محترم حکیم صاحب اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
٭مودبانہ گزارش ہے کہ راقمہ عرصہ 2½سال سے آپ کی تمام کتابیں اورماہنامہ ”عبقری“پڑھ رہی ہے ۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور دعائیں الحمد للہ کافی حد تک یاد ہیں اور ہمیشہ ذکر رہتا ہے۔ آپ سے بالمشافہ ملاقات سے پہلے آپ کی شخصیت کا جو تصور ذہن میں تھا وہ بے حد مختلف تھا۔ مگر جب میں مرکز روحانیت و امن آئی اور آپ سے ملاقات ہوئی تو مجھے بے حد عجیب سا محسوس ہوا ‘ میرا تصور یہ تھا کہ آپ کوئی معمر ہستی ہوں گے جن کے مشاہدات و تجربات اور جن کے بتائے ہوئے وظائف و دعائیں ان کی 60 ‘ 70 سالہ زندگی کے تجربات کا نچوڑ ہو گا۔ مگر الحمد للہ اتنی جوانی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن کرامات و بزرگی سے نواز وہ یقینا اللہ کے نیک بندوں کا خاصا ہی ہو سکتی ہے۔ جن میں ایک آپ بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس عظیم کاوش کو جو آپ اس دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا دن رات صرف کر رہے ہیں وہ قبول و منظور فرمائے اور آپ کو اس کا پورا پورا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین۔
حکیم صاحب آپ کے عبقری سے میں نے بہت کچھ سیکھا‘ بہت کچھ پایا۔ جزاک اللہ۔ آپ کی کتابوں سے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملی‘ زندگی کا جو مسئلہ یا جو مشکل سمجھ نہیں آتی وہ آپ کی کتابوں سے اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ آپ یقین جانئے آپ کی آج تک جتنی کتب شائع ہو چکی ہیں وہ سب میرے پاس موجود ہیں۔ آپ اس افراتفری اور انتشار سے پُر زندگی میں ایمان و خلوص کی جو شمع روشن کئے ہوئے ہیں اس کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ ہر لمحے رب کریم سے آپ کی صحت و زندگی کے لئے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسے مقرب بندوں کے صدقے ہم گناہگاروں کو بھی راہ ہدایت پر پورا پورا چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
حکیم صاحب بروز منگل آپ کے دس اور اسمِ اعظم کی روحانی محفل میں پہلی بار شرکت کا اتفاق ہوا۔ یقین جانئے میں ساری رات سو نہ سکی۔ آپ کے درس کا حرف حرف جیسے میرے رگ و پے میں سما گیا۔ میری روح کو تڑپا گیا۔ جھنجھوڑ گیا‘ کہ ہم کس ڈگرپر جا رہے ہیں‘ ہم کس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں اور ہمارا قول و فعل کیا ہے؟ سارا وجود جیسے لرز گیا اس کی دعا سننے کا اتفاق بھی ہوا۔ بے حد طمانیت نصیب ہوئی‘ آج یقین ہوا کہ جو دعا مانگی ہے ضرور قبول ہو گی ۔ ایک بے حد تسلی کہ رب کریم سے جو مانگا ہے وہ ضرور نوازے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعاﺅں کے طفیل حاضرین محفل کے ایک ایک آنسو کو قبول فرمائے(آمین) تو ہم سب کی بگڑی بن جائے گی۔ ( انشاءاللہ)(سمیرا اختر ‘ لاہور)
گرامی قدر محترم جناب حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی
٭السلام علیکم! مزاج بخیر۔ میں ماہنامہ ”عبقری“ کا پرانا قاری ہوں۔ آپ کے رسالے میں بڑی مفید اور کام کی باتیں ہوتی ہیں جو کہ تاریک ذہنوں کو روحانی روشنی عطا کرتی ہیں۔ حکمت کے ٹوٹکے اور طب و صحت کی باتیں الگ سونے پر سہاگہ ہیں۔ اس حوالے سے بندوں کی خدمت پر اللہ تعالیٰ آپ کو اجرِ عظیم سے نوازے۔ میں ہر ماہ 3 عبقری رسالے لیتا ہوں ایک اپنے لئے اور دو اپنے قریبی دوستوں میں بانٹنے کیلئے۔ اچھا کیا اگلے مہینے سے اس کے صفحات آپ نے بڑھا دیئے۔ اس طرح سے لوگ زیادہ سے زیادہ دینی‘ طبی معلومات سے فیضیاب ہوں گے۔ میں ایک سکول کا پرنسپل ہوں اس میں سے مخصوص اور اچھی اچھی سبق آموز اور اخلاقی باتوں کو بچوں تک بہم پہنچاتا ہوں۔ (محمد اسماعیل‘ پشاور)
جناب محترم و مکرم حکیم صاحب
٭السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! آپ کا تالیف کردہ کتابچہ ” دو انمول خزانے“ پڑھا ہے‘ آپ کی کوششیں قابل قدر ہیں کہ آپ لوگوں کی مشکلات حل کر رہے ہیں اور انہیں در در کی ٹھوکروں سے بچا رہے ہیں‘ یقینا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر و ثواب دیں گے اور حدیث کے مطابق بہتر انسان وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ دے۔ میں حافظ قرآن قاری اور عالم ہوں‘ مسجد میں نماز اور جمعہ پڑھاتا ہوں ۔ (قاری محمد افضل طاہر‘ فیصل آباد)
محترم جناب حکیم محمد طارق محمود صاحب عبقری مجذوبی
٭السلام علیکم: میں اللہ پاک کے فضل سے خیریت سے ہوں۔ انشاءاللہ امید ہے کہ آپ بھی عافیت سے ہونگے ۔ میں عرصہ 3 سال سے ماہنامہ ”عبقری“ کا سالانہ خریدار ہوں۔ اتنا اچھا اور عمدہ رسالہ واقعی آپ کے علمی ذوق کا آئینہ دار ہے۔ تمام مضامین اچھے ہوتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اس کو ہمیشہ چار چاند لگائے رکھے اور آپ جو انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اللہ پاک اس کا اجر آپ کو ضرور دیں گے۔ (ملک خالد جاوید‘کچاکھوہ)
٭محترمی و مکرمی جناب ایڈیٹر صاحب ماہنامہ ”عبقری“ لاہور
سلام مسنون! میں ماہنامہ عبقری کا بغور مطالعہ کرتی ہوں اور خریدار ہوں یہ رسالہ عوام الناس کے کئی مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اس ماہنامہ سے جو لوگ مستفید ہو رہے ہیں ان کے تاثرات درج ہوتے ہیں۔ خصوصاً پریشانی اور بیماریوں کے علاج کے سلسلہ میں مفید نسخے اور مشورے درج ہوتے ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی ان کوششوں کی بدولت آپ کی اور آپ کے ٹیم ممبران کی بخشش فرمائے اور آپ آخرت میں سرخرو ہوں۔(نجمہ حمید‘ چیچہ وطنی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں