برائے دفع خوف
جو شخص کسی صاحبِ حکومت سے خوف رکھے اس کو چاہیے کہ کٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیتُ حٰمٓ عٓسٓقٓ حُمِیَتُ ہاتھ کو بند کر کے پڑھے اور ایک ایک حرف پر انگلی کھول دے اور دائیں ہاتھ سے شروع کرے اور بائیں ہاتھ پر ختم کرے اور ہاتھ بند کیے حاکم کے سامنے جائے اور وہاں جا کر ہاتھ کھول دے۔
دنیاوی امورکیلئے
اگر کسی کا کوئی ضروری کام رکا ہوا ہو اور اس کے پورا ہونے کی ظاہر میں کوئی امید نہ ہو تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرے۔ چار نفل دو سلام کے ساتھ مغرب کی نماز کے بعد پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد آیت کریمہ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ سو بار پڑھے اور اپنے مقصد کا خیال دل میں رکھے۔ اس طرح چار رکعت ختم کر کے دعا مانگے۔ سات روز اس طرح کرنے سے انشاءاللہ مشکل آسان اور کام پورا ہو جائے گا۔
جادو کا اثر زائل ہو
اگر کسی شخص نے کسی پر جادو کیا ہوا ہو تو چینی کے سفید برتن میں یہ اسم لکھ کر سات روز پلائے انشاءاللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا۔ یَاحَیُّ حِینَ لَاحَیَّ فِی دَیمُومَةِ مُلکِہِ وَبَقَائِہ یَاحَیُّ۔ اس کے بعد سورة فاتحہ لکھے اور اس برتن کو دھو کر پلا دے۔ سات روز لکھے اور سات روز پلائے۔ انشاءاللہ خواہ کیسا ہی سخت جادو کیوں نہ ہو‘ زائل ہو جائےگا۔
اولاد سے محروم حضرات کیلئے بہترین تحفہ
اگر آپ اولاد سے محروم ہیں تو روزانہ ایک سو ایک دفعہ سورة الکوثر بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں۔ انشاءاللہ آپ کی مراد ضرور پوری ہو گی۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ، خوبصورت بہترین جلد، لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 041
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں