Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین اسم پڑھیں! دنیا کی حسین ترین خاتون کا اعزاز پالیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اس سال عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ماشاء اللہ بہت ہی مفید رسالہ ہے۔ اللہ پاک آپ کو صحت والی زندگی عطا فرمائے اور تاقیامت انسانیت کی اسی طرح آپ مدد کرتے رہیں ‘اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل و عیال کو سدا خوش ‘ سکون اور صحت سے نوازے۔ آمین!۔میں نے آپ کا درس بھی سننا شروع کیا ہے اور میموری کارڈ لیکر صبح شام درس سنتی ہوں اور ہر جمعرات درس پر آتی ہوں۔ میں وضو کےبعد تین گھونٹ پانی پیتی ہوں‘میرے گھٹنے میں درد تھا وہ ختم ہوگیا ہے پھر میری کمر میں درد تھا ڈاکٹر نے بتایا کہ مہروں میں گیپ ہے‘ دوائی اور ایکسر سائز کریں ‘ٹھیک ہو جائے گا۔ میں نے وضو کےبعد تین گھونٹ پانی یقین سے پیئے تو آرام آگیا۔ میں ہر ایک کو یہی بتاتی ہوں اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے اور درس پر جب آتی ہوں تو تسبیح خانہ کا پانی یقین سے پیتی ہوں میں بیمار تھی‘ ڈاکٹر نے مجھے انڈا کھانے کو منع کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے لیے زہر ہے‘ یہ ساری زندگی نہ کھائیں۔ میں درس پر آئی اور تسبیح خانہ کا پانی پیا اور اللہ تعالیٰ نے شفا دی‘ میں اب روز انڈ کھاتی ہوں مجھ کچھ نہیں ہوتا۔ یہ تسبیح خانہ کے پانی کا کمال ہے اور میرا یقین کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا دی ہے۔ میں ہر ایک کو عبقری رسالہ دیتی ہوں اور ساتھ یہ ایک دو باتیں بھی کہتی ہوں کہ وضو کے تین گھونٹ کی بہت فضیلت ہے۔سفر کے دوران میں یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا ورد کرتی ہوں۔ایک دفعہ ٹریفک پولیس نے ہماری گاڑی روک دی اور چالان کرنے لگا اس کو بہت صفائیاں پیش کیں لیکن وہ نہ مانا میں نے یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھنا شروع کیا تو تھوڑی دیر بعد کہنے لگا آپ جائو حالانکہ غلطی ہماری ہی تھی ہم نے اشارہ توڑا تھا میں جس بھی رکشہ پر آئوں یا جائوں اس کو یہ بتاتی ہوں تو وہ بہت دعائیں دیتا ہے۔ درس سن کر آتی ہوں تو آکر سارا درس محلہ والیوں کو سناتی ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے ٹوٹکے وغیرہ بھی بتاتی ہوں جن سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
میرے بیٹے کو چار ماہ پہلے ٹی بی ہوگئی تھی تو میں بہت پریشان تھی میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر پانی پلائیں تو مریض ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میں نے اس کو اس آیات کا پانی دیا تو اللہ کے حکم اور آپ کے بتائے ہوئے راستہ نے میرے بیٹے کو شفا دی۔ مجھے جو بھی ملتا ہے میں اس کو آپ کا بتاتی ہوں میں رات کو روزانہ درس سن کر سوتی ہوں ویسے مجھے نیند نہیں آتی۔ درس نہ سنو تو عجیب بے چینی ہوتی ہے۔ میری زندگی میںتسبیح ٰخانہ کی وجہ سے بہاریں آگئی ہیں۔ جینے کا سلیقہ آگیا ہے۔ نمازاور دعا مانگنے کا طریقہ آگیا ہے اے کاش کےتسبیح خانہ میری زندگی میں پہلے آتا تو میرا گھر آباد رہتا۔ حضرت صاحب اللہ آپ پر سدا رحمت کی بارشیں کرے۔
حضرت جی! میری بھانجی کا بیٹا چار سال کا ہے وہ ٹھیک طرح سے بول نہیں سکتا تھا اور بیمار بھی تھا اس کو میں پچھلے ماہ روحانی دم پر لائی اس یقین سے کہ وہ باتیں بھی کرے گا اور صحت یاب بھی ہوگا۔ دو ہفتے بعد میں نے بھانجی سے پوچھا تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کہنے لگی کہ خالہ میرے بیٹے کو بہت شفا ملی ہے اس تیل اور پانی سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے پانی اس نے پلایا اور تیل گلے میں لگایا اور چینی کھانے میں کھلائی بات ہے یقین کی‘ تسبیح خانہ سے کوئی خالی نہیں جاتا فیض پاتا ہے اور سدا پائے گا۔
محلے میں ایک خاتون کا بچہ گم ہوگیا تھا میں نے اس کو بتایا کہ ’’یا رب موسی یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کھلا پڑھے اس نے پڑھا تو چند گھنٹے بعد ہی اس کا بچہ مل گیا وہ بہت خوش ہوئی اور آپ کو دعائیں دینے لگی۔
حضرت جی! میں نے آپ کی کتاب میں پڑھا تھا کہ گیندے کے پھول کا عرق چہرے پر لگانے سے دانے دھبے دور ہو جاتے ہیں میں نے اپنی بھانجی کو یہ ٹوٹکے دیا اس نے استعمال کیا واقعی اس کا چہرہ خوبصورت ہوگیا۔ اس کے علاوہ روحانی بیڈ ٹی کا عمل بہت زبردست ہے اس سے مجھے بہت شفا ملی ہے اور ایک تسبیح ہر نماز کے بعد یاخالق یا مصور یاجمیل پڑھی تو مجھے کسی فیشل کی اب ضرورت نہیں۔ چہرہ خوبصورت اور بارونق ہوگیا ہے اب میں پارلر نہیں جاتی میرا یہ ہی پارلر ہے۔حضرت صاحب اگر آپ ہمیں نہ ملتے تو ہمارے اندر اندھیر ہی رہتا ہم ہر اچھی چیز سے محروم رہتے اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سدا آباد رکھے (آمین)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 674 reviews.