Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قہوے کے کرشمے(مدینہ کا سید‘ میرا بخار اور قہوے کے کرشمے)


قہوے کے کرشمے(مدینہ کا سید‘ میرا بخار اور قہوے کے کرشمے) (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) حج کی حاضریکے دوران آٹھ دن مدینہ منورہ قیام کیا۔وہاں اچانک طبیعت میں توڑ پھوڑ بے چینی اور کمزوری پیدا ہو گئی محسوس ہوا کہ بخارہو رہا ہے اور واقعی میں بستر سے لگ گیا۔ غنودگی اور بے حسی تک کیفیت پہنچ گئی کچھ ادویا ت بھی استعمال کیں میرے بزرگ ساتھی حاجی محمد افضل صاحب بہت فکر مند تھے ۔ اسی دوران بندہ کے مخلص ساتھی شیخ عماد اپنے ایک اردو بولنے والے دوست کے ہمراہ بندہ سے ملاقات کر نے تشریف لا ئے جب صورت حال کا پتہ چلا تو فوراً واپس ہو ئے اور تھر مو س میں ایک قہوہ لائے عر بی میں اصرار کیا جسکا اسکے سا تھی نے ترجمہ کیا کہ چسکی چسکی اس کو پئیں۔ سید کا میرے پاس چل کرآنا اور قہوہ پیش کرنا: بندہ کو پتا تھا کہ سعودی یعنی مدینہ منورہ کا سید ہے آل رسول ﷺ سے اسکا تعلق ہے اسکا چل کے آنا اور پھر نہایت شفقت اور خلوص سے قہوہ لانا میرے لیے بہت اہم تھا۔ بندہ نے وہ قہوہ پیا اور لیٹ گیا نیند آگئی جا گا تو طبیعت میں بہتری اور تندرستی محسوس کی اس کے ذائقے کو سامنے رکھتے ہو ئے اس میں کچھ دودھ ملا کر مسلسل پیتا رہا واقعی اسی دن طبیعت بالکل تندرست ہو گئی اور بھلا چنگا ہو گیا۔ دوسرے دن سید عما د تشریف لائے مجھے تندرست دیکھ کر بہت خو ش ہو ئے اور مزیدپینے کی تاکید کی ۔ میری دیکھا دیکھی کمرے میں دوسرے احباب نے بھی استعمال کر نا شر وع کر دیا۔ سید عماد دوسرابڑا تھر مو س بھر و ا کر لا ئے اس قہوے کو مزید لوگوں نے استعما ل کیا تو اس کے جو فا ئدے سامنے آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔ ٭ دائمی قبض کے لیے اگر دودھ میں ملا کر استعمال کر ایا جائے تو نہایت مفید ہے۔ ٭ دائمی نزلہ زکا م فلو پرانے بخا ر او ر نئے بخار کے لیے حیرت انگیز فائدہ ہے پرانے دل کے مریض کو لیسٹرول اور چربی کے لیے جس نے بھی آزمایا گرویدہ ہو گیا۔ عورتوں اور مردوں کے مو ٹاپے کے لیے تو بھروسے کی دوا ہے اگر اس کو مستقل استعمال کیا جا ئے تو موٹاپے کے لیے جہا ں بڑی قیمتی ادویا ت کا م کر تی ہیں وہا ں یہ مختصر ٹوٹکا بہت کا م کر تا ہے۔ ٭ معدے کی گیس تبخیر اپھارہ جلن اور بو جھ کے لیے بہترین ہے۔ ٭ پیٹ کے بڑھنے اور توند نکلنے کے لیے تو ضرور استعمال کریں ۔ ٭ تاثیر کے لیے یہ عرض کر تا چلو ں کہ گرم اور حد ت نہیں رکھتا بلکہ ہر مزاج کے لیے مفید ہے ۔ ٭ پٹھوں کی طا قت اور قوت کے لیے نہایت لا جواب ہے۔ ٭ دل کے بند والو اور شریا نوں کے لیے بھی بہتر ین ہے قہوہ کا نسخہ :ادرک تازہ کد و کش کر لیں ۔ اگر ادرک ۵۰ گرام ہو تو اس میں پانی ۲ کلو ڈالیں ۔ اور اُنہیں دھیمی آنچ پرتقریباً ۲۰منٹ اُبالیں پھر اتار کر دوبڑے چمچ شہدملا کر تھرموس میں محفوظ رکھیں ۲/۱ کپ یا اس سے کم چسکی چسکی پئیں دن میں ۲ سے ۴ بار استعمال کریں ۔ حسب طبیعت اسمیں دودھ بھی ملا سکتے ہیں۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭