبینہ ملا کر فریزر میں رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد کھائیں۔ آئس کریم کے نقصانات ختم اور جسم اور چہرے کی رونق بحال۔ خون کی کمی دور‘ اور طبیعت میں فٹنس۔
نوٹ: ہر موسم‘ ہر عمر اور ہر طبیعت کیلئے اس کا استعمال بے ضرر اور لاجواب ہے۔