Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پائوں پہلےپیدا ہوا یا پہیہ


پائوں پہلے پیدا ہوا یا پہیہ محترم والد صاحب پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں ایک صاحب انہیں دیکھ کر کہنے لگے حکیم صاحب میں آپ کو پیدل ہی دیکھتا ہوں اور اب آپ اتنی دور سے پیدل چل کر آرہے ہیں آخر وجہ؟ والد صاحب فرمانے لگے کہ پیدل چلنا صحت ہے۔ وہ صاحب بولے ہاںہمارے ایک دوست دل کی بیماری میں مبتلا ہوگئے لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے وہاں کے ماہرین قلب نے کہا کہ آپ کراچی تشریف لے جائیں وہ وہاں پہنچے کچھ عرصہ علاج کیا لیکن وہاں کے ماہرین سے مرض کنٹرول نہ ہوا۔ انہوںنے مشورہ د یا کہ آپ لندن علاج کے لئے تشریف لے جائیں۔ وہ جب لندن پہنچے تو انہوںنے مکمل چیک اپ کے بعد فرمایا کہ اس مرض کا علاج امریکہ کا ایک کارڈیک ہسپتال ہے، وہاں ہوگا۔ مرتے کیا نہ کرتے وہاں پہنچے فرماتے ہیں کہ جب اس ہسپتال کے مین گیٹ پر پہنچے تو اس کے گیٹ پر لکھا ہوا دیکھا کہ پائوں پہلے پیدا ہوا یا پہیہ؟ وہاں علاج کراتے رہے خاطر خواہ افاقہ ہوا۔ ماہرین قلب نے انہیں آخری اور اہم مشورہ یہی دیا کہ آپ پیدل چلیں آپ کا یہی علاج ہے۔ ظاہر ہے کہ پائوں پہلے پیدا ہوا ہے پہیہ تو بعد کی ایجاد ہے اور آج ہر جگہ ویل یا پہیہ ہی ضرورت ہے۔ آج علاج معالجے کی طرف ہماری توجہ خدا کی طرف توجہ کرنے سے بھی زیادہ ہے لیکن کبھی یہ بھی غور کیا کہ ہمارے امراض کا سبب کیا ہے؟ ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے باعث ہم طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں اور یہ بات ہر آدمی تسلیم کرے گا کہ اس کی بنیادی وجہ بے عمل زندگی ہے۔ ایسی زندگی جس کے اندر پائوں کی حرکت کم اور ویل یعنی پہیے کی حرکت زیادہ ہے۔ ویل میں سائیکل سے لیکر کار تک حتیٰ کہ جہاز تک کی مثال دی جاسکتی ہے۔ ایک بادشاہ بہت تندرست اور توانا تھا۔ ایک دفعہ کسی دوسرے ملک کے بادشاہ سے جب اس کی ملاقات ہوئی تو اس نے اس کی صحت کا راز دریافت کیا بادشاہ نے کہا دو حکیم ہر وقت میرا علاج کرتے رہتے ہیں اور وہ حکیم میرے پائوںہیں۔ میں جب بھی پیدل چلتا ہوں تو میرے پائوں ہی حرکت میں آتے ہیں اس لیے جب ان میںحرکت پیدا ہوتی ہے تو تمام جسم آرام اور سکون کا محور بن جاتا ہے۔ بے خوابی: ڈاکٹروں کے کلینک اور اطباء کے مطب بے خوابی کے مریضوں کا مرکز ہیں لیکن ادویات میں اضافہ کے باوجود مرض اتنا ہی بڑھتا جارہا ہے۔ اگر آپ اپنے ماحول پر غور کریں تو آپ کو فوراً اس بات سے آگاہی ہوگی کہ اس کی اصل وجہ بے حرکت زندگی ہے۔ میں نے دیکھا کہ جب اس مرض کی شکایت کرنے والے مریض رو رو کر اپنا حال بیان کرتے ہیں تو ان میں سے نوے فیصد لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کسی ایسے شعبے یا پیشے سے منسلک ہوتے ہیں جس میں حرکت کم اور دماغ سوزی زیادہ ہوتی رہے۔ اب جب ایسے لوگوں کو روزانہ پیدل چلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو جو مریض اس پر سختی سے عمل کرتے ہیں وہ حیران کن طریقے سے صحت کی طرف گامزن ہوتے ہیں اور بے خوابی ان سے کوسوں دور بھاگتی ہے حتیٰ کہ ایسے مریض جن پر نشہ آور گولیاں اثر کرنا چھوڑ گئی تھیں وہی مریض جب مسلسل پیدل چلنا اپنا شعار بناتے ہیں تو پھر ان کو طبعی نیند کا مزہ ملتا ہے۔ تبخیر، گیس: بس، ٹرین، اسٹیشن، بازار، گلی ہر جگہ آپ کو ہاضمے کی دوائی کا اشتہار مل جائے گا ،کوئی گولیاں سفوف یا مکسچر بیچنے والا مل جائے گا۔ ہر کسی کا دعویٰ ہوگا کہ ہر قسم کی بادی، گیس، تبخیر وغیرہ کا آخری علاج اس کا یہ نسخہ ہے۔ اس وقت ملک کے اندر جتنی ادویات امراض معدہ کیلئے بنتی ہیں اتنی شاید ہی کسی اور مرض کیلئے تیار ہوتی ہوں۔ حالانکہ تبخیر اور گیس کا علاج صرف اور صرف پیدل چلنا ہے۔ جب ہم مرغن اغذیہ کھاکر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی ہے نہیں تو کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اور خوراک بننے کے بیماری بن جاتی ہے۔ دائمی قبض: دائمی قبض ایک سنگین مسئلہ ہے۔ دوائی، گولی کھائی اجابت صاف ورنہ پھر وہی قبض لیکن اگر مریض قبض علاج کے ساتھ ساتھ مسلسل پیدل چلنا شروع کردے تو دائمی قبض سے نجات مل جاتی ہے۔ دل کے امراض: دل چونکہ خود متحرک عضو ہے اس لیے یہ حرکت کو پسند کرتا ہے لیکن جب دل رکھنے والے انسان کو غفلت اور سستی غالب آتی ہے اور وہی انسان دل کی طرح متحرک نہیں ہوتا پھر یہی دل روٹھ جاتا ہے۔ پھر اس کو منانے کیلئے طرح طرح کے طریقے ادویات کی صورت میں اختیار کیے جاتے ہیں لیکن یہ روٹھ کر مان جائے کچھ مشکل ہوتا ہے۔ پھر اس کا علاج، بچائو اور حفظ ماتقدم پیدل چلنا ہے۔ صرف پیدل!!! موٹاپا: کیا موٹاپا لاعلاج ہے؟ ایک پولیس افسر میرے پاس پیٹ کم کرنے کیلئے آیا۔ میں نے ادویات دیں اور روزانہ کم از کم 5میل پیدل چلنے کا کہا۔ اس نے توجہ کی صرف چالیس یوم کے بعد اس کا جسم اور پیٹ نارمل ہوگیا۔ حتیٰ کہ ان صاحب کو اپنی پتلون تنگ کرانا پڑی۔ بواسیر: بواسیر بعض زبانوں میں بیٹھنے کے مرض کو کہتے ہیں۔ کیونکہ بواسیر پیدل چلنے والے کو بہت کم ہوتی ہے اور اس کا علاج اگر پیدل چلنے سے کیا جائے تو بہت کارکر ہوگا۔ حتیٰ کہ بادی بواسیر کے مریض بظاہر چل نہیں سکتے لیکن جب انہوں نے پیدل چلنا شروع کیا اور مسلسل، متواتر، مستقل مزاجی سے چلتے رہے تو مرض نے ہمیشہ کیلئے سلام کردیا۔ اور سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے اور اگر اس کو سنت سمجھ کر کیا جائے تو ثواب کم نہ ہوگا اور دنیا کے فوائد مفت میں حاصل ہوجائیں گے۔