Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر ناممکن کام کوممکن بنانے کیلئے آزمودہ ترین عمل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں سرگودھا سے یہ تحریر لکھ رہا ہوں‘ عبقری سے گزشتہ دس سال پرانا تعلق ہے‘ الحمدللہ اس رسالے سے بہت فیض پایا ہے اور جس جس کو بھی آج تک ماہنامہ عبقری کا بتایا وہ اس سے بھرپور فیض پارہا ہے۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے اعمال اور طبی ٹوٹکوں سے بڑی بڑی پریشانیاں اور بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ درج ذیل عمل میرا اپنا آزمودہ ہے‘ مشکل کیسی ہی ہو اس عمل سے دور ہوجاتی ہے۔ یہ عمل مجھے ماہنامہ عبقری کے ذریعے ملا اور میری ہر پریشانی‘ مشکل میں میرا ساتھی بن گیا۔ قارئین!جو بندہ چاہتا ہے کہ میرے تمام مسائل روزگار، رشتہ یا کوئی بندش ہے وہ ختم ہو جائے یا اور کوئی کام جو ناممکن ہو ‘ممکن ہو جائے وہ باوضو الحمد سے والناس تک 7دنوں میں پورا قرآن مجید اس ترتیب سے پڑھے اور قرآن پاک کی ہر سطر پر انگلی پھیرتا جائے اور ہر سطر پر پوری توجہ سےنَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اَلَیْکَپڑھتا جائے‘ہر ہر حرف پر یہ پڑھنا ہے۔ 7دن میں قرآن ختم کرے اس طرح 7 قرآن ختم کرے اس میں49 دن لگیں گے۔ انشاء اللہ اس کے سارے ناممکن مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں کن فیکون والا عمل ہے اللہ تعالیٰ جل شانہٗ ناممکن مسائل بھی حل فرما دیتے ہیں۔(محمد اکمل فاروق طارقی‘ سرگودھا)
ذہانت اور یاداشت میں قوت کیلئے خاص عمل
جو بندہ چاہتا ہے میری یادداشت بہت تیز ہو جائے اور مجھے بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آنا شروع ہو جائیں وہ ہر نماز کے بعد 11 بار سورئہ الم انشرح بمعہ تسمیہ اوّل آخر تین بار درود پاک پڑھنے کا معمول بنالیں اور روزانہ قرآن پاک کو دیکھ کر تلاوت کرے اور نظروں کی حفاظت کرے اور گناہوں سے بچے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو ذہین فطین بنادیں گے۔
والدین اپنے بچے کی کند ذہنی ختم کرنے کے واسطے بھی یہ عمل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ دوسرا عمل جو یاداشت کیلئے بہت کمال ہے وہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد 7 بار یہ دعا ’’۔۔۔۔۔۔۔‘‘اوّل آخر تین باردرود پاک پڑھنے کا معمول بنالے اس سے بھی یاد داشت میں قوت پیدا ہوتی ہےاور حافظہ تیز ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 202 reviews.