Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی چلہ اور دعا کی برکت سے منگنی کیسے ہوئی؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

اللہ کریم کا بے حد فضل کرم اور احسان ہے کہ میری منگنی خیریت اور عافیت کے ساتھ ہوگئی ہے اب میں کوشش کرتی ہوں کہ پس منظر لکھ سکوں ۔ میں تین سال سے تقریباً تسبیح خانہ میں خدمت کررہی ہوں اور خاص طور پر وضو خانہ اور بیعت الخلاء دھوتی ہوں۔ میرے تقریباً 100 کے قریب رشتے آئے ہوں گے کبھی ہمیں نہیں پسند کبھی انہیں نہیں پسند۔ میری ساری کزنز کی شادیاں ہوگئی تھیں سب کو میری فکر لگی رہتی تھی۔ میں نے اعمال کرکے ہمیشہ یہی دعا کی تھی کہ اللہ میرا رشتہ ایسے گھرانے میں کروا جن کی نسبت تسبیح خانے سے ہو۔ یہ سورئہ فاتحہ جو میں کوشش کرتی ہوں کہ روز ایک ہزار بار دھیان والی تسبیح پڑھوں۔ اس وظیفے کی برکات اور میرے مرشد کی توجہات اور دعائوں کا صلہ ہے کہ حسب منشاء بلکہ گمان اور حیثیت سے بھی زیادہ اچھی جگہ رشتہ ہوا۔ لڑکا ماشاء اللہ الیکٹرک انجینئر ہے سلجھے ہوئی اور پڑھی لکھی فیملی ہے۔دونوں خاندانوں کے درمیان منگنی کی تاریخ طے ہوگئی‘ میرے گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے ‘ کوئی سبب نظر نہیں آرہا تھا کہ کیسے ہوگا؟ پھر میں نے نماز فجر کے بعد اللہ کریم سے ایک دعا کی کہ ’’کریم اللہ! میں نے’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘ میں صرف اور صرف تیری رضا کیلئے خدمت کی‘ تیرے آئے ہوئے مہمانوں کو تیری رضا کیلئے سکون راحت دی۔ جھک جھک کر اور عاجزی کے ساتھ ایک ایک کو کھانا چائے اور پانی پوچھا اب میرے مہمان بھی آرہے ہیں وہ 35افراد ہیں اور ہمارے بھی ملا کر 100 ہو جائیں گے اب تو نے ہی میرے مہمانوں کی لاج رکھنی ہے‘‘اب اس دعا کی قبولیت جو مجھے ملی وہ دیکھیں‘ پہلے ہم اپنی تائی کے گھر میں کررہے تھے پھر گلی میں ٹینٹ لگانے کا سوچا اللہ کریم نے شادی ہال کا انتہائی سستے میں انتظام کروادیا ہم نے سوچا کہ نان اور قورمہ اور فرنی کرلیں گے فرنی سے گجریلا ہوا اللہ کریم نے گاجر کا حلوہ کروادیا۔ جب میں سٹیج پر بیٹھی تھی تو آئے ہوئے مہمانوں کودیکھ رہی تھی کہ اللہ کریم نے ان کو میری سوچ سے زیادہ عزت‘ راحت اور سکون دیا۔ اللہ کریم نے میرے والدین کی لاج رکھ لی‘ ہر مہمان بہت زیادہ خوچ ہوکر گیا۔ اب بھی سوچ رہی ہوں کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘ میں شریک ہوئی اور اس سے بڑی خوش نصیبی یہ کہ مجھے وہاں خدمت کرنے کا موقع ملا۔اللہ کریم سے جب بھی کچھ مانگنا ہو میں ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘ میں کی گئی اس کے مہمانوں کی خدمت کے وسیلے سے مانگتی ہوں‘ رب کریم عطا فرمادیتے ہیں۔ ان شاء اللہ اس مرتبہ پھر خدمت کی بھرپور نیت ہے۔ (م۔ لاہور)


گناہ چھوڑنے کا میرا آزمودہ عمل
اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کبھی کبھی بالکل بے بس ہوتا ہے میری زندگی بظاہر تو بہت نیک اور سلجھی ہوئی تھی۔ تسبیح خانہ کی برکت تھی اور ہے کہ اللہ نے کچھ نہیں بہت زیادہ اپنا تعلق نصیب کیا ظاہر تو میرا ایسا جیسے نیک یعنی نیکی کا لیبل مجھ پر لگا ہوا ہے۔ لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی میں تنہاگی کے گناہوں میں مبتلا ہو جاتی تھی میرا بس نہیں چلتا تھا پھر نہ مجھے کچھ سنائی دیتا تھا اور نہ کچھ نظر آتا تھا بس ایک لذت گناہ کی لذت مجھے اپنی طرف کھینچتی تھی میں بہت زیادہ پریشان تھی۔ پھر حکیم صاحب کے درس میں اس کے متعلق سنا کر اللہ کو معافی مانگنے والا، گرجائے پھر کپڑے جھاڑ کر اٹھ جائے ایسا انسان بہت پسند ہے۔ پھر مجس رات گناہ ہوتا صبح سخت ندامت ہوتی میں توبہ کے نفل پڑھتی 2رکعت نماز نفل جس میں سورئہ فاتحہ کی ایک نعبدو ایاک نستعین 100 بار پڑھتی اور پھر سورت کی جگہ افحسبتم والی آیات کو سات یا گیارہ بار پڑھتی اور رکوع اور سجدے کی تسبیح کو 100,100بار پڑھتی اگلی رکعت میں بھی اسی ترتیب سے پھر اللہ سے اپنے گناہوں کی خوب معافی مانگنا پھر میں نے اللہ سے عہد کیا کہ میں نہیں کرونگی۔ درس بعد دعا میں بہت زیادہ رو رو کر دعا کرنا اللہ میرے اندر حیا اور شرم ڈال دے جیسے لوگ مجھے ظاہر سے نیک اور اللہ والی سمجھتے ہیں اندر بھی حیا والا بنادیں۔
قارئین! آپ لوگ نہیں سمجھیں گے میں بہت بہت زیادہ پریشان تھی بس یہ ہی ایک خامی تھی۔ اب اللہ کا بے حد فضل اور کرم اور احسان ہے کہ اب طبیعت بالکل بھی گناہ کی طرف راغب نہیں ہوتی دل ہر وقت اللہ کی یاد میں رہتا ہے۔ سانس سانس اللہ کی رضا کا طلب گار رہتا ہے۔
(مریم قیوم،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 198 reviews.