Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عاملوں نے والدہ کو لاعلاج قرار دے دیا بھائی کی حالت بھی غیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!والدہ کو مختلف عاملوں نے لاعلاج بولنا شروع کردیا ہے ۔ میری والدہ پندرہ سال کی عمر سے بیمار ہیں آج ان کی عمر 46سال ہے۔ بھائی ایک سال کی عمر سے بیمار ہے اور آج اسکی عمر 25سال ہے۔ جب کبھی بھائی کو امی یا ابو ڈانٹتے ہیں تو اس کے ہونٹ کپکپاتے ہیں اور پیشاب نکل جاتا ہے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں اور گرجاتا ہے جس کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ (م۔ا، کراچی)
جواب:جادو ، جنات‘ بندشوں اور لاعلاج امراض کیلئے یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔ بس یقین توجہ اور دھیان سے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے۔ ان شاء اللہ آپ کو لاعلاج امراض سے چھٹکارا ملے گا۔آپ تمام گھر والے سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کروالدہ‘ والد اور بھائی کے پہلے دائیں پھر بائیں کندھے پر دم کریں۔ تصور کرکے بھی دم کرسکتے ہیں۔والدہ‘ والدہ اور بھائی بھی یہ عمل کرسکتے ہیں۔ در ج بالا عمل ـپڑھ کر اپنے کندھوں پر دم کریں۔ یہ عمل ہرگھنٹے یا آدھے گھنٹے کے بعد کریں‘ ہر نماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں اور صرف صبح و شام بھی کرسکتے ہیں۔ وضو بے وضو کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ اپنے بھائی کو عبقری دواخانہ کی معجون ’’شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 110 reviews.