Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہجویری محل میں9راتوںکا عمل!کھوئی خوشیاں‘ خوشحالیاںلوٹ آئیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

بانجھ پن سے نجات:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو گیارہ سال ہوچکے تھے مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا‘ میرے ٹیسٹ ہمیشہ کلیئر آئے مگر میری اہلیہ کو ہر بار ڈاکٹروں نے ناامید کیا اور بعض نے کہہ دیا کہ ان کے ہاں کبھی اولاد نہیں ہوسکتی‘ روحانی علاج بھی کروائے‘ مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ آپ کی اہلیہ کا مسئلہ جادو کاہے۔ مجھے بے شمار نے دوسری شادی کا مشورہ دیا مگر میرا دل نہیں مانتا تھا‘ میں کبھی بھی کریم کی کریمی سے مایوس نہ ہوا تھا‘ عبقری گزشتہ چار سال سے پڑھ رہا ہوں‘ درس میں بھی آتا ہوں‘ ادھر سے’’ہجویری محل‘‘ کا معلوم ہوا‘ میں نے گھر جاکر اہلیہ سے بات کی اور اگلے دن ہی 9 روز کیلئے ہجویری محل میں پہنچ گیا۔ وہاں مجھے روزانہ ایک عمل کرنے کیلئے دیا گیا‘ الحمدللہ9 روز خوب عبادات کیں‘ اللہ سے اپنا وارث مانگا۔نو روز کیسے گزرے معلوم ہی نہ ہوا‘ گھر آیا۔پرامید تھا کہ اب میں ناامید نہ رہوں گا۔ آج اس بات کو چار ماہ بیت چکے ہیں اور الحمدللہ! بھیگی آنکھوں سے یہ لکھ رہا ہوں کہ میری اہلیہ دو ماہ سے امید سے ہیں۔(ارسلان‘ فیروزوالہ)
جنات نے گھر چھوڑ دیا: ہم نے ساری عمر کی جمع پونجی اکٹھی کرکے ایک چھوٹا سا گھر خریدا‘ مگرجب سے گھر میں منتقل ہوئے‘ بچے بیمار‘ روزانہ کسی نہ کسی کو چوٹ لگ جانا‘ گھر کا راشن چوری ہوجانا‘ لاک میں پڑی رقم غائب ہوجانا‘ ان مسائل نے جینا دوبھر کردیا‘ عبقری آفس آیا‘ اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی‘ انہوں نے استخار ہ کیا تو بتایا کہ آپ کے گھر جنات رہتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ آپ گھر چھوڑ جائیں اس لیے آپ کو تنگ کررہے ہیں‘ انہوں نے ہی مجھے مشورہ دیا کہ آپ ہجویری محل میں جائیں‘ میں 9دن کیلئے ہجویری محل گیا‘ وہاں عبادات کیں‘ جس دن سے ہجویری محل سے لوٹا ہوں گھر میں سکون آگیا ہے‘ میری اہلیہ کو خواب میں جنات نظر آئے جو گھر چھوڑ کر جارہے تھے اور کہہ رہے تھے ہم آئندہ سے نہیں آئیں گے۔(نوید بٹ‘ لاہور)
روزایک بزرگ کی زیارت ہوئی: ہجویری محل میں 9 روز گزارنے پہنچا‘ بہت ہی پرسکون اور روحانی ماحول تھا‘ دل کو بہت سکون ملا۔ ایک انوکھی چیز جو میرے ساتھ پیش آئی مجھے ہر رات کو ایک بزرگ ہستی کی زیارت ہوئی‘مجھے روحانیت کے درجات دکھائے گئے‘ انوکھی جگہوں کی سیر کروائی گئی‘ ایسے ایسے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھا کہ میں اب حیرت کے جہان میں گم ہوں۔ اگر کوئی روحانیت کا طالب علم اس سمندر میں غوطہ زن ہونا چاہتا ہے تو آئیے! ہجویری محل آپ کیلئے ہی ہے۔ (محمد نعیم‘ساہیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 678 reviews.