Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

شر م و حیاء ڈاکٹر کے پاس جانے نہیں دیتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت امید لیکر آپ کو خط لکھ رہی ہوں‘ براہ مہربانی میرا مسئلہ حل کردیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے گا۔ میں شرم و حیاء کے باعث ڈاکٹر کے پاس جانا نہیں چاہتی‘ سارا مسئلہ تین سال پہلے شروع ہوا جب میں دسویں جماعت میں تھی‘ پہلے میرے گھٹنوں میں درد شروع ہوا‘ جو کہ کچھ وقت کیلئے ہوتا تھا۔ نماز پڑھنا اور جھکنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ سردیوں کی راتوں میں درد شدت اختیار کرجاتا ہے۔ رات کو پڑھتی ہوں تو بہت مشکل ہوتی ہے۔ مجھے پیدائشی ٹانسلز ہیں‘ دو سال پہلے ایک ڈاکٹر کو چیک کروایا
تو انہوں نے کہا کہ تمہاری ہڈیوں میں ٹانسلز کی وجہ سے خرابی ہورہی ہے۔ تم 18،19 انجکشن لگواؤ‘ تم ٹھیک ہوجاؤگی۔ میں نے وہ کورس بھی کیا۔مگر میرا گھٹنوں کا درد کم نہ ہوا۔ گرمیوں میں یہ درد اچانک ختم ہوجاتا ہے۔ انجکشنز کے کورس کے بعد میرا ماہواری کا نظام خراب ہوگیا۔ دودن تو ٹھیک ماہواری آتی ہے تیسرے دن بہت کم بلکہ ناہونے کے برابر ہوتی ہے۔ پہلے سے موٹی ہوگئی ہوں‘ چہرے پر دانے اور داغ دھبے بھی نکل آئے ہیں۔ براہ مہربانی میرے سارے مسائل کا حل بتادیں۔ (ز۔ھ، ملتان)
مشورہ: محترمہ آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’کراماتی آئل‘‘ اور’’ معجون شفاء یابی‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ماہواری کے خراب نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے عبقری دواخانہ سے ’’ہارمونز شفاء‘‘ منگوالیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں ۔ ان شاء اللہ اس دوا سے آپ کا ماہواری نظام بھی ٹھیک ہوجائے گا اور چہرے کے داغ دھبے اور موٹاپے کا بھی یہی علاج ہے۔ چند دن استعمال کرکے چھوڑ نہ دیجئے گا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ضروراستعمال کریں۔ مرچ مصالحہ ‘ بازاری‘ بیکری اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سادہ غذا کھائیں‘ فجر کے بعد سیر ضرور کیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 115 reviews.