ڈاڑھی کے پانی سے جوڑوں کا درد ختم محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ڈاڑھی کے پانی سے رب تعالیٰ شفاء عطا کرتا ہے۔ حضرت حکیم صاحب میں یہ مشاہدہ کافی سالوں سے کررہا ہوں اللہ نے مجھے ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھا ہواہے‘ بھلا وہ کیسے۔۔۔؟؟؟ حضرت حکیم صاحب میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جب ہم نماز یا کسی اور کام کیلئے وضو کرتے ہیں تو وضو کے تقریباً چار پانچ منٹ بعد تک وضو کا پانی ڈاڑھی اور چہرے وغیرہ پر ٹکا رہتا ہے اس کو اگر جوڑوں کے درد والی جگہ پر مالش کے انداز میں مل لیں تو شفاء کلی نصیب ہوتی ہے۔ ایک اور بات جن حضرات کی ڈاڑھی نہیں ہے وہ ڈاڑھی رکھیں اور پھر اس ٹوٹکے کاکمال دیکھیں۔ خواتین کی خدمت میں بھی عرض ہے کہ ان کے چہرے پر جو وضو کا پانی بچ جاتا ہے وہ اپنی مطلوبہ درد والی جگہ پر ملیں ان شاء اللہ ان کو ہر قسم کی تکلیف سے نجات ملے گی۔محترم حضرت حکیم صاحب! یہ تجربہ میں نے کہیں سے پڑھا نہیں کسی سے سنا نہیں بس میرا اپنا مشاہدہ اور تجربہ ہے۔ یہ مفت کی دوائی اور مفت کا علاج ہے۔ ہمارے گھر میں آج تک کسی کو جوڑوں کی تکلیف نہیں ہوئی صرف اسی ٹوٹکے کی وجہ سے۔۔۔ قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔(ع،ا،ساہیوال) عبقری میگزین فروری2013،صفحہ35 بے شمار لوگوں نے آزمایا،آپ بھی آزمائیں اور پھر فائدے ضرور لکھیں تاکہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔[email protected]
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں