Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہادر لڑکے کی جنات سے ملاقات (مریم رزاق، لاہور)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

یہ واقعہ جو میں آج آپ کو بتانے لگی ہوں یہ بہت دلچسپ واقعہ ہے۔ یہ واقعہ میرے بھائی کے دوست کے ساتھ پیش آیا جو کہ مزنگ میں رہتا ہے ۔وہ ایک بہادر اور نڈر لڑکا ہے ۔ گھر کے حالات ایسے تھے کہ اسے چھوٹی عمر میں ہی نوکری کرنی پڑی ۔مزنگ میں جنازگاہ کے قریب ایک بڑا قبرستان ہے جسے میانی صاحب کہتے ہیں۔ اسے نوکری کیلئے اسی قبرستان سے گزر کر جانا پڑتا تھا۔ وہ کام سے رات کو دیر سے واپس آتا تھا۔ اس کی ماں فکر مند ہوا کرتی کہ کہیں کوئی چیز اسے نقصان نہ پہنچائے مگر کام کی وجہ سے اسے دیر سے ہی آنا پڑتا تھا۔ ایک دن جب وہ رات کو قبرستان سے گھر واپس آ رہا تھا تو پیچھے سے کسی لڑکی کی آواز آئی۔ وہ اس کا نام لے کر اسے بلا رہی تھی۔ مگر اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور جلد ی جلدی تیزی سے چلتا ہوا گھر آگیا اور اپنی ماں کو بتایا۔ ماں نے کہا کہ بیٹا آپ نے اچھا کیا جو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ورنہ اتنی رات کو بھلا کون لڑکی تجھے بلا سکتی ہے‘ یقینا کوئی چڑیل ہی ہو گی۔ اگر تم پیچھے مڑ کر دیکھتے تو وہ تمہیں اپنے قبضے میں کر لیتی۔ چاہے پیچھے سے کوئی بھی آواز آئے ،کوئی بھی بلائے ، رات کو قبرستان میں تو پیچھے مڑ کر کبھی بھی نہ دیکھنا۔ پھر اگلے دن اس کی ماں نے ایک مولوی صاحب سے تعویذ لا کر اس کے گلے میں پہنا دیا تا کہ وہ ہرجناتی مخلوق سے محفوظ رہے۔ اگلے روز رات کو واپسی پر وہ پھر جب تھوڑا سا آگے گیا تو پھر کوئی لڑکی اسے بلانے لگی۔ لڑکی نے کہا صرف ایک بار پیچھے دیکھو ،میری طرف دیکھو ،میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاﺅں گی۔ لڑکے نے اس کی بات نہیں مانی اور تیزی سے چلتا ہوا گھر آ گیا۔ اگلے دن جب پھر وہ رات کو گھر آ رہا تھا تو اسے پیچھے سے کسی لڑکی کے چلانے کی آواز آئی‘ لڑکی اس لڑکے کا نام لے کر کہہ رہی تھی ”مجھے بچاﺅ“ لڑکا سمجھ گیا کہ یہ اسی چڑیل کا کام ہے۔ وہ یہ سب اس کے لئے کر رہی ہے کہ میں پیچھے مڑ کر دیکھوں۔ لڑکے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ اس نے اپنی ماں کو اس بارے میں نہیں بتایا تاکہ اس کی ماں فکر مند نہ ہو۔ پھر بھی اس کی ماں اپنے بیٹے کو سمجھاتی اور اس کیلئے دعائیں کرتی رہتی تھی۔ رات کو جب وہ سویا تو اسے خواب میں ایک لڑکی نظر آئی۔ لڑکی نے اس سے کہا کہ تم ایک بار پیچھے مڑکر دیکھو، ایک بار میری بات کا جواب دے دو تو میں تمہیں تنگ نہیں کروں گی۔ میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں اگر تم میری بات کا جواب دو گے تو میں تم سے بات کر سکوں گی۔ تمہیں نظر بھی آﺅں گی‘ تم ڈرو نہیں میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاﺅں گی۔ بولو تم میری بات کا جواب دو گے؟ تو اچانک لڑکے کی آنکھ کھل گئی۔ لڑکے نے سوچا کہ ماں ٹھیک کہتی ہے یہ مجھے اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے۔ لڑکے نے خواب کے بارے میں ماں کو نہیں بتایا کہ وہ پریشان نہ ہو اور کام پر چلا گیا۔ رات کو جب وہ قبر کے پاس سے گزرا تو پیچھے سے زور زور سے رونے کی آواز آنے لگی۔ لڑکے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ پھر اچانک اسے ایسا لگا جیسے کوئی اس کے کان کے قریب گھنٹیاں بجا رہا ہے۔ وہ آوازیں بہت تیز تھیں۔ لڑکا بھاگتا ہوا قبرستان سے باہر نکلا۔ وہ گھبراگیا تھا پھر بھی خود کو سنبھالتے ہوئے وہ گھر پہنچا‘ ماں کے پوچھنے پر اس نے کچھ نہ بتایا۔ اس بات کو تین سال ہو گئے ہیں۔ آج بھی وہ لڑکاوہیں رہتا ہے ‘ وہی کام کرتا ہے اور روز رات کو اسی قبرستان سے گزرتا ہے اور روزانہ اسے ایک آواز پیچھے مڑکر دیکھنے کو کہتی ہے مگر آج تک اس نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی چڑیل کے ڈر سے کام کرنا چھوڑا ہے ۔ اس چڑیل نے بہت کوشش کی کہ وہ پیچھے مڑ کر دیکھے لیکن لڑکے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ جب بھائی کا دوست اپنے دوستوں کو یہ بات بتا رہا تھا تو ان میں سے ایک دوست نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور کہا کہ میں بھی بہت بہادر ہوں ۔ ارے ارے سنو! مجھے بھی کوئی پیچھے سے بلا رہا ہے۔ بس اتنا کہنا ہی تھا کہ کسی مخلوق نے اس کا گلا پکڑ لیا۔ وہ ایک دم تڑپنے لگا۔ اس کے گلے سے آواز بھی نہیں نکل رہی تھی اور اس کا منہ لال ہو گیا۔ سب دوست ڈر گئے اور سب نے آیت الکرسی وغیرہ پڑھی تو بڑی مشکل سے اس کی جان چھوٹی اس نے پھر معافی مانگی۔ سب نے کہا کہ تم تو واقعی بہت بہادر ہو کیونکہ ابھی صرف تھوڑی دیر کیلئے جس ہوائی چیز کی وجہ سے ہم اتنے خوف زدہ ہو گئے ہیں وہ تین سال سے تمہیں خوف زدہ نہیں کر سکی۔ تو اس نے جواب دیا کہ اگر اللہ تعالیٰ پر یقین ہو اور ماں کی دعائیں ساتھ ہوں تو کوئی چیز کسی کا کچھ نہیں بگار سکتی‘ اللہ کے ساتھ نے اور ماں کی دعاﺅں نے مجھے اتنا بہادر بنا دیا ہے ۔ اگر اللہ پر سچے دل سے یقین ہو اور اللہ کا خوف ہمارے دل میں ہو تو ہم بھی ان چیزوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے اور ہم بھی بہادر ہو جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 058 reviews.