محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق ملتان سے ہے‘ چند ماہ پہلے بچپن کے ایک دوست سے ملاقات ہوئی‘ کافی دیر گپ شپ ہوتی رہی‘ ابھی بات چیت جاری تھی کہ دوست نے اپنی گھڑی دیکھی اور مجھے کہنے لگا: اچھا میں چلتا ہوں صبح مجھے احمدپور شرقیہ جانا ہے‘ میں نے پوچھا خیرتو ہے وہاں کس لیے جارہے ہو؟ اس نے کہا: وہاں ’’عبقری حویلی‘‘ ہے‘ اس جگہ ہر ماہ چاند کی 13،14،15 تین روزے رکھتا ہوں‘ ساری رات کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر سورۂ فاتحہ پڑھتا ہوں‘ دن کو روزہ رکھتا ہوں‘ نیند پوری کرتا ہوں اور باقی وقت قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں‘ جو نیت لے کر جاتا
ہوں اسی ماہ میرا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔ میں یہ بات پہلی مرتبہ سن رہا تھا اور حیران بھی ہورہا تھا‘ نجانے میرے دل میں کیا آیا‘ میں نے کہا چل میں بھی تیرے ساتھ چلتا ہوں‘ میرے دوست نے پوچھا تو ملازم پیشہ شخص ہے‘ چھٹی کیسے لے گا؟ میں نے کہا: بھائی گورنمنٹ ملازم ہوں‘ میری سالانہ کافی چھٹیاں ابھی پڑی ہیں‘ صبح کال کرکے دفتر بتادوں گا‘ چھٹیوں کا کوئی مسئلہ نہیں۔ مسئلہ میری بیماری کا ہے جو کسی بھی ڈاکٹر‘ حکیم سے ٹھیک نہیں ہورہی‘ میں بھی اپنی بیماری کی نیت کرکے تین روزے ’’عبقری حویلی‘‘ میں رکھوں گا۔ اگلی شام ہم ’’عبقری حویلی‘‘ احمدپور شرقیہ میں موجود
تھے۔ ایک وسیع و عریض باغ‘ خوبصورت حویلی‘ نورانی ماحول‘ وہاں موجود ساتھیوں نے انتہائی سادگی اور خوشدلی سے ہمارا استقبال کیا‘ ہمیں سادہ مگر کشادہ اور لذیذ کھانا دیا گیا۔تین دن ہم دونوں نے وہاں خوب عبادات کیں‘ دعائیں مانگیں‘ تین روزے رکھے۔آیا تھا تو حالت کچھ اور مگر جب جانے کا وقت قریب آیا تو دل مچل اٹھا اور اندر سے آواز کہ یہیں رک جا‘ اتنا سکون ملا‘ روحانیت ملی‘ طبیعت ایسی تازہ دم کہ پہلے کبھی نہ ہوئی۔ آج مجھے تین ماہ ہوگئے مسلسل ’’عبقری حویلی‘‘ جارہا ہوں‘ میں بیمار کب تھا مجھے یاد نہیں‘ آج میں سوفیصد صحت مند خوشحال زندگی گزار رہا ہوں‘ جو مسئلہ‘ پریشانی‘ مشکل آئے عبقری حویلی میں تین روزے رکھتا ہوں۔ اسی ماہ رب کریم غیبی مدد فرماتے ہیں اور میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (عبدالرشید‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں