Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انعام اور فضیلتیں (ماسٹر محمد ایوب شاہد، لتڑا)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

اللہ جل جلالہ کا خوف یہ دنیا اور اس کی رونق ہمیشہ اسی طرح نہیں رہے گی ایک دن اسے فنا ہونا ہے۔ جو کچھ بھی اعمال کر رہے ہیں اس کا ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ ان اعمال کے لکھنے پر دو فرشتے مقرر ہیں۔ روز قیامت یہ اعمال نامے ہر ایک کو دے دیئے جائیں گے۔ انہی اعمال کی بدولت‘ جنت یا جہنم کا فیصلہ ہوگا۔ یہ زندگی ایک بار ملی ہے، اسے غنیمت جانیں۔ اپنے خالقِ حقیقی کو راضی کر لیں ۔ اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر زندگی گزار لیں۔ سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کریں ۔ آج تو پیارے رب العلمین ندامت کے ایک آنسو پر ہماری بخشش کر رہے ہیں۔ سنا ہے کہ بند ہ جب تنہائی میں آسمان کی طرف منہ کرکے تین بار کہہ دے ۔ اے میرے اللہ! میرے گناہ معاف کر دیں آپ کے سواکوئی معاف نہیں کر سکتا تو اللہ جل شانہ ¾ مسکرا کر اس بندے کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ کل قیامت کے دن رو رو کر دریا بھی بہا دیں گے تو معافی نہیں ملے گی۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی معرفت حاصل کرے۔ اس کی عبادت کرے ۔ حضرت ابو سلمان درانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں دنیا اور آخرت کی ہر خیر کی بات اللہ عز و جل کا خوف ہے اور ہر وہ دل جس میں خوف خدا نہیں وہ دل تباہ ہے۔ اللہ جل شانہ سے اتنا خوف کرنا واجب ہے جس سے فرائض کی ادائیگی اور حرام اشیاءسے پرہیز حاصل ہو ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 051 reviews.