Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھوٹے کسانوں کیلئے بڑے زمیندار کے آزمودہ روحانی اعمال

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق عبقری سے گزشتہ چھ سال سے ہے‘ یہ رسالہ میرے مزاج اور ذوق کے عین مطابق ہے اسی لیے ہر ماہ اسی کا انتظار رہتا ہے۔ میں جو کچھ چاہتی ہوں مجھےاس رسالہ سے مل جاتا ہے۔ ہمارے بڑے چونکہ زمیندار تھے اور میرے والد نے انجینئرنگ کرنے کے بعد لاہور میں رہائش اختیار کرلی اور یہیں کاروبار کا آغاز کیا۔ مگر گاؤں جانا رہتا ہے‘ اس مرتبہ جب گاؤں گئی تو میری دادی اماں نے مجھے ایک ڈائری دکھائی جو کہ میرے دادا مرحوم کی تھی‘ میرے دادا بہت نیک متقی اور پرہیز گار تھے اور گاؤں کے سب سے بڑے زمیندار تھے۔ ان کی ڈائری میں مجھے کھیتوں اور باغات کی شادابی‘ ہریالی اور زیادہ منافع پانے کیلئے تین روحانی عمل ملے۔ میں نے فوراً موبائل سے تصویر لی اور گھر آکر عبقری کیلئے لکھنے بیٹھ گئی۔ یہ اعمال میں ’’کسان دوست عبقری‘‘ کیلئے لکھ رہی ہوں یقیناً ان سے زمیندار اور کسان حضرات بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
کھیت کی شادابی کے لئے
اگر اسم اَلْـحَلِیْمُ 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرے یا کاغذ پر لکھ کر دھولے اور اس پانی کو کھیت پر چھڑک دے تو ان شاء اللہ تعالیٰ کھیت بخوبی پھلے پھولے اور آفات سے محفوظ رہے گا۔اگر باغات میں بیج بوتے وقت اس اسم مبارکہ کو 28مرتبہ پڑھاجائے تو درخت سرسبز و شاداب رہتا ہے اور پھل زیادہ اور میٹھا دیتا ہے۔ ان شاء اللہ
پھل نہ دینے والے درختوںکا علاج
جس شخص کے درخت پھل نہ دیتے ہوں یا ٹھیک طریقے سے پروان نہ چڑھتے ہوں تو باوضو 300مرتبہیَاحَلِیْمُ اول و آخر3 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانی پر یہ اسم مبارک دم کرکے ان تما م درختوں کی جڑوں میں چھڑکیں اور دعا کریں۔ ان شاء اللہ درخت کی بیماری ختم‘ پھل زیادہ دیگا۔
زمینداری /کسی بھی ہنر‘ پیشہ میں برکت کیلئے
کسی بھی ہنر‘ پیشہ اور خاص طور پر زمینداری سے منسلک افراد اسم یَاحَلِیْمُ کو کچی سیاہی سے لکھ کر پانی سے دھو کر اوزار‘ ٹریکٹر‘ ہل وغیرہ پر لگائیں تو اس پیشے میں خوب برکات ہوں گی۔اسی طرح بیج،کھاد وغیرہ پر بھی پانی چھڑک سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 607 reviews.