Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جدید تحقیق اور امراض سے بچاﺅ کی تدابیر (قمر نذیر انجم)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

ورزش بڑھاپا ٹال دیتی ہے بڑھاپا ایک اٹل حقیقت ہے لیکن باقاعدہ ورزش سے اسے کچھ عرصے کیلئے ٹالا جا سکتا ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں امریکی سائنس دانوں کی تازہ تحقیق کے مطابق پیدل چلنے ‘ وزن اٹھانے( ویٹ لفٹنگ) اور ایسی ورزش کرنے سے جس سے جسم کے اعضاءمیں لچک پیدا ہو‘ وہ بوڑھے افراد کو اس معذوری سے بچا سکتی ہے جو بڑھاپے میں لاحق ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ورزش سے بوڑھوں میں جوانوں والے گن پیدا ہو سکتے ہیں اور وہ اپنی اصل عمر سے کہیں کم نظر آسکتے ہیں۔ ہیپا ٹائٹس وائرس کا آخری جزو میڈیکل سائنس کے ایک اطالوی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہیپا ٹائٹس کے مریض میںموجود وائرس کا آخری جزو تلاش کرلیا ہے اور اب پورے وائرس کی تلاش مشکل نہیں رہی۔ کئی سال میڈیکل سائنس دان ہیپا ٹائٹس کے وائرس کے اس حصے کو تلاش نہیں کر سکے تھے۔ جگر کی بیماری اور ہیپاٹائٹس اے سے سی تک میں مبتلا مریضوں کے خون میں وائرس پیدا ہونے والے بنیادی سارے جزو تلاش نہیں کر سکے تھے اور اب یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایڈز کے مریض کے خون کے ایسے اجزاءدریافت کئے جا سکتے ہیں جو ابھی تک نامساعد تھے اور اس سے ایڈز کا علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔ اطالوی میڈیکل سائنس دان ڈاکٹر رینٹینل پرائم امریکہ کے شہر ڈایا سورت میں واقع بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کی ریسرچ لیبارٹری میں کام کرتے ہیں۔ ڈپریشن کا علاج: مچھلی سائنس دانوں نے شدید ڈپریشن کا علاج تلاش کر لیا ہے۔ ڈاکٹر اینڈریو برنگھم اور ویمن ہسپتال بوسٹن میں چار ماہ کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ایسی ڈپریشن جس میں جنونی کیفیت ہو جاتی ہے اگر مچھلی زیادہ مقدار میں کھائی جائے تو ڈپریشن دور ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مچھلی میں خاص قسم کی چکنائی‘ تیل اور ایسڈ ہوتا ہے جس سے ڈپریشن دور ہو جاتا ہے۔ مچھلی کا تیل اور امراض قلب اٹلی کے ڈاکٹر رابر ٹو مار شیولی نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ مچھلی کا تیل دل کی بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کے تیل میں ایک ایسا ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور شرح اموات گھٹاتا ہے۔ انہوں نے اٹلی کے امراض قلب میں مبتلا گیارہ ہزار تین سو چوبیس افراد پر تحقیق کی جو مچھلی یا مچھلی کے تیل کے استعمال سے صحت یاب ہوئے۔ مچھلی کے تیل میں وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ دل کی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ عبادت گزار لمبی عمر پاتے ہیں انگلستان میں2005ءمیں 28 ہزار افراد کے سروے سے نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ ہمیشہ کی زندگی پانے کی امید سے عبادت گاہوں میں جاتے ہیں وہ دنیا میں مزید چند سال جی سکتے ہیں۔ بعد ازاں آنے والے سالوں میں مرنے والے دو ہزار افراد کا مطالعہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ میں ایک دفعہ عبادت گاہ جانے والا بیس سالہ نوجوان اوسطاً 82 برس عمر پاتا ہے۔ اس کے برعکس عبادت میں حصہ نہ لینے والے ہم عمر 75 برس جیتے ہیں۔ سیاہ فام عبادت گزاروں میں یہ عرصہ چودہ برس طویل ہو سکتا ہے۔ اس مطالعہ کے ایک محقق نے کہا کہ عبادت گاہوں میں جانے والوں کے دوست ہوتے ہیں وہ میل ملاقات سے دنیا میں اپنی اہمیت محسوس کرتے ہیں۔ مچھر کے لئے پر کشش افراد جدید تحقیق کے مطابق مچھر ہر انسان کو کاٹنا پسند نہیں کرتا اور کوئی خاص کشش ہی ہوتی ہے جو کسی انسان کے جسم کو کاٹنے کی ترغیب اس میں پیدا کرتی ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کے دو ماہرین نے اس بارے میں جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق بعض انسانوں کے جسم کا پسینہ مچھر کو پر کشش لگتا ہے۔ اس کے علاوہ مچھر کسی ایسے انسان کو کاٹ کر اس کا خون چوستا ہے جس سے انڈے دینے میں آسانی ہو۔ تاہم ابھی تک ماہرین یہ طے نہیں کر سکے کہ مچھر کیلئے پر کشش کون سی خوشبو یا کس شخص کا پسینہ یا خون ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 075 reviews.