Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچی کی شادی کیلئے عمل بیروزگار بیٹا برسروزگار گھٹنوں کے مسائل ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

اکتوبر کے جوابات
1۔ شادی کیلئے سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات 329 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل چالیس دن تک مستقل مزاجی سے پڑھیں۔ لڑکی خود بھی پڑھ سکتی ہے اگر لڑکی خود نہ پڑھ سکے تو دوسرے بھی اس کی نیت کرکے پڑھ سکتے ہیں۔ میری بہن کی شادی نہیں ہورہی تھی‘ عبقری رسالہ سے یہ عمل پڑھ کر کیا‘ الحمدللہ! بہن کی شادی کے اسباب بھی پیدا ہوگئے‘ رشتہ بھی بہترین جگہ ہوگیا اور بہن کی شادی بغیر کی پریشانی سے انجام پائی۔ میرا آپ کو بھی یہی مشورہ ہے۔ یقین توجہ اور دھیان سے صرف یہی عمل کریں۔(عالیہ کامران‘ پاکپتن شریف)
2۔بہن آپ نے لکھا کہ آپ کا بیٹا پانچ سال سے بیروزگار ہے‘ کوئی نوکری نہیں ملتی اگر مل جائے تو کرتا نہیں۔ یہ عمل یقین توجہ اور دھیان سے کیجئے سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔(قاسم پرویز‘ کراچی)
3۔گھٹنوں کے مسائل کیلئے آپ عبقری دواخانہ کا’’کمر جوڑوں کا درد کورس‘‘ اور ’’کراماتی تیل‘‘ کا استعمال لکھی گئی ترکیب سے کریں‘ میرے والد محترم انہی ادویات سے آج صحت یاب ہیں۔ (میمونہ‘ خوشاب)
4۔محترمہ آپ کی خواہش ہے کہ چھ بیٹیوں کے بعد اللہ کریم بیٹے سے نوازے تو اس کیلئے جیسے ہی حمل ٹھہرے سورۂ بقرہ ہر چاند کی پہلی جمعرات کو پڑھنا شروع کردیں۔ 9 ماہ یہ عمل مستقل مزاجی سے کیجئے۔ ان شاء اللہ اس سورۂ کی برکت سے اللہ تعالیٰ اولاد نرینہ سے نوازیں گے۔ (شہریار بٹ‘ گوجرانوالہ)

 

نومبر کے سوالات
محترم قارئین السلام علیکم! عبقری رسالہ کی جتنی تعریف کروں کم ہوگی‘ اس کو پڑھ کر بہت سکون ملتا ہے‘ وظائف سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ عرض یہ ہے کہ ایسا کوئی وظیفہ بتائیے کہ نماز میں باقاعدگی آجائے اور ذوق شوق پیدا ہوجائے‘ چاہنے کے باوجود وقت پر نماز ادا نہیں کرپاتی۔ روزانہ رات کو ارادہ کرتی ہوں کہ صبح ضرور پڑھوں گی اور صبح سوچتی ہوں کہ رات تک تمام نمازیں پڑھ لوں گی مگر ناکام ہوجاتی ہوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔(جویریہ‘ اسلام آباد)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میں بہت پریشانی کے عالم میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں ‘ میں اپنے موٹاپے کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں‘زندگی سے مایوس ہوتی جارہی ہوں‘ خدارا اگر کسی بہن یا بھائی کے پاس وزن کم کرنے کا کوئی نسخہ‘ ورزش یا ٹوٹکہ ہے تو مجھے ضرور بتائیے۔ (ش، اٹک سٹی)
3۔قارئین! میری شادی کو پندرہ سال گزرگئے‘ 14 سال بلیڈنگ کی تکلیف برداشت کی‘ پھر تنگ آکر آپریشن کروایا‘ اب ڈیڑھ سال سے اذیت ناک زندگی گزار رہی ہوں‘ نہ موشن کنٹرول ہوتے ہیں نہ نیند آتی ہے‘ پورے جسم میں آگ لگی ہوئی ہے‘ دماغ میں جلن رہتی ہے‘گیس سے بے حال ہوجاتی ہوں۔خدا را مجھے کچھ بتائیے۔ (پوشیدہ‘ گجرات)
4۔قارئین! ہم نے عبقری میں چھپی قارئین کی تحریروں سے بہت فائدہ اٹھایا۔میری عمر 27 سال ہے‘ جب میں 9th کلاس میں پڑھتی تھی تو میں الحمدللہ بہت خوبصورت تھی‘ ہر کوئی میری تعریفیں کرتا تھا‘ کزن کی شادی پر بال کٹوائے ‘ بس اس کے بعد میرے سر میں درد رہنا شروع ہوگیا‘ آہستہ آہستہ بال اترنا شروع ہوئے‘ اب حال یہ ہے کہ میرے پیچھے والے بال تین لٹوں میں رہ گئے ہیں اور ماتھے پر جیسے کسی نے کاٹ کر پف بنادیا ہو۔ عجیب صورتحال ہے۔ میرا رنگ آہستہ آہستہ سیاہ ہونا شروع ہوگیا‘ چہرے پر چھائیاں‘ خدارا مجھے کچھ بتائیے‘ یہ نظربد ہے‘ جادو ہے کیا ہے‘ میرا حسن کیسے واپس آئے گا؟ (ب،ق)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 149 reviews.