Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال .... قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

ستمبر کے جوابات جواب: ناریل کا تیل 100 گرام لے کر اس میں رتن جوت 20 گرام بالکل باریک چھان کر ملائیں اور صبح و شام چند ہفتے لگائیں۔ (صفیہ کلثوم کوئٹہ) جواب: روٹی پر سورة کوثر 313 بار مع تسمیہ پڑھ کر وہ روٹی دودھ سے لیں 41 دن میں مشکل حل ہوگی۔(زاہد عزیز، چترال) جواب: ہمیشہ کیلے پر کالی مرچ چھڑک کر کھایا کریں کبھی تکلیف نہ ہوگی۔ (عاشق علی ایڈووکیٹ، علی پور) جواب: کنو کے خشک چھلکے باریک پیس کر اس کے ہمراہ شہد ملا کر ہلکا لگائیں پھر صبح دھو لیں ہفتے صرف 3 بار کریں 3 ماہ۔ (افشاں فرید، اوکاڑہ) جواب: سر کے بالوں کے لیے آپ مستقل ہریڑ اور آملے کا مربہ استعمال کریں۔ یہ مسلسل چند ماہ کرنا پڑے گا جلدی کر لیں گے تو مایوس نہ ہوں گے۔ (ڈاکٹر عنایت رانجھا، جہلم) ماہ اکتوبر کے سوالات سوال:۔ میں تقریباً 4 ماہ سے بیر روزگار ہوں ‘ جہاں نوکری کیلئے جاتا ہوں وہاں سے نا امیدی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے 18 ہزار کی تنخواہ پر تھا۔ اب تو مانگ مانگ کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔کسی قاری کے پاس آزمودہ عمل ہو تو براہ مہربانی بتائیں۔ (احمد ضیائ‘ پتوکی) سوال:۔ میری عمر 21 سال ہے‘ میں بچپن میں اندھیرے میں ڈر گئی تھی‘ وہ ڈر ابھی تک میرے دل میں بیٹھا ہوا ہے۔ بہت پڑھائیاں کی ہیں مگر خوف رہتا ہے اور اس خوف کی وجہ سے کوئی کام بھی صحیح نہیں کر پاتی ہوں۔ مہربانی کر کے کوئی مختصر اور مجرب عمل بتائیں۔ (ثریاجبیں‘ اسلام آباد) سوال :۔ میرا نام احمد اسلم ہے‘ آج سے دو سال پہلے میرا کاروبار عروج پر تھا۔ 45 ملازم میرے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ اچانک کام ختم ہونا شروع ہوا۔ جہاں پر میرے مال کے سوا کچھ بکتا ہی نہ تھا وہاں میرا مال لینے کو کوئی تیار نہیں۔ کرتے کرتے کاروبار ٹھپ کارخانہ بند‘ اب کسی دوست کی دکان پر ملازم ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آیاکہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے‘ کوئی سود نہیں‘ ہیرا پھیری نہیں‘ دھوکا نہیں‘ کوئی حل بتائیں۔ (احمد اسلم ‘ فیصل آباد) سوال:۔ میری شادی کو 5 سال ہو گئے ہیں‘ شوہر ہمیشہ مجھ سے تنگ ہی رہے ہیں‘ میں پوری کوشش کرتی رہوں کہ کوئی کمی ‘ کوتاہی نہ ہو مگر وہ کسی نہ کسی بات پر ضرور ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں۔ بہت کم کسی بات پر مطمئن ہوتے ہیں۔ بلکہ سب کے سامنے بے عزت کر دیتے ہیں۔ میں انہیں قابو میں نہیں کرنا چاہتی کہ وہ میرا حکم مانیں بلکہ صرف یہ کہ مجھ سے مطمئن ہوں‘ بھروسہ کریں‘ غلطی پر سمجھایا بھی جا سکتا ہے نہ کہ صرف بے عزت ہی کیا جائے۔ بچے بڑے ہو رہے ہیں‘ محسوس کرتے ہیں۔ (فرزانہ عظیم‘ حیدر آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 061 reviews.