Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاؤں پروکس بام لگائیں کھانسی نہیں آئے گی میرے آٹھ جسمانی و روحانی آزمودہ ٹوٹکے مشکلات کو حل کروانے کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

پاؤں پروکس بام لگائیں کھانسی نہیں آئے گی
میرے آٹھ جسمانی و روحانی
آزمودہ ٹوٹکے
مشکلات کو حل کروانے
کا آزمودہ عمل
جادو‘ نظربد اور حسد کے وار ختم
دماغی خشکی ختم‘ جسم میں طاقت لانے کا نسخہ
یہ پڑھ کر تنگدستی سے نکلی ہوں

 

میرے آٹھ جسمانی و روحانی آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ڈھیروں دعائوں کے بعد عرض گزار ہوں کہ آپ نے جو ماہانہ عبقری کے ذریعے غریب عوام کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ مظلوم اور غریب لوگوں کے مفت میں مسائل حل ہورہے ہیں اور لوگ بھی بڑی فراخدلی کے ساتھ اپنے پاس جو سنہری باتیں ہیں وہ عبقری کے ذریعے عوام تک پہنچا رہے ہیں یہ سب آپ کی کاوش سے ہی ممکن ہورہی ہیں۔میرے پاس کو نسخہ یا ٹوٹکے ہیں وہ آزمودہ ہے میری عمر اس وقت 70 سال ہے اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی میں بالکل فٹ ہوں ۔
(1)سر میں جوئیں:دھریک کا پھل (دھرکونے) لیکر ان کو کوٹ لیں اس میں سرسوں کا تیل ملالیں دو تین دن اس تیل کو بالوں میں لگائیں ان شاء اللہ جوئیں نہ رہیں گی۔
(2)کھانسی خشک ہو یا تر4 حل لے لیجئے:(الف) رات کو سوتے وقت Vicks بام پائوں کے تلوئوں پر لگائیں اور جرابیں پہن لیں۔ انشاء اللہ رات آرام سے گزرے گی اور کھانسی نہ ہوگی۔ جرابیں ضرور پہنیں۔(ب)دھریک کے پھل (دھرکونے) کو مٹی کے برتن یا کڑاہی میں ڈال کر آگ لگائیں جب جل کر راکھ بن جائے تو اس کو پیس کر شیشے کی بوتل میں سنبھال کر رکھ لیں یہ راکھ بالائی یا شربت بنفشہ کے ساتھ دن میں دو تین بار لیں۔ بفضل خدا کھانسی، گلے کی خراش ختم ہو جائے گی۔(ج)بچے متعدی کھانسی کے دوران کھانسی کھانس کر قے کر دیتے ہیں یہی راکھ شہد میں ملا کر چٹائیں صحت ملے گی۔(د)سخت پریشان کرنے والی کھانسی میں یہی راکھ تین ماشے بادام روغن چھ ماشے شہد ایک تولہ میں ملا کر رکھ لیں اور دن بھر تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں۔
(3)بواسیر: دھریک کے پھل (دھرکونے) کا مغز½پائو، چینی پائو، سونف ایک چھٹانک تینوں کو پیس کر رکھ لیں اور ہر روز تین ماشے لیں چند روز لینے سے بادی خونی بواسیر بفضل خدا ختم ہو جاتی ہے۔ دھرکونے کو جلا کر بواسیر کے موہکوں کو دھونی دیتے رہنے سےخشک ہوکر مرجا جاتے ہیں۔
(4)قبض اور سخت سے سخت پیٹ درد منٹوں میں دور
سبز تمہ میں تھوڑا سا سوارخ کرکے اس میں اجوائن بھردیں اوپر کٹا ہوا ٹکڑا لگا کر ٹیپ وغیرہ سے بند کردیں پندرہ بیس دن کے بعد اجوائن نکال لیں اور اس میں ½تولہ سیاہ زیرہ اور ½چھٹانک کالا نمک ملا کر رکھ لیں۔ گیس خارج کرنے، قبض توڑنے، پیٹ کے درد کو آناً فاناً دور کرنے کیلئے ایک چمچ پانی سے لیں۔ فوراً آرام آجائے گا۔
(5)نظر کی کمزوری، سردرد ختم
ایک پائو سونف، ایک پائو بادام کی گری، ایک پائو مصری گرینڈر کرکے رکھ لیں۔ صبح و شام ایک ایک چمچ لیں انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور۔ سردرد ختم۔ ہم تمام گھر والے مسلسل یہی کھاتے ہیں جسکی وجہ سے نظر کی کمزوری، سردرد ختم ایک تو مزیدار مکسچر ہے جس سے اور بھی جسمانی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں جسے دل کا تیز دھڑکنا، ہاضمے کی خرابی وغیرہ۔
(6)رات کو کسی بھی وقت اُٹھنا: مدتوں سے میری عادت ہے کہ رات کے کسی حصے میں جاگتا ہو تو بہت آسان طریقہ پہلے چار دفعہ کلمہ پڑھیں پھر چار دفعہ اپنا نام لیکر وقت کا بتانا ہوگا کہ اتنے بچے جگا دینا انشاء اللہ اسی وقت جاگ آجائے گا۔ چار بار کلمہ پڑھیں پھر اپنا نام لیں جیسے اکرام مجھے رات 2 بجے جگا دینا انشاء اللہ اسی وقت جاگ آجائیگی۔
(7)اگر راستہ بھول جائیں: فوج میں رات کے وقت جب ہم کسی نقشے کےپر چلتے ہوئے اگر راستہ سے ہٹ جاتے تو ہم پڑھتے’اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ تو اللہ کی مہربانی سے راستہ خودبود مل جاتا۔
انٹرویو‘ ٹیسٹ یا عدالت میں جائیں تو یہ پڑھیں
(8)کٓھٰیٰعٓصٓ، حٰمعسقجب بھی کسی کے سامنے جائیں (انٹرویو، ٹیسٹ، عدالت وغیرہ) دل میں پڑھیں حروف مقطعات کاف ہا یا عین صاد (کاف پر داہنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی بند کریں، ہا پر اگلی انگلی بند کریں یا پر درمیان والی انگلی بند کریں عین پر شہاد ت کی انگلی بند کریں، صاد پر انگوٹھا بند کریں اور جب سامنے جائیں تو اب پڑھیں حا میم عین سین کاف حا پر چھوٹی انگلی کھولیں میم پر اگلی انگلی کھولیں عین پر درمیان والی انگلی کھولیں سین پر شہادت والی انگلی کھولیں اور کاف پر انگوٹھا کھولیں اور پھونک ماریں (پھونک ایسے ماریں کہ پتہ نہ چلے) انشاء اللہ سارے کام آسان ہو جائیں گے۔(راجہ محمد اکرام، چکوال)
یہ پڑھ کر تنگدستی سے نکلی اب خوشحال ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے اہل و عیال کو اور عبقری کے تمام اراکین کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے (آمین) اور آپ اسی طرح عبقری رسالہ اور درس کے ذریعے ہم جیسے دکھی لوگوں کے رہنما بنے رہیں‘ جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے اور اپنی زندگی کو اعمال پر لگایا ہے الحمدللہ بہت سکون ملا ہے‘ میں نے اور میری فیملی کے کچھ اور لوگوں نے بھی آپ کے بتائے ہوئے اعمال پر عمل کرکے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
میں اپنے ملنے جلنے والوں کو نماز کی تلقین کرتے ہوئے ساتھ ہی کچھ اعمال بھی بتاتی رہتی ہوں اور وہ لوگ بھی اعمال سے استفادہ کررہے ہیں۔ الحمدللہ میں آپ کا بتایا ہوا وظیفہ یاحی یاقیوم ایاک نعبد و ایاک نستعین برحمتک استغیث پڑھ رہی ہوں اور میں یہ وظیفہ گزشتہ چار سال سے پڑھ رہی ہوں۔ الحمد اللہ اس دوران اللہ نے میری وہ دعائیں قبول کی ہیں جو ناممکن تھیں اور ساتھ سورئہ والضحیٰ والا وظیفہ بھی ابھی تک جاری ہے۔ میرے خاوند کو اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر بلاکر کام بھی عطا فرمایا اور دو دفعہ عمرہ بھی کروایا جو ہمارے بس کی بات نہیں تھی۔ میرے خاوند کی اللہ تعالیٰ نے غیبی مدد کی اور انہیں سعودیہ میں کسی گھر کا ڈرائیوری ویزہ مل گیا۔ مالک بہت اچھا ہے۔ اس نے میرے شوہر کو بہت سہولیات دے رکھی ہیں۔ بس یہ درج بالا وظائف پڑھنے کی ہی برکات ہیں ورنہ تو ہمارے حالات بہت خراب تھے۔ آج الحمدللہ! ہم خوشحال اور مطمئن ہیں۔
جادو‘ نظربد اور حسد کے وار ختم
میرے پائوں میں اچھی خاصی جلن رہتی تھی پھر میں نے افحسبتم اور اذان والا عمل شروع کردیا اور پھر میں نے اجتماع میں شرکت کے دوران اللہ سے دعا مانگی کہ یا اللہ میرے اوپر سے تمام جادو، نظر بد اور حسد کو ختم کردے اور میرے خاوند سے بھی ختم کردے اس دن کے بعد الحمد اللہ میں ابھی تک ٹھیک ہوں۔ (رخسانہ سحر، کھڈیاں خاص)
ذہانت ‘یادداشت اور قوت کیلئے خاص عمل
جو بندہ چاہتا ہے کہ میری یادداشت بہت تیز ہو جائے اور مجھے بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آنا شروع ہو جائیں وہ ہر نماز کے بعد گیارہ بار سورئہ الم نشرح بمعہ تسمیہ اوّل آخر تین بار درود پاک پڑھنے کا معمول بنالے اور روزانہ قرآن پاک کو دیکھ کر تلاوت کرے اور نظروں کی حفاظت کرے اور گناہوں سے بچے اللہ تعالیٰ اس کو ذہین فطین بنادیں گے۔ والدین اپنے بچے کو کند ذہنی ختم کرنے کے واسطے بھی یہ عمل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ دوسرا عمل جو یادداشت کیلئے بہت کمال ہے وہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد 7 بار یہ دعااَللّٰھُمَّ نُوْرِ قَلْبِیْ بِعَلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بطاعَتِکَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ اوّل آخر تین بار درود پاک پڑھنے کا معمول بنالے‘ اس سے بھی یادداشت میں قوت پیدا ہوتی ہے اور حافظہ تیز ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی معرفت اور محبت حاصل کرنے کا خاص عمل
جو بندہ چاہتا ہے کہ میرا سینہ اللہ تعالیٰ کے نور سے بھر جائے اور اللہ تعالیٰ کی محبت میرے دل میں سما جائے اور ہر وقت اللہ تعالیٰ کا دھیان اور توجہ رہے تو وہ بندہ سات شب جمعہ یعنی جمعہ کی رات بعد نماز عشاء سات بار ’’سورئہ نور‘‘ پڑھے اور پھر 3000بار اللہ تعالیٰ کا نام ’’یانور‘‘ پڑھے اول آخر سات بار درود پاک پڑھے اللہ تعالیٰ اسکے سینے کو نور معرفت سے بھردیں گے اور دل روشن کردینگے اور ولایت کی منازل آسان کردینگے۔
مشکلات کو حل کروانے کا آزمودہ عمل
جو بندہ کسی مشکل میں پھنس گیا ہے وہ تہجد کے دو نفل پڑھے اور اس کے بعد پوری توجہ دھیان سے تیسرا کلمہ درود اور استغفار کی ایک ایک تسبیح پڑھے۔ پڑھے پورے دھیان سے پانچ سات یا گیارہ دنوں میں جس نیت سے پڑھے گا اسکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
پیچیدہ بیماریوں کایقینی خاتمہ
پیچیدہ بیماریاں مثلاً فسچولہ، پیٹ کے کیڑوں ، جوڑوں کے درد کے امراض کے خاتمے کے لیے یہ نسخہ آزمودہ ہے۔ کلونجی70 گرام، تارا میرا کے بیج 100گرام، تخم نیم 100 گرام کو باریک پیس کر فل سائز کے کیپسول بھرلیں اور پھر صبح شام کھانے سے ایک گھنٹہ قبل کھائیں تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں اس سے پیٹ کے کیڑے بھگندر، جوڑوں کا درد اور بواسیری مادے ختم ہو جاتے ہیں۔
مردانہ جراثیم کی کمی کا خاتمہ
سبزی الائچی ایک پائو، میتھرے ایک پائو دونوں باریک پیس کر اسکا ایک چمچ صبح شام دودھ کے ساتھ خالی پیٹ کھانے سے دو گھنٹے قبل لیں ‘مردانہ جراثیم پورے ہو جاتےہیں۔
مردانہ طاقت کا نسخہ
کلونجی ایک چھٹانک، سنگھاڑا خشک چار چھٹانک باریک پیس کر پائوڈر بنالیں اور ½آدھا چمچ صبح شام کھانے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کریں۔ مردانہ طاقت کیلئے کمال کا نسخہ ہے۔
دماغی خشکی ختم اور جسم میں طاقت لانے کا نسخہ
صبح وشام خالی پیٹ سات دانے زیتون کے اور ایک دانہ انجیر کا کھانے سے جسم سے خاص طور پر دماغ کی خشکی ختم ہو جاتی ہے اس کو کچھ عرصہ لگاتار استعمال کرنا چاہیے۔ زیتون ثابت بازار سے باآسانی مل جاتا ہے۔ صبح وشام 7 دانے اس ڈبی میں سے زیتون کے اور ایک دانہ انجیر کا دھوکر اکٹھے کھانا ہے‘ صحت اور طاقت کے واسطے کمال کا نسخہ ہے اس کو کھاتے ہوئے اگر سنت کی نیت بھی کرلی جائے کیونکہ حضور پاکﷺ کی پسندیدہ دونوں چیزیں ہیں۔ شفاء بھی ملے گی اور ثواب بھی ملے گا کیونکہ حدیث کا مفہوم ہے کہ جو قرب قیامت میری ایک سنت کو زندہ کرےگا اس کو 100 شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ (محمد اکمل فاروق طارقی، سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 642 reviews.