Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گورنمنٹ ملازم ہیں تو ٹرانسفر کروائیں یا رکوائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

عبقری میں سورۂ الم نشرح کے فضائل پڑھے‘ ٹیسٹ والے دن سورۂ الم نشرح باوضو مسلسل پڑھتی رہی۔میں حیران رہ گئی کہ ناصرف ٹیسٹ میں پاس ہوگئی بلکہ انٹرویو بھی کلیئر ہوگیا۔ چند دن میں اپوئنٹمنٹ لیٹر بھی گھر پر آگیا اب آفر لیٹر ملنے والا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت کے کرم اور آپ کی دعائوں سے ہم تمام گھر والے خیریت سے ہیں اور آپ کی صحت و تندرستی اور لمبی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔ درس میں آپ نے جو سورئہ فاتحہ کا عمل بتایا تھا میں نے اپنے کچھ پریشان شاگردوں اور ساتھیوں کو دیا ان کو بہت فائدہ ہوا۔ میری ایک شاگردکے ابو کی آنکھ کا آپریشن ہوا لیکن آپریشن کے باوجود ڈاکٹر نے معذرت کرلی اور کہا کہ آنکھ اب کبھی ٹھیک نہیں ہوگی نہ ہی بینائی لوٹے گی۔ وہ بچی بہت پریشان تھی میں نے اسے سورئہ الفاتحہ کا عمل بتایا (جمعرات کو 70 مرتبہ سے شروع کرکے روزانہ 10کم کرتے جائیں اور اگلی جمعرات سے پھر 70بار پڑھیں، اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ) اس کے ساتھ اسے بتایا کہ والد جب بھی وضو کریںوضو کے بعد تین گھونٹ پانی پئیں اور چوتھا گھونٹ پینے کے بجائے اپنی آنکھ پر لگائیں۔ کچھ دنوں بعد وہ بچی خاص طور پر مجھ سے ملنے اور یہ کہنے آئی کہ ہم یہ عمل باقاعدگی سے کررہے تھے ابوجی نے وضو کیا اور جو آنکھ درست تھی اس میں پانی چلا گیا تو انہوں نے آنکھ کو مسلا انہوں نے محسوس کیا کہ آپریشن والی آنکھ سے دھندلا دھندلا نظر آنے لگا ہے۔ ان کی خوشی کی انتہا نہیں رہی انہوں نے فوراً ڈاکٹر کو جاکر دکھایا۔ اس نے کہا کہ آنکھ ٹھیک ہورہی ہے اور آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گی اس بچی نے آپ کو اور مجھے بہت دعائیں دیں۔(روحانہ کاشف، اسلام آباد)
پائیں17گریڈ کی گورنمنٹ ملازمت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کروڑوں دعائیں آپ کیلئے‘ ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری ہرماہ ضرور پڑھتے ہیں۔ اس میں موجو د وظائف اور ٹوٹکوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ آپ نے ہمیں وظیفہ کے طور پر دو انمول خزانہ پڑھنے کی تاکید ہوئی ہے جو ہم اب تک تقریباً 30 لاکھ مرتبہ پڑھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عبقری میں موجود وظائف اکثر مواقع پر پڑھتے رہتے ہیں۔ آج بھی میں ایک حیرت انگیز واقعہ لیکر قارئین کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔
میں نے 2015ء میں گورنمنٹ جاب کیلئے اپلائی کیا جس کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی بنا پر میں اس جاب کیلئے اہل نہ تھی کیونکہ میں گریڈ9 کی گورنمنٹ جاب کررہی تھی مگر پھر بھی میں نے اپلائی کردیا اور دل ہی دل میں دعا کرتی رہی۔
عبقری میں سورۂ الم نشرح کے فضائل پڑھے‘ ٹیسٹ والے دن سورۂ الم نشرح باوضو مسلسل پڑھتی رہی۔میں حیران رہ گئی کہ ناصرف میرا ٹیسٹ بلکہ انٹرویو بھی کلیئر ہوگیا۔ چند دن بعد اپائنٹمنٹ لیٹر بھی گھر پر آگیا اب آفر لیٹر ملنے والا ہے۔ یہ سب سورۂ الم نشرح اور دو انمول خزانہ کی برکت کی وجہ سے ہوا۔ سب سے بڑی خبر یہ کہ گورنمنٹ ملازمین کو اب سرکاری طور پر اجازت بھی مل گئی کہ وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے کاغذات جمع کروا سکتے ہیں۔
شاپنگ پر جائیں اور پائیں من چاہی چیز
جمعہ بازار میں ایک سوٹ مجھے پسند آیا مگر پیسے کم نہ کرنے کی وجہ سے میں نے وہ سوٹ چھوڑ دیا۔ پورا جمعہ بازار گھوما مگر وہ سوٹ نہ مل سکا‘ پھر دل میں ملال ہونے لگا‘ میں دوبارہ اسی دکاندار کے پاس گئی تو وہ کہنے لگا: باجی وہ سوٹ تو سب بک گئے‘ میں اس کے پاس بیٹھی تھی اور دو انمول خزانہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ اچانک ایک عورت آئی اور چار سوٹ واپس کرکے چلی گئی۔ وہ سارے وہی سوٹ تھے جو مجھے پسند تھے‘ میں نے فوراً دکاندار سے وہ پورا شاپر لیا اور پیسے دیکر چلتی بنی‘ یہ سب دو انمول خزانہ کی برکت سے ہوا۔
گورنمنٹ ملازم ہیں تو ٹرانسفر کروائیں یا رکوائیں
مجھے گورنمنٹ جاب میں اکثر ٹرانسفر کی شکایت رہتی تھی اس بار دوبارہ میرا ٹرانسفر کردیا گیا میں نے بھی سوچ لیا تھا کہ میں اب ٹرانسفر رکوانے کیلئے کسی کو نہیں کہوں گی میں نے چپ چاپ سکول جوائن کرلیا۔ سکول جوائن کرنے کے چار دن بعد آفس سے لیٹر آیا کہ آپ کا ٹرانسفر روک دیا گیا ہے اب آپ اپنے گھر کے نزدیک ہی سکول کو جوائن کرلیں۔ میں نے کسی سے کچھ نہیں کہا بس خاموشی سے سورۂ قریش اور دو انمول خزانہ کا ورد کرتی رہی۔ (فائزہ علی‘ کراچی)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 095 reviews.