Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جوار کی روٹی اور مہلک بیماریوں کا خاتمہ


جوار کی روٹی اور مہلک بیماریوں کا خاتمہ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) حسب معمول مریض کے دیکھنے میں مصروف تھا باری پر ایک صاحب نے تعارف کرا یا کہ میرا نا م ما جد رسول خان ہے۔ پرنٹنگ کا کا رو بار کر تا ہو ں۔ طبی مشورے کے لیے تشریف لائے۔ معائنہ کے بعد خود ہی فرمانے لگے کہ میں اپنے آپ کو مریض محسو س کرنے لگا۔ جسم کا انگ انگ کمزور اور ٹوٹتا رہتا تھا۔ اعصاب کھنچے ، دل کے اندر ْکمزوری غالب رہتی تھی۔ بعض اوقات آنکھو ں کے سامنے چکر اور اندھیرا چھا جاتا تھا۔ طبیعت ہر وقت بے چین اور بے قرار رہتی تھی۔ ہلکی دوا ئی استعمال بھی کی کچھ پرہیز بھی کیے۔ وقتی طور پر طبیعت ٹھیک لیکن پھر ویسے بظاہر کچھ مر ض بھی نہیں لیکن حالت مریضوں جیسی تھی۔ آہستہ آہستہ میرا سانس پھو لنا شروع ہو گیا۔ اگر چند قد م بھی چڑ ھ لیتا تو سا نس بے رفتا ر اور بے قا عدہ ہو جا تا۔ یہ حالت میرے لیے اور زیا دہ تشویش ناک تھی۔ میرا گھر کچھ اس طر ز کا بنا ہو ا تھاکہ سیڑھیا ں چڑھنا میری مجبوری تھی اب یا تو گھر چھو ڑ جا ئو ں یا پھر اس کی کوئی تد بیر کر وں۔ چونکہ پرنٹنگ کا کارو بار تھا بعض اوقات کوئی وزنی چیز بھی اٹھاتا تو وہ اٹھانا میرے لیے نا ممکن ہو جا تی اور دل کی دھڑکن بہت زیا دہ شروع ہوتی۔ چہرہ سر خ ہا تھ پا ئو ں کی رگیں پھو ل جا تیں۔ اکثر ایسا بھی ہو تا کہ ہا تھ پا ئو ں سن ہو نا شروع ہو جاتے کتنی کتنی دیر تک بحال بھی نہ ہو تے۔ گھر میں بچو ں سے محبت اور ان سے کھیلنا میرا دلچسپ مشغلہ تھا اب کچھ دنو ں سے کھیلنے کو دل بھی نہیں چاہتا تھا کیونکہ بس تھوڑی سی حرکت سے سانس بھی پھو ل جا تا اور جسم ٹو ٹ پھو ٹ جا تا ادھر بچے سا بقہ تر تیب کے مطا بق اصرا ر کر تے کہ ابو ہم سے کھیلیں لیکن ادھر طبیعت اور صحت خود ابو سے کھیل رہی تھی۔ طبیعت میں غصہ اتنا زیا دہ ہو گیا کہ بعض اوقات خود سے شرمندگی ہو نا شروع ہو جاتی۔ چڑ چڑا پن اور بے چینی بڑھ گئی بات با ت پر لڑنے مرنے کو تیا را ور کئی دوست میرے اس رویہ سے ما یو س اور نا را ض ہو گئے ٹینشن ، ڈپریشن سنا تو تھا لیکن آزمایا نہیں تھا اور جب اس سے وا سطہ پڑا تھا بہت زیا دہ پریشا ن ہو گیا۔ ایک دوست نے ٹیسٹ کر وانے کا مشورہ دیا ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ کو لیسٹرول ، یو رک ایسڈ اور ٹرائی سلائی گرائیڈز بہت بڑھے ہوئے ہیں۔ اگر ایسی ہی صورت حال رہی ہو تو آپ کو دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے یا بر ین ہیمرج یا پھر فا لج ہو سکتا ہے۔ اب ڈاکٹرو ں نے مزید ، مہنگے ٹیسٹ اور قیمتی ادویا ت لکھ کر دیں اسی دوران مارکیٹ کے مخلص دوست نے جب میری بیماری اور ٹیسٹو ں کا حال سنا تو کہنے لگے میں نے آ پ سے بھی زیا دہ قیمتی ٹیسٹ اور مہنگی ادویا ت استعمال کیں لیکن افا قہ نہ ہوا میرا قیمتی وقت لیبارٹریو ں اور ڈاکٹرو ں کی لا ئن میں لگ گیا اور بہترین بڑے نو ٹ ادویات اور ٹیسٹو ں میںخر چ ہو گئے پھر مجھے کسی نے بتایا کہ جوا رکی روٹی تمام دن کھائیں یعنی گندم کی روٹی کی جگہ سالن کے ساتھ کسی بھی چیز جو آپ کے کھانے کا معمول ہو۔ صر ف جوار کی رو ٹی ہی کھا ئیں میں نے دو ماہ دن میں 3 بار جوار کی روٹی ہی کھائی اور خو ب جی بھر کر کھائی میں بالکل تندرست ہو گیا۔مجھے امید کی کرن مل گئی مایو س کو کنارامیسر ہوا فورا ً ایک دیسی چکی پر گیا جوار لی اور اپنی نگرانی میں پسوا کر اٹھا رہا تھا‘ ایک بوڑھی آٹا لینے آئی ہوئی تھی کہنے لگی بیٹا جوا ر کی روٹی ٹائیفائڈ ، پرانا بخار ، جوڑوں کے درد، اور جسم کی طاقت کے لیے آزمو دہ ہے اور پھر اشارۃً کہا کہ عورتوں کی نسوانی پو شیدہ تکالیف کے لیے بھی بہترین ہے۔ بڑی بوڑھی کے چند الفا ظ نے مجھے تسلی دی اور میرے اطمینان کو اطمینان دیا اور جذبہ شفا کو امید دی گھر لا کر مستقل جوار کی روٹی کھا نا شروع کر دی ایک ما ہ تک روٹی کھائی لیکن چند دن کے کھا تے ہی میری طبیعت میں واقعی تبدیلی آنا شروع ہو گئی کام کاج میں دل لگنے لگا۔ زندگی کی امید پیدا ہوگئی اور محسو س کیا کہ میں تندرستی اور صحت کا سفر طے کر رہا ہوں۔ خیال آیا کہ پھر ٹیسٹ کرا ئو ں اب آپ میرے ٹیسٹ ملا حظہ فرمائیں پہلے کو لیسٹرول 295 تھا۔ اب 167 پہلے TRIGLYCERIDE 438 اب 173 پہلے یورک ایسڈ 10 اب 5 اسی طر ح دوسرے ٹیسٹو ں کی صورت حال تھی۔ میں نے مارکیٹ کے اس محسن کو بتا یا کہ یہ صورت حال ہو تی اطمینان سے کہنے لگے کہ بس اب تم تندرست ہو گئے ہو اسے چھوڑ دو لیکن میں اسے مزید استعمال کرتا رہا۔ مزید استعمال سے میرے اندر قوت ، طاقت ، انرجی اور نئی زندگی آنا شروع ہوگئی۔ اب بھی کبھی کبھی استعمال کر لیتا ہوں۔ دل چا ہتا ہے کہ اس غذا کو زندگی کا معمول بنا لو ں۔ شوگر‘ہائی بلڈپریشر اور بدہضمی کیلئے: قارئین ! آپ نے ما جد رسول خان کی بیماری اور صحت کی کہا نی پڑ ھ لی۔ اب میرا تجر بہ سنیں۔ جوا ر ، با جرہ ، مکئی اور چنا برا بر وزن لے کر باریک پسوا لیں اسکی روٹی ، کھیر اور دیگر بہترین ڈشیں استعمال کریں۔ شوگر ، ہائی بلڈ پریشر ، جو ڑو ں کے درد ، جسم کی کمزوری ، اعصابی کھچائو ، بدہضمی ، تیزابیت اور کھٹے ڈکا ر ، جسم کا بڑھنا اور پھولنا یہ تمام امراض بالکل ختم ہو جاتے ہیں ایک نہیں بے شمار واقعات میرے تجربہ میں ہیں کہ لو گو ں نے کس طر ح شفایا بی پائی اور مایو س مریض کس طر ح تندرست ہوئے۔ آپ بھی ضرور آزمائیں۔ قارئین ہر پل شفائی ٹوٹکو ں نسخو ں اور تجر بات کا متلا شی رہتا ہو ں۔ جب بھی کوئی لا جوا ب نسخہ ملتا ہے۔ آپ کی نذرکر تا ہوں آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی اپنے تجر بات مشاہدات ضرورتحریر کریں۔ تاکہ صدقہ جا ریہ بنیں منتظر رہو ں گا۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭