Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشان اور بدحال گھرانوں کے الجھے خطوط

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

بتائیے آخر کیا کروں؟
میں انجینئر بننا چاہتا تھا۔ ایک سال سائنس کے مضامین پڑھے پاس نہ ہوا۔ اس وقت سوچا یہ مضامین میرے رحجان کے مطابق نہ تھے پھر میں نے سوچا وکیل بن جائوں مگر اس کے لیے گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ بڑے بھائی بینک میں جاب کرتے ہیں۔ مجھے کامرس کے مضامین سے دلچسپی نہیں۔ میں چاہتا ہوں ایسی فیلڈ کا انتخاب کروں جس سے دلچسپی ہو۔ (ثاقب،ساہیوال)
مشورہ:یہ فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے کہ کن مضامین سے دلچسپی ہے لیکن ایک سال تک پڑھنے اور فیل ہونے کے بعد نہیں بلکہ کالج میں داخلہ لینے سے پہلے۔ جب داخلہ مل جائے تو تمام تر توجہ اور محنت کے ساتھ پاس ہونے کی کوشش کریں۔ وقت کا درست استعمال ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
شوہر کا کزن دماغی طور پر ٹھیک نہیں
میرے شوہر کا کزن دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ ایک بار اس نے چھوٹے بھائی کا گلا دبا دیا‘ بڑی مشکل سے گھر والوں نے چھڑایا۔ اس کے اندر اچانک اتنی طاقت آجاتی ہے کہ کئی کئی لوگ مل کر سنبھالتے ہیں اور مشکل ہوتی ہے۔ اس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ اس پر کچھ اثرات ہیں جو یہ اتنا طاقتور ہوجاتا ہے۔ میں اس سے بہت ڈرتی ہوں۔ گھر والے کہتے ہیں تم جتنا ڈرو گی یہ اتنا ہی ڈرائے گا۔ (مسزشیخ، بہاولپور)
مشورہ:شدید ذہنی امراض کا شکار لوگ اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ ہوتے ہیں انہیں اس قدر آزاد نہیں رکھا جاسکتا کہ وہ کسی کا گلا دبا دیں یا اچانک حملہ کردیں۔ ایسے لوگوں کو اثر، اثرات کے زیر اثر سمجھ کر خصوصی رعایت مل جاتی ہے جو ان کی کیفیت کو مزید خراب کر دیتی ہے۔ آپ اس سے محتاط رہیں۔ گھر والوں کو بھی بتائیں کہ علاج سے اس کے پرتشدد رویے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ طاقت کا ظاہر ہونا بھی بیماری کی علامت ہے۔
جھوٹا الزام لگا کر شوہر نے طلاق دیدی
میں نے ہر حال میں زندگی گزارنے کی کوشش کی پھر بھی ایک روز جھوٹا الزام لگا کر شوہر نے طلاق دے دی۔ اس نے پہلے دن سے کہہ دیا تھا کہ وہ کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے۔ اس واقعے کو چھ ماہ ہوئے ہیں۔ میں بوڑھی نظر آنے لگی ہوں‘ گھر والوں کا سلوک بھی اچھا نہیں۔ اب ایک بوجھ ہوں۔ رو رو کر آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہیں۔کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ اکثر سوچتی ہوں میں دنیا میں اب ایک بوجھ ہوں۔(ک، راولپنڈی)
مشورہ:زندگی کا مشکل حصہ آپ نے گزاردیا، اب حوصلے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کریں۔ یہ غم جو پہنچا ماضی کا حصہ بن چکا ہے، جو صدمہ پہنچنا تھا پہنچ چکا۔ اب یہ سب دوبارہ ہونے والا نہیں۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے نئے عزم اور ہمت سے اٹھیں اور کام کریں۔ تعلیم یافتہ ہیں تو جاب کرلیں ورنہ اپنے رحجان کے مطابق کوئی ہنر سیکھ کر آمدنی کاذریعہ بنائیں۔ جو لوگ اپنے اور دوسروں کیلئے فائدہ پہنچانے والے ہوتے ہیں ان کیساتھ لوگوں کا سلوک برا نہیں رہتا۔
ہم سب بہت ہی اداس ہیں
ایک ماہ قبل ہمارے بڑے بھائی اپنی بیوی کے ساتھ الگ گھر میں چلے گئے۔ ان کی بیوی کو ہم سے بہت شکایات رہتی تھیں مگر بھائی کے جانے سے ہم سب ہی بہت اداس ہیں اور امی تو ایک ماہ سے مسلسل رو رہی ہیں۔ بھائی امی سے ملنے آتے ہیں، ان کی بیوی نہیں آتیں۔ ہم لوگ بھائی سے پوچھتے ہیں تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔ ہمیں حیرت ہوتی ہے، ہمارے والد کو بھائی کے گھر سے جانے کا غم نہیں۔ امی کی غلطی اتنی سی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں یعنی ہماری حمایت کرتی تھیں۔(ساجدہ، پشاور)
مشورہ:ایک نہ ایک دن تو ہر ایک کا علیحدہ گھر بنتا ہے۔ کوئی حرج نہیں اگر آپ کے بھائی نے علیحدہ رہنا شروع کردیا۔ اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔ تعلقات اچھے ہوں گے تو وہ اب بھی آپ لوگوں کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ والدہ سے ملنے آنا یہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ علیحدہ رہتے ہوئے بھی آپ کے قریب ہیں۔ ان کی بیوی کے بارے میں زیادہ بات نہ کریں ورنہ بھائی سے تعلقات میں فرق آسکتا ہے۔
نیند نہیں آتی
آج کل امتحان کی تیاری کررہا ہوں۔ سارے دوست رات بھر جاگ کر پڑھتے ہیں اور میں دن میں پڑھتا ہوں۔ دوپہر کے بعد سے یہ خیال آنے لگتا ہے کہ رات کو نیند نہیں آئے گی کیونکہ واقعی مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔ پڑھنے میں بھی دل نہیں لگتا (جواد، نواب شاہ)
بے خوابی اور پڑھنے میں دل نہ لگنا دو الگ مسائل ہیں۔ اگر پڑھنے میں دل لگے گا تو بے خوابی کی شکایت ختم ہو جائے گی۔ آج سے نیند نہ آنے کا خیال ذہن میں لانا چھوڑ دیں۔ بلکہ پڑھے جانے والے مضامین کو تقسیم کرلیں اس طرح کہ ایک حصہ صبح پڑھا جائے اور دوسرا حصہ شام کو پڑھیں۔ رات کو سونے سے قبل پڑھے جانے والے مضامین کو دہرانا شروع کریں، اس طرح اطمینان کا احساس ہوگا۔ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے والے پرسکون اور قدرتی نیند سے محروم نہیں رہتے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 615 reviews.