Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر م اسلام کا غیرمسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

حضورﷺنے ابوجہل سے
ایک اجنبی مسافر کا حق دلوایا
ایک مرتبہ قبیلہ اَراشی کا ایک شخص عمرو بن غوث اپنا ایک اُونٹ لیکر مکہ آیا، جس سے ابوجہل نے وہ اُونٹ خریدا۔ لیکن قیمت کی ادائیگی کو ٹالتا رہا۔ تنگ آکر وہ شخص قریش کی ایک محفل میں آکر کھڑا ہوا۔اس وقت رسول اللہﷺ مسجد (مسجد الحرام ) کے ایک گوشہ میں تشریف رکھتے تھے۔ پس اس شخص نے یوں کہنا شروع کیا:’’اے جماعت قریش! تم میں سے کون ہے جو ابوالحکم بن ہشام سے میرا حق دلوادے؟ کہ میں ایک اجنبی مسافر ہوں اور ابوحکم نے میرا حق غصب کرلیا ہے‘‘ پس اہل مجلس نے اس سے کہا۔ کیا تو اس بیٹھے ہوئے شخص کو دیکھ رہا ہے؟ ان کی مراد اُس سے رسول اللہﷺ تھے۔ دراصل اس طرح وہ آپﷺ کا مذاق اُڑا رہے تھے۔ کیونکہ وہ آپ کے اور ابوجہل کے درمیان مخالفت سے واقف تھے۔ پھر اس سے کہا کہ اس شخص کے پاس جا۔ وہ اس (ابوحکم) سے تیرا حق دلوادے گا۔ یہ سن کر وہ اَراشی آنحضرتﷺ کے پاس آکر کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے عبداللہ! ابوالحکم بن ہشام نے میراحق غصب کرلیا ہے جسے پہلے اس نے تسلیم کرلیا تھا۔ اور میں ایک اجنبی مسافر ہوں۔ میں نے اس جماعت سے کسی ایسی ہستی کو پوچھا جو اس سے میرا حق دلوا سکے۔ انہوں نے آپ کو بتایا ہے۔ پس آپ اس سے میرا حق دلوا دیں، اللہ آپ پر مہربانی فرمائے۔‘‘
آپﷺ نے فرمایا ’’اس کے پاس چلو‘‘ اور خود اسکے ہمراہ چلنے کو کھڑے ہوگئے۔ جب کفار نے آپﷺ کو اس کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا تو اپنے ایک آدمی سے کہا کہ تو بھی ان کے پیچھے جا اور جاکر دیکھ (باقی صفحہ نمبر 60 پر)
(بقیہ: پیغمبر اسلام کا غیرمسلموں سے حسن سلوک)
کہ یہ کیا کرتے ہیں۔ پس آنحضرتﷺ مسجد حرام سے روانہ ہوکر ابوجہل کے مکان تک پہنچے اور دروازہ پر دستک دی۔ اس نے کہا کون ہے؟ آپ نے فرمایا محمدؐ(ﷺ) باہر نکلو۔ پس وہ باہر آیا تو اس کے چہرہ پر ہوائیاں اُڑ رہی تھیں اور اس کا رنگ فق تھا۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا ’’اس شخص کا مطالبہ پورا کردو‘‘۔
ابوجہل نے کہا ’’بہت اچھا! آپ ٹھہر جائیے میں ابھی اس کا مطالبہ لاتا ہوں‘‘ یہ کہہ کہ اندر گیا، اس کا حق لیکر آیا اور سارا اسے ادا کردیا تب آنحضرتﷺ واپس ہوئے اور اَراشی سے فرمایا ’’جائو اپنا کام کرو‘‘۔
اراشی وہاں سے واپس لوٹا اور لوٹتے ہوئے قریش کی اُسی محفل پر ٹھہر کر کہا: ’’اللہ اُس ہستی کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ اس نے میرا حق مجھے دلوادیا۔‘‘ ساتھ ہی وہ شخص بھی واپس آیا جسے ان لوگوں نے اس کے پیچھے بھیجا تھا۔ سب نے اس سے پوچھا ’’تیرا بُرا ہو جلدی بتا تو نے کیا دیکھا‘‘۔
اس نے جواب دیا کہ ایک حیرت انگیز و عجیب معاملہ دیکھا۔ واللہ! محمدؐ (ﷺ) نے ابوجہل کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ فوراً اس طرح باہر نکلا کہ اس کی جان میں جان نہ تھی۔ محمدؐ (ﷺ) نے اس سے کہا کہ اس شخص کا حق ادا کردو۔ اس نے کہا بہت اچھا ٹھہرئیے میں ابھی اس کا حق لے کر آتا ہوں۔ چنانچہ اندر گیا اور اس کا مطالبہ لاکر اسے دے دیا۔
تھوڑی دیر میں ابوجہل بھی وہاں آپہنچا۔ ان سب نے اس سے کہا کہ تجھ پر افسوس ہے، تجھے کیا ہوگیا؟ (کہ محمدؐ سے اتنا مرعوب ہوگیا) واللہ جیسا تو نے کیا ہے ایسا معاملہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا‘‘۔ ابوجہل نے کہا ’’تمہارا بُرا ہو۔ واللہ جوں ہی محمدؐ (ﷺ) نے میرا دروازہ کھٹکھٹایا اور میں نے اس کی آواز سنی تو مجھ پر اُس کا رُعب چھاگیا۔ میں باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اُس کے سر پر ایک بڑا نر اُونٹ ہے کہ میں نے ایسا عظیم الجُثہ موٹی گردن اور بڑے دانتوں والا اُونٹ کبھی نہ دیکھا تھا۔ واللہ اگر میں ادائی حق سے ذرا بھی انکار کرتا تو وہ مجھے کھا جاتا۔ فائدہ: نبی کریم ﷺ کا انجان اعرابی سے حسن سلوک کہ اس کا حق لینے اسلام کے سب سے بڑے دشمن کے دروازے پر پہنچ گئے۔ سبحان اللہ!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 096 reviews.