Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

السلام علیکم! ہر مسئلہ کا حل


السلام علیکم! ہر مسئلہ کا حل (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) پچھلے دنوں ایک پریشان حال صاحب میرے پاس آئے کہنے لگے میں بہت پریشان ہوں‘ ایک وقت تھا کہ دولت دنیا‘ مال چیزیں سب کچھ میرے پاس تھا۔ ساری چیزیں مجھ سے ختم ہوگئیں‘ چھیننے والے نے چھین لیں‘ یقینا اْ س نے چھینی جس نے دی تھیں ہر طرح کے حیلے‘ تدابیر‘ اور مختلف لوگوں کے پاس آنا جانا لیکن کہیں بھی فائدہ نہ ہوا‘ کسی نے آپ کا بتایا کہ آپ پڑھنے کو کچھ بتاتے ہیں‘ مجھے بتائیں کہ میں ان معاشی مشکلات اور پریشانیوں سے حالات اور تنگدستی سے کسی طرح نکل جائوں۔ میں نے انہیں جو وظیفہ بتایا قارئین وہ آپ کو بھی بتاتا ہوں آزمائیے کا ضرور اور ہمیشہ کا نفع پانا ہے تو زندگی بھر کیلئے اسے ساتھی بنالیں۔ کچھ عرصہ کرنا چاہتے ہیں تو پابندی سے کریں۔ مشکلات سے نجات پانے کا آسان عمل: وہ یہ ہے:۔ ایسے بے حیثیت‘ دنیا کے اعتبار سے بے اوقات مزدور‘ تنگدست‘ غریب‘ بے نام اور بے مقام لوگوںکو سلام کریں اور اس عظمت سے کریں کہ جس عظمت سے آپ کسی بادشاہ کو کرتے ہیں۔ جب آپ اس عظمت سے اْس کو سلام کریں گے اس کے دل کے اندر سے ٹھنڈی دعا نکلے گی کیونکہ معاشرے کے مطابق سلام کرنا اْس کا حق ہے اور سلام کروانا مالدار کا حق ہے۔ اس کے ذمے صرف سلام کرنا ہے اور جب کوئی اس کو سلام کرے گا اور وقار اور عظمت سے کرے گا تو اس کے دل سے ایک دعا نکلتی ہے سلام کا جواب بظاہر جواب ہوتا ہے لیکن وہ دعا عرش کی بلندیوں کو چھو لیتی ہے اور وہی دعا ہوتی ہے جو تیرے مسائل اور مصائب اور مشکلات کیلئے نجات کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات میں نے انہیں سمجھائی‘ وہ چلے گئے‘ کچھ عرصے کے بعد آئے اور کہنے لگے ایسی جگہ سے میری مدد ہوئی ہے‘ ایسی جگہ سے میری مشکلات اور پریشانیاں ہوئی ہیں جہاں سے مجھے گمان تک نہیں تھا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی غریب اور بے حیثیت شخص کی دعا کا اثر ہے جو کہ اس نے سلام کے جواب کی شکل میں اس نے مجھے لوٹائی۔ قارئین! عبقری کے اس صفحے میں دل کی کیفیات لکھتا ہوں‘ اندر کے درد سوز اورساز لکھتا ہوں آپ ضرور آزمایا کریں اور یقیناًآپ آزماتے ہیں۔ آخر آپ آزماتے ہیں تو میرے پاس قارئین کی بے شمار ڈاک آزمائے ہوئے مشاہدات اور تجربات کی شکل میں ملتی ہیں۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭ موٹاپا اور میرے مسلسل تجربات کے بعد کامیابی (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) مو ٹا پا عالمی مر ض کی نو عیت اختیا ر کر گیا ہے۔ مو ٹا پا ان چند امراض میں سے ایک مر ض ہے جس کے لیے عالمی منڈی میں بولی لگتی ہے کہ کو نسی دوائی زیا دہ رقم دے گی اور کس دوا سے سر مایہ زیا دہ جمع ہو گا۔ بندہ عرصہ درا ز سے مو ٹا پا اور اس سے پیدا ہو نے والے امراض کا نہا یت غو ر سے تجزیہ اور تحقیق کر رہا ہے۔ اس تحقیق کے بعدمیں جس نتیجے پر پہنچااور مختلف تجربہ کا ر لوگوں سے ان کے را ز اکھٹے کیے وہ تحقیق اور راز آپ قارئین کی خدمت میں پہنچا رہا ہو ں۔ قارئین میری کو شش ہو تی ہے کہ جو تجربات اور راز بندہ کو ملیں وہ اپنی قبر میں نہ لے جائو ں بلکہ آپ حضرات کی خد مت میں پیش کر وں۔ صرف اس امید سے کہ مخلو ق خدا کو نفع پہنچے۔ اور صدقہ جا ریہ ہو۔ آئیے قارئین !وہ تحقیق اور راز جس سے چٹکی بجا تے ہی مو ٹاپا اور اس سے پیدا ہونے والے تما م عوارضات با لکل ختم ہو جائیں۔ قارئین ! ایسے را ز اور نسخہ جا ت جو ایک نہیں دس نہیں سو نہیں بلکہ بے شمار لو گو ں کے آزمو دہ ہیں اور یہ راز مجھے کیسے ملتے ہیں وہ اس طر ح کہ جب میں اپنے صدری را ز لوگوں تک پہنچا تا ہو ں چھپا تا نہیں تو پھر وہ لو گ جو اپنے رازاپنی نسلوں تک کے لیے چھپاتے ہیں خود نہا یت خلو ص سے یہ را ز مجھے دے جاتے ہیں یا خطو ط میں لکھ دیتے ہیں۔ آئیے مطا لعہ فرمائیے ! میرے سالہا سال کی تحقیق : مو ٹاپا بہت سی مہلک بیماریو ں کا با عث بنتا ہے۔ مو ٹاپے سے نجا ت حاصل کرنے اور اس کے عوارضا ت یعنی بلڈ پریشر ، ہارٹ اٹیک ، شو گر، بد ہضمی ، تبخیر ، تیزابیت سے محفو ظ رہنے کے لیے آسان ہدا یا ت اکثر حضرات یہ کہتے سنے جاتے ہیں کہ ورزش نہ کرنی پڑے ، صرف دوا سے وزن کم ہو جائے، اجی وقت نہیں ملتا، ان دوستو ں کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ جس مشین پر توجہ اور دیکھ بھال نہ کی جائے وہ اپنی عمر سے پہلے خراب ہو جا تی ہے۔ ایسے ہی اگر آپ اپنی صحت پر وقت نہ لگائیں ، اس کی دیکھ بھا ل سنوار نہ کریں ، توظاہر ہے کہ بگڑے ہوئے بچے کی طر ح بگڑ جا ئے گی۔ اور اگر صحیح وقت پر توجہ نہ دی گئی اور خدانخوا ستہ آپ بیما ر پڑ گئے۔ تو وقت اور پیسہ خرچ کرنا ہی پڑے گا ، لہٰذا جیسے آپ اپنے کا رو بار ، کا م کاج کے لیے وقت اور پیسہ لگا تے ہیں ، ایسے ہی اپنے جسم اور روح کووقت دیں تا کہ آپ صحت مند رہ کر اپنے دین اور دنیا کو بہتر بنا سکیں اورآپ پر نعمتو ں کے دروازے کھلے رہیں۔ موٹاپا اور اس کے شدید نقصانات: مو ٹاپا صرف دیکھنے والو ں کو ہی برا نہیں لگتا۔ بلکہ بے شمار مشکلات اور امرا ض میں بھی مبتلا کر دیتا ہے، آج کل ملک میں نت نئے طریقے منظرعام پر آرہے ہیں۔ ہزاروں روپے خر چ کر کے لو گ اپنے وزن کو کم کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔ لیکن علاج چھوڑنے پر پھر وزن بڑھ جا تاہے یا علا ج جا ری رکھنے پر دوسر ی بیماریا ںپیدا ہو نے لگتی ہیں ، مثلا ً کمزوری ، اسہال ، چہرے کے رنگ کی خرا بی وغیرہ اس کے علا وہ ان طریقہ ہا ئے علا ج میں استعمال ہونے والی ادویات جگر اور گردو ں کے لیے مضر صحت ہو تی ہیں۔ موٹا پے سے بچنے کے لیے اکثر لو گو ں کو معلوم نہیں ہو تا کہ انہیں اس کے لیے کیا کرنا چاہیے اور اگر معلو م بھی ہوتو خوا ہ مخوا ہ کی مصروفیت کی وجہ سے ان تدا بیر کو اختیا ر نہیں کر تے اور یہ سستی ان کو مزید مو ٹا کر دیتی ہے ، اور یہ لو گ سستی ، کمزوری ، بدہضمی ، شو گر، بلڈ پریشر اور ہاٹ ٹیک جیسے دائمی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جدید طب نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ موٹے لو گو ں میںقوتِ مدافعت کم ہوتی ہے۔ جبکہ منا سب جسامت والے لوگ زیا دہ صحت مند اور توا نا ہو تے ہیں اور اپنی طبعی عمر اچھی حالت میں پوری کر تے ہیں ، بیماریو ں سے محفو ظ رہتے ہیںنہ صرف خوبصورت رہتے ہیں ، بلکہ چست اور ہشاش بشاش نظر آتے ہیں ، امریکہ کی میٹروپولین انشورنس کمپنی نے ہزاروں بیمہ شدہ افرا د کا جا ئزہ لیکر یہ ثابت کیا کہ درا زی عمر اورا چھی صحت کا دارو مدار انسا نی جسم کے وزن پر ہے۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭ موٹاپے کی تعریف : طب ِ جدید کے مطا بق اگر کسی شخص کا وزن اس کی عمر اور قد کے اعتبا ر سے دس کلو زا ئد ہے۔ تو یہ شخص موٹا(Fat ) کہلائے گا۔ مو ٹاپے کا بننا: غذا جو ہم کھاتے ہیں بنیادی طور پر پروٹین (لحمیات)، نشاستہ (کاربوہائیڈیٹس) ، چکنا ئی ( فیٹس ) ،پانی اور نمکیا ت پر مشتمل ہو تی ہے۔ ہما را معدہ اس خوراک کو چھوٹے چھوٹے اجزاء پر تقسیم کر دیتا ہے۔ یہ غذا معدہ سے ا?نتوں میں جاتی ہے اور ا?نتو ں میں نشا ستہ اور چکنائی کا کیمیا ئی ہضم شروع ہو تا ہے۔ ا?نتو ں سے یہ غذائی اجزاء جگر میں جاتے ہیں جہا ں ان کا کیمیائی ہضم ( استحالہ ) شروع ہو تا ہے ، یعنی جگر پروٹین کو توڑ کر امائنو ایسڈ میں تبدیل کر تا ہے، چکنائی ( فیٹس ) کو فیٹی ایسڈ میں تبدیل کر تا ہے، نشاستہ کو توڑ کر گلو کو ز میں تبدیل کر تا ہے، اور زائد گلو کو ز کو گلا ئیکو جن میں تبدیل کرکے ذخیرہ کر لیتا ہے۔بار بار اور بے وقت کھانے سے یا کسی جرا ثیمی چھوت (Infection )یا جگر کی خرابی کی وجہ سے مندرجہ با لا افعال متا ثر ہو تے ہیں یعنی زائد مقدار میں چکنا ئی جس پر جگر اپنا کا م نہیں کر سکا خو ن میں شا مل ہو تی رہتی ہے اور یہ چکنا ئی کے ذرا ت جلد کے نیچے جمع ہو کر چر بی کی تہہ بنا تے رہتے ہیں اور موٹاپا بڑھتا رہتاہے۔ اسباب : موٹاپے کے سب سے اہم اور زیا دہ پائے جانیوالے اسباب بے وقت، بلا طلب اور بار بار کھا نا ؛ مختلف غذائوں کی کیلو ریز کا نامعلوم ہو نا ، آرام و آسائش والی زندگی گزارنا ، ورزش نہ کر نا ، کھا نے کے ساتھ بکثر ت پانی پینا ، کھانے کے فوراً بعد سوجانا ہے۔تمبا کو نو شی اور اپنے آپ پر توجہ نہ دینا وغیر ہ۔ نو ٹ : مو ٹاپے کا ایک سبب مختلف ہا رمو نز کی کمی بیشی بھی ہے۔ جس کی تشخیص ایک مستند طبیب، ان ہا رمو نز کے ٹیسٹ کے ذریعے کر سکتا ہے ہما رے معا شرے میں خود تشخیص کر کے دوا استعمال( Self Medication)کرنے کا رواج بڑ ھ رہا ہے جس کا نتیجہ وقت اور پیسو ں کے ضائع کرنے کے علا و ہ کچھ نہیں نکلتااور یہ لو گ سزا کے طور پر بلڈپریشر ، امر اض جگر اور گر دے کے مہلک مر ض میں گر فتا ر ہو جا تے ہیں۔ مو ٹا پا ایسے دور ہو ا جیسے پانی سے پیاس : ایک صاحب موٹاپے کے علا ج میں مشہو رتھے۔ لو گ دور دور سے ان سے دوا لینے آتے تھے۔جو بھی دوا لے جا تا اسے یقینی فائدہ ہو تا۔ حتی کہ عالم یہ ہوا کہ اب ان سے دوا پوری ہی نہیں ہو تی تھی۔ اکثر لو گ واپس چلے جا تے تھے۔ ایک صاحب د ل حکیم صاحب نے انہیں عرض کیا کہ یہ نسخہ میں آپ کو بنوا دیتا ہوں تا کہ آپ لو گو ں کی کامل خدمت کر سکیں۔ لیکن انہو ں نے اس لیے مدد لینے سے انکا ر کر دیا کہ کہیں وہ نسخہ ان کے ہاتھ نہ آجائے۔ لیکن وہ نیک دل انسان بھی مخلص تھے وہ تعاقب میں لگے رہے آخر کا ر وہ نسخہ بالکل مکمل اسی طر ح ان کے ہا تھ لگ گیا۔ انہو ں نے آزما یا واقعی مفید پا یا۔ پھریہ لاجو ا ب تحفہ بند ہ کو دیا۔ آج وہ تحفہ آپ قارئین کی خدمت میں پیش خد مت ہے۔ ھوالشا فی : میتھرے کے بیج (جو اچار میں ڈالتے ہیں)، کلونجی ،سبزچائے ، چھلکا اسپغول ہموزن باریک کر کے ا?دھی چمچ دوائی دن میں 4 بار پانی کے ہمراہ چندماہ استعمال کریں۔یہ نسخہ ایسے لوگوں کو مستقل استعمال کر ایا گیا۔ جو بالکل لا علاج ہوگئے تھے اور دوائو ں سے بالکل نفرت کرتے تھے۔ جب انہو ں نے یہ دوائی استعمال کی تو جوڑوں کے درد ، جسمانی درد ، موٹاپا اور جسمانی کمز وری کے لیے لاجواب ٹانک ثابت ہوا۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی امراض میں اس کے مکمل فائدے ہوئے۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔ اس نسخے سے بوا سیر کو بہت فائدہ ہوا۔ ایسے مریض جن کو بواسیر تھی کچھ عرصے بعد انہیں فا ئدہ ہوا۔ دائمی نزلہ ، زکام کے لیے تو نہا یت لا جوا ب چیز ہے۔