Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفلوں سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

ایسی غیبی مدد ملی کہ میں حیران رہ گئی میرے پیر و مرشد حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب آپ کی خدمت میں اللہ کی بندی کا سلام عرض ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس کس طرح سے آپ کو دعائیں دوں اور کس کس طرح سے آپ کا شکر ادا کروں ۔ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے آپ کی طرف آنے کا راستہ دکھایا اور خانقاہ عبقری مجذوبی میں آ کر میں نے روحانی سکون پایا ہے۔ جب میں آپ کے پاس آئی تھی تو چاروں طرف سے راستے بند تھے۔ آپ نے حوصلہ دیا اور اللہ کے نام پڑھنے کو دیئے یَاحَلِیمُ‘ یَاعَلِیمُ ‘یَاعَلِیُّ‘ یَاعَظِیمُ اور اس کے ساتھ ساتھ روحانی عمل کی پابندی کرنے کو بھی فرمایا۔اللہ کے ان ناموں کی برکت سے کام بننے شروع ہوئے۔ پھر آپ نے یَاعَزِیزُ‘ یَاغَالِبُ‘ یَافَاتِحُ پڑھنے کو دیئے بس پھر کیا تھا۔ ایک نصاب ‘ دو تین اور پانچ نصاب ہم دونوںمیاں بیوی نے پڑھے اور روحانی محفل کی مستقل پابندی کی، اللہ نے کرم کیا۔ بے گھر کو گھر دیا۔ ایسی غیبی مدد ہوئی کہ میں اب تک سمجھ نہیں سکی۔ یہ وہ معاملہ ‘ وہ مسئلہ تھا کہ ناممکن ممکن ہوا ۔ دور دور تک امکان نہ تھا۔ میرے سسرال والے اور میرا شوہر دین سے غافل قسم کے لوگ ہیں اور اگر ان کے ہاتھ پیسہ آ جائے تو وہ ضائع کرنے والے ہیں۔ میں روتی تھی کہ میں بے گھر ہوں ‘ تنگی ہے کب تک کرائے پر دھکے کھاﺅں گی اور اگر کہیں سے اللہ نے سبب بنایا تو یہ لوگ تو اجاڑ دیں گے لیکن میرے رب نے اپنے ناموں کی لاج رکھی اور ایسا کرم ہوا کہ میرے شوہر نے خود دلچسپی سے سارا گھر بنایا اور جو پیسے تھے انہوں نے گھر بنانے پر لگائے۔ اللہ نے اپنے ناموں کی برکت سے گھر دے دیا۔ آپ کی اجازت سے نوافل حاجت پڑھتی ہوں، سورة یٰسین‘ سورة مزمل ‘ سورة واقعہ‘ سورة ملک میرے معمولات میں ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ روحانی محفل میری مستقل روٹین میں شامل ہے۔ آپ اللہ والے ہیں آپ دعا کریں کہ جس طرح اللہ نے مجھے گھر دیا ہے اسی طرح میرے شوہر کو اچھا روزگار دے دیں اور گھر میں رزق کی تنگی ‘ روزگار کی پریشانی دور ہو جائے۔ میں بچوں کو پڑھاتی ہوں ۔میرے شوہر جو بھی کام شروع کریں اس میں کامیابی عطا ہو۔آمین۔حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں نازل کرے۔ میں آپ کیلئے دعائیں کرتی ہوں۔ آپ میرے شوہر کے حق میں دعا کریں اللہ انہیں دین کی راہ میں لائے اور انہیں روزگار عطا کرے۔ جس طرح مجھ پر پہلے کرم کیا ہے اپنے کرم کو قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے اس سلسلے کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین ثم آمین۔ (اللہ کی ایک بندی)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 082 reviews.