Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اپنی صلاحیتوں سے بڑھاپا خوشگوار بنائیے!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

اپنے آپ کو بے قیمت چیز نہ سمجھیں

کوئی ہنرمند، دست کار، مصور، مصنف، شاعر، کسان، استاد، مزدور جو ایک عمر تک جی لیتا ہے۔ کیا وہ اپنی بنائی ہوئی چیزوں اپنے کیے ہوئے کاموں، اپنی تخلیقات کے تناسب، حسن، ہم آہنگی، رموز اور فیوض کا بہتر شعور نہیں رکھتا؟
اگر آپ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ شعور رکھتا ہے تو آپ کی زندگی بھی ایک ایسی ہی شے ہے ایک ایسا ہی تجربہ ہے جسے آپ نے بڑھاپے تک جاری رکھا ایک ایسا پھول ہے جسے آپ نے عمر بھر سنبھالا اس سے محظوظ ہوئے اس نے آپ کو چیلنج دیئے جنہیں پورا کرنے کے لیے آپ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو مجتمع کیا اورب طریق احسن چیلنج کا جواب دیا، اس کے محاسن کو سمجھا اس سے پیار کیا اس سے سرگوشیاں کیں، اسے چاہا۔ اور اب جب آپ ۶۰، ۷۰ یا ۸۰،۹۰ برس کے ہوچکے کیا آپ اس پھو لکے حسن کا ادراک نہیں کرسکتے؟
ادراک کرسکتے ہیں تو پھر آپ اس کو جھٹک کر ایک طرف پھینک نہیں سکتے، آپ اس کو مسترد نہیں کرسکتے۔ آپ اس کو مصیبت اور بلائے بے درماں نہیں کہہ سکتے۔ آپ کا جسم وہی جسم ہے ماں باپ گود میں لے کر جس کی بلائیں لیتے تھے۔ آپ وہی تو ہیں جو بستہ اٹھا کر سکول جاتا تھا۔ وہی تو ہیں جو نقش کھینچتا تھا ، چیزیں بناتا تھا، پڑھاتا تھا، روزی کماتا تھا، شادی غمی کی تقریبات می شامل ہوتا تھا اور کبھی روح محفل بن کر محفل کو گرماتا تھا۔سچ مچ آپ وہی ہیں اپنے آپ کو گیا گزرا مت سمجھئے۔ اپنے آپ پر افسوس مت کیجئے، آپ وہ حرف ہیں جو نکھر کر لفظ دانش بنا، آپ اس چیزکی خوش بو ہیں جو کبھی پھول تھا۔ پھول مرجھا گیا، لیکن اس کی خوشبو باقی ہے۔اب آپ کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اپنا شعور اپنے گھر میں، اپنے پوتوں اور نواسوں، پوتیوں اور نواسیوں میں اپنے گرد و پیش میں بکھیریں، اپنے ادراک حسن زندگی سے تشنگاں کی پیاس بجھائیں، متذبذب اور متردد کی رہنمائی کریں، اپنے ناظرین و سامعین کے سامنے ہم آہنگی اور تناسب اور جہد مسلسل کے طبی اور روحانی اثمار کی نشان دہی کریں۔گھر کے برآمدے کی آرام کرسی پر بیٹھ کر، بستر پر لیٹ کر، ہسپتال رہ کر، بیساکھیوں سے چل کر بھی آپ ایسا کرسکتے ہیں اور پھر آپ کا بڑھاپا آپ کے لیے بوجھ یا زحمت نہیں ہوگا، رحمت ہوگا۔
آپ ایک امانت کے امین ہیں، زندگی کے تجربات کی امانت، سفید بالوں کی امانت، ایمان و یقین کی امانت، ہنر مندی اور چابک دستی کی امانت اور ان سب باتوں کے نتیجے میں حقائق کے شعور کی امانت۔ یہ امانت نظم کائنات کے مطابق آپ کو آگے منتقل کرنی ہے۔ اپنی آخری سانس تک آہستہ آہستہ اسے منتقل کرتے رہئے۔ آخری سانس جب اس بار سے سبک دوش ہوگا تو ایک طرح کا اطمینان ایک طرح کی تسکیل آپ کو اگلی دنیا میں لے جانے کے لیے منتظر ہوگی۔
کوئی دانا بینا امانت کی گٹھڑی کو بھنا کر باہر پھینک نہیں دیتا۔ آپ نے زندگی میں تحمل پر عمل کیا ہے، پانی اور آگ کے طوفانوں کے خلاف ڈٹے رہے ہیں، بادِ مخالف میں اپنے ڈونگے کو کھیتے رہے ہیں۔ اب یہ درد، یہ زخموں کی ٹیسیس، یہ کمزوری آپ کے لیے کیا حیثیت رکھتی ہے۔ کبھی آپ مصائب کا زورِ بازو اور اسلحہ سے مقابلہ کرتے تھے۔ اب آپ متانت، سنجیدگی، خندہ پیشانی سے، خیال کے زور سے، حکمت و دانش سے، اپنے ظرف کی وسعت سے اس کا مقابلہ کسرکتے ہیں۔ معمل میں زیر تیاری کوئی دوا یا کوئی چیز درجنوں مراحل سے گزرتی ہے آخری مرحلہ اسے کندن بناتا ہے۔ اس لحاظ سے اب آپ کندن ہیں۔ آپ کا کام ہے شفا بخشی۔ اپنے آپ کو بے قیمت چیز نہ سمجھیں۔ آپ ایک باوقار معمر شخصیت کی حیثیت سے حسن و شعور کا ادراک تقسیم کرنے میں منہمک رہیں ۔ اگر ساتھ والا نہیں تو اوپر والا تو آپ کو دیکھ رہا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 654 reviews.