Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

استاد کا رُتبہ خلیفہ ہارون الرشید نے دیکھا کہ ان کا بیٹا اپنے استاد کے پاﺅں پر پانی ڈال رہا ہے۔ ہارون الرشید دیکھ کر بہت برہم ہوئے اور بیٹے کو خوب ڈانٹا ‘ استاد نے کہا ‘ نماز کا وقت جا رہا تھا اس لئے میں نے شہزادے کو زحمت دی۔ خلیفہ بولے میں تو ناراض اس بات پر ہو رہا ہوں کہ شہزادے کا ایک ہاتھ خالی ہے تو وہ اس سے آپ کے پاﺅں کیوں نہیں دھوتا۔ (حافظ وسیم اسلم‘ اوکاڑہ) مچھلی کے شکار کا حیرت انگیز ٹوٹکا مچھلی و پرندے وغیرہ کے شکار کے شوقین حضرات کیلئے میں ایک نادر تحفہ لے کر آیا ہوں جو کہ آپ کے شکار کا لطف دوبالا کر دے گا اور آپ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شکار کر سکیں گے ‘ میں خود مچھلی کے شکار کا شوقین ہوں۔ سو میرا یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے۔ جو کا آٹااصل دکھائیں اور بکری ہی کا تازہ خون سب کو آپس میں باہم ملا لیں‘ پھر اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں جس جگہ آپ کو مچھلی کا شکار کرنا ہے وہاں شکار کرنے سے صرف 10 منٹ پہلے مذکورہ تھوڑی تھوڑی گولیاں پانی میں پھینکتے رہیں۔ اس کے بعد اس جگہ پر جال یا کانٹے سے شکار کریں۔ آپ کو حیرت ہو گی کہ 10 منٹ میں سینکڑوں مچھلیاں وہاں جمع ہو چکی ہوں گی۔ (سید امیر الدین امیر‘ شہداد پور ‘سندھ) الرجی الرجی کا یہ نسخہ کتنے لوگوں کو بتایا اور خود بنا کر تقسیم کیا ۔ اس کا تو شمار مجھے خود بھی نہیں۔لا تعداد لوگ اس نسخے سے مختلف قسم کی الرجی(خارش والی بغیر خارش والی) سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ھوالشافی: پودینہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں‘ خشک ہونے پر وزن کر لیں۔ جتنا بھی ہو اتنی ہی ہموزن اجوائن لے لیں۔ دونوں کو کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ صبح ‘ دوپہر ‘رات کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے چھوٹا چمچ پانی سے لیں ‘ بھول جائیں تو کھانے کے ایک گھنٹے بعد دوا لے لیں ۔ یہ سادہ الرجی کیلئے اور اگر خارش والی الرجی ہو تو اس نسخے کے ساتھ رات کو ایک گلاس پانی ابال کر اس میں گیارہ دانے عناب ڈال کر رکھ دیں اور صبح عناب کو پانی میں اچھی طرح کچل کر کپڑے میں چھان لیں اور اس پانی سے یہ دوا کھا لیں۔ بار بار کا تجربہ ہے کہ سات دن سے زیادہ عناب پینے کی نوبت نہیں آئی۔ اس الرجی کے نسخے سے لا تعداد لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں اور حکیم طارق صاحب کے حق میں دعائیں کرتے ہیں۔ میرا معمول ہے کہ میں جب بھی کسی کو عبقری سے یا کسی کتا ب سے جو کہ محترم حکیم طارق صاحب کی لکھی ہو، کوئی نسخہ یا عمل بتاتا ہوں اور جب اس کا نتیجہ سنتا ہوں تو ان لوگوں سے جو میرا شکریہ ادا کرنے آتے ہیں۔ میں حکیم صاحب کے حق میں دعا اور عبقری کے مسلسل شائع ہونے کی دعا کراتا ہوں۔ کہ آج کے اس خود غرضی کے دور میں ایک بندہ ایسا بھی ہے کہ جو پریشان حال مریضوں اور حالات کے مارے لوگوں کی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی میں مصروف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کی کوششوں کو قبول فرمائیں اور اپنے خاص مقرب بندوں میں انکار شمار کریں۔ (حاجی نور الٰہی‘ میر پور خاص) گمشدہ کی برآمدگی کیلئے محترمی و مکرمی جناب حکیم طارق محمود چغتائی صاحب! السلام علیکم و رحمتہ اللہ!میرے ادارہ کا ایک طالب علم علی فیضان جماعت نہم بورڈ کا امتحان دینے کے دوران اغواءہو گیا۔ میں نے آپ کی کتاب ” مجھے شفاءکیسے ملی“ کے صفحہ 359 پر دیئے گئے نقش ” برائے گم شدہ بچوں کیلئے“ تیار کیا اور خلوص دل سے اللہ تعالیٰ کے دربار میں دعا کرتا رہا ‘ میری بے چینی بڑھتی گئی۔ بچے کے والدین قریب المرگ ہو گئے‘ ساتویں دن بچہ برآمد ہو گیا اور سب کی خوشیاں لوٹ آئیں۔ ( پرنسپل غلام قادر ہراج) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ماں باپ کو گالیاں دیں تو اس کے اوپر قبر میں آگ کی چنگاریاںگریں گی ‘ اتنی مقدار میں کہ جتنے پانی کے قطرے آسما ن سے زمین پر گرتے ہیں۔آپ ا نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کے تنوروں میں لٹکے ہوئے ہیں تو میں نے پوچھا جبرائیل امین یہ لوگ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے۔ فرمانِ رسول ا ہے کہ وہ شخص ذلیل ہے جس نے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی۔(رفعت ‘ فیصل آباد) درود شریف کی برکت والدہ کی وفات کے بعد جسم میں بڑی کمزوری آ گئی تھی‘ میری کمر کا نچلا حصہ سن ہو جاتا اور بہت تھکاوٹ ہونے لگی۔ پھر میں لاہور آیا ‘ دو ایکسرے کروائے ‘ فزیوتھراپسٹ کے پاس گیاتو اس نے کہا ساڑھے آٹھ ہزار روپے لگیں گے ۔ میانوالی کے ڈاکٹروں کو دکھایا تو کہنے لگے کمزوری ہے ‘ کھاﺅ پیو۔ اچانک عبقری میں درود شریف کے بارے میں جو بسم اللہ سے شروع کر فی القبور پر ختم ہوتا ہے۔ میں نے پڑھا آپ یقین کریں دوسرے دن جسم میں تبدیلی آ گئی‘ اب میں اس کو باقاعدہ روزانہ پڑھتا ہوں‘ کافی دنوں کے بعد سنبھلا ہوں ‘ رات کے گیارہ بجے خط لکھ رہا ہوں۔ (محمد اکبر‘ سرگودھا) درود شریف کی برکت والدہ کی وفات کے بعد جسم میں بڑی کمزوری آ گئی تھی‘ میری کمر کا نچلا حصہ سن ہو جاتا اور بہت تھکاوٹ ہونے لگی۔ پھر میں لاہور آیا ‘ دو ایکسرے کروائے ‘ فزیوتھراپسٹ کے پاس گیاتو اس نے کہا ساڑھے آٹھ ہزار روپے لگیں گے ۔ میانوالی کے ڈاکٹروں کو دکھایا تو کہنے لگے کمزوری ہے ‘ کھاﺅ پیو۔ اچانک عبقری میں درود شریف کے بارے میں جو بسم اللہ سے شروع کر فی القبور پر ختم ہوتا ہے۔ میں نے پڑھا آپ یقین کریں دوسرے دن جسم میں تبدیلی آ گئی‘ اب میں اس کو باقاعدہ روزانہ پڑھتا ہوں‘ کافی دنوں کے بعد سنبھلا ہوں ‘ رات کے گیارہ بجے خط لکھ رہا ہوں۔ (محمد اکبر‘ سرگودھا) درود شریف کی برکت مجھے جہاں کہیں بھی درود کے متعلق کتابچہ نظر آئے لے لیتا ہوں بعض اوقات دکاندار مجھے ہدیہ لئے بغیر درود کا کتابچہ دے دیتے ہیں وہ کتابچہ پڑھنے کے بعد اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو پڑھنے کیلئے دے دیتا ہوں۔ اب اگر کبھی مجھے وضو کرتے وقت دانتوں سے خون آ جائے تو فوراً مجھے درود شریف یا د آجاتا ہے میں ایک یا دو مرتبہ درود پڑھتا ہوں تو دانتوں سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔ مجھ سے بعض دوست واقف کار اور رشتہ دار خواتین پوچھتی رہتی ہیں کہ ہمیں فلاں کام کیلئے بہت پریشانی ہے ہمیں کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہماری مشکلات حل ہو جائیں تو میں ان کے جواب میں یہ کہتا ہوں کہ مسلمان کیلئے سب سے بڑا وظیفہ تو نماز ہے نماز کے بغیر کسی وظیفہ کا فائدہ نہیں ہوگا سب سے پہلے نماز پڑھنے کی پابندی کرو اور اس کے بعد وظائف کرنے کا شوق بہت زیادہ ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھا کرو نماز کے بعد یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے۔( محمد حفیظ‘ لاہور) ایک عجیب عمل حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان مرد یا عورت وتر کے بعد دو سجدے اس طرح کر ے کہ ہر سجدے میں پانچ بار سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلَائِکَةِ وَالرُّوحِ پڑھے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے تو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کی وہاں سے اٹھنے سے پہلے مغفرت فرما دیں گے۔ ایک سو حج اور ایک سو عمروں کا ثواب دیں گے اور سو غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔ اس کی طرف اللہ تعالیٰ ایک ہزار فرشتے بھیجیں گے جو اس کیلئے نیکیاں لکھنی شروع کر دینگے، اس کی دعا قبول ہو گی۔ قیامت کے دن ساٹھ اہل جہنم کے حق میں شفاعت قبول فرمائینگے۔ جب مرے گا تو شہادت کی موت مرے گا۔ ( فاخرہ خان ‘ ملتان) ڈرنا ہے تو..... ! ٭ ڈرنا ہے تو اس بہار سے ڈر جس کے بعد ہر چیز پر خزاں آجاتی ہے۔٭ ڈرنا ہے تو انسان کی کھوکھلی ہنسی سے ڈر جس کے پیچھے ہزار ہا غم چھپے ہیں۔٭ ڈرنا ہے تو کثرت مال سے ڈر جس کی وجہ سے تم حرص و ہوس کا شکار ہو جاﺅ گے۔٭ ڈرنا ہے تو اس علم سے ڈر جو تمہیں کوئی فائدہ نہ پہنچائے گا۔٭ ڈرنا ہے تو اس دشمن سے ڈر جو دوست کے روپ میں تمہارے پاس ہے۔٭ ڈرنا ہے تو اس بد دعا سے ڈر جو تمہاری دعا کوبے اثر کر دے۔ ٭ ڈرنا ہے تو اس وقت سے ڈر جس کے بعد تمہاری توبہ قبول نہیں ہو گی۔ ٭ڈرنا ہے تو اس زندگی سے ڈر جس کے بعد موت آئے گی۔٭ ڈرنا ہے تو صرف اللہ سے ڈر جس کے بعد کوئی ڈر باقی نہیں رہتا۔ (حافظ وسیم اسلم‘ بصیر پور‘ اوکاڑہ) جنات اور جاود کیلئے سورة یٰسین اس طرح پڑھیں کہ پہلی مبین پر پہنچ کر وَاِن یَّکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوالَیُذ لِقُونَکَ بِاَبصَارِھِم لَمَّاسَمِعُو الذِّکرَ وَیَقُولُونَ اِنَّہ‘ لَمَجنُون۔ تین مرتبہ پڑھیں پھر شروع سے دوسری مبین پر پہنچ کر فَکَشَفنَا عَنکَ غِطَائَ کَ فَبَصَرُکَ الیَومَ حَدِید۔ تیسری مبین پر پہنچ کر بھی اسی ترتیب سے پڑھیں۔ ساتویں مبین پر معوذتین تین مرتبہ پڑھیں۔ ایک چھوٹی سی ہنڈیا لیں اور اس میں پانی ڈال کر اپنے پاس رکھیں۔ تین مرتبہ مریض کے سرکے اوپر سے گھمائیں اور عمل مکمل ہونے کے بعد مریض کو کہیں کہ وہ پانی بیری کے درخت پر ڈال دے جنات اور جادو دونوں کیلئے مفید ہے۔ (پرنسپل غلام قادر ہراج) کھانسی کے چند کامیاب نسخے ٭ ایک چمچ سیاہ پسی مرچ‘ 60گرام گڑ میں ملا کر گولیاں بنا لیں۔آدھی صبح‘ آدھی شام چوسیں۔ ٭آدھا گرام پسی ہوئی پھٹکری شہد میںملا کر چاٹنے سے دمہ یا کھانسی میں آرام ملتا ہے۔ ٭کھانسی بار بار ہو تومصری منہ میں ڈال لیں۔ ٭چھوہارا گرم ہے لیکن چھاتی اورپھیپھڑوں کو قوت دیتا ہے‘ بلغم اور سردی میں مفید ہے۔ ٭انجیر دمہ میں مفید ہے جس میں بلغم نکلتا ہو۔ اس سے بلغم باہر نکلتا ہے اور مریض کوفوراً آرام ہوتا ہے۔ ٭میتھی دانہ 4 چمچ ایک گلاس پانی میں ابالیں۔آدھا پانی رہنے پر چھان کر گرم گرم پئیں۔ ٭چھوٹی الائچی کھانا بھی مفید ہے۔ (ایم ایم رضا چودھری) چیچک کے داغ خالص پستہ لیجئے اور اسے پیس کر سفوف سا بنا لیجئے اور پھر رات کو سوتے وقت چیچک کے داغوں پر مسلسل ملیں چھ ماہ ایسا کرتے رہیں۔ پہلے داغ مدہم ہونگے اور پھر آہستہ آہستہ ختم ہو جائینگے۔ اس طریقے میں آپ کو انتظار کرنا پڑے گا۔مگر اس انتظار کا نتیجہ خوبصورتی کی شکل میں سامنے آئے گا۔ (ثوبیہ صادق، بہاولپور) بچے کی اچھی نشوونما اَلَّذِیٓ اَحسَنَ کُلَّ شَی ئٍ خَلَقَہ سے تَشکرُونَoتک ( السجدہ:7تا 9)جب بچہ کو پیدا ہوئے سترہ دن گزر جائیں ان آیات کو شیشہ کے برتن میں لکھ کر آب باراں سے دھو کر دو حصہ کر کے ایک حصہ اس بچے کے کھانے کی چیز میں ملا دے اور ایک حصہ بوتل میں رکھ چھوڑے۔ سات روز تک اس میں سے بچے کو پلائیں اور اس کے منہ کو ملیں۔ انشاءاللہ خوب نشوونما ہوگی۔ (محمد آصف ) اپنے وقت کو قیمتی بنائیں عبقری سارے عالم میں ہدایت و فلاح گھریلو زندگی میں سکون پھیلانے کا ذریعہ بن رہا ہے جو احباب اخلاص کے ساتھ اس مشن میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہتے ہیں، خواہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں یا عبقری میں صدقہ جاریہ کے طور پرخرچ کر سکتے ہیں۔(ادارہ) نئی جوانی نئی طاقت کا دائمی فارمولا (سید امیر الدین امیر ،سندھ) بالوں کو سیاہ کرنے کا قیمتی نسخہ کیکر کی پھلیاں چار سیر اس وقت لیںجب کہ ان میں خوب رس پڑ چکا ہو مگر اس کا بیج کچا ہو۔ ایک کھلے منہ کے مٹکے میں 20 سیر پانی ڈال کر مذکورہ پھلیاں اس میں ڈال دیں۔ پھر آدھا سیر لوہے کا بُرادہ بھی مٹکے میں ڈال دیں اور پھر گرمیوں میں 20 روز اور سردیوں میں 40 روز دھوپ میں رکھیں۔ تمام اجزاءمٹکے میں ڈالنے کے بعد مٹکے کے منہ پر کپڑا باندھ دیں۔ ہر تیسرے روز مٹکے کے پانی کو کیکر کی لکڑی سے ہلا دیا کریں۔ مطلوبہ دن پورے ہو جانے کے بعد پانی کو بہت احتیاط سے اوپر سے نتھار کر چھان لیں اور پھر بوتلوں میں ڈال کر رکھ دیں۔ لیجئے صاحب ! بالوں کیلئے اکسیری عرق تیار ہے۔ ترکیب استعمال:۔ بوقت صبح مذکورہ عرق میں سے 3چھٹانک سے لے کر 10 چھٹانک تک حسبِ عمر و طاقت استعمال کرائیں۔ مہینے بھر کے مسلسل استعمال سے سفید بال آہستہ آہستہ سیاہ ہونے لگیں گے اور جو بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں وہ رک جائیں گے۔ علاوہ ازیں مذکورہ عرق کمزوری جگر‘ رنگ کا پھیکا پن اور جریان احتلام میں بھی نافع ہے۔ نوٹ: سال بھر میں اس عرق کو ایک ماہ سے زائد استعمال نہ کیا جائے۔ اگر مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہوں تو پھر دو مہینے کے وقفے کے بعد دوبارہ ایک مہینے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ امراض چشم آشوب چشم جس کو عام طور پر آنکھیں دکھنا کہا جاتا ہے اس مقصد کیلئے کیکرکے پتوں کو کوٹ کر ٹکیہ سی بنا لیں اور سوقت وقت ٹکیہ آنکھوں پر رکھ کر پٹی باندھ دیں۔ انشاءاللہ ایک ہی رات میں آنکھوں کی سرخی اور درد سے نجات مل جائے گی۔ کیکر کے پتوں کو پانی میں پیس کر دکھتی ہوئی آنکھ کے گرد لیپ کر دیں اس طرح سے بھی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔ آنکھوں کی سفیدی میں خون کا نقطہ کیکر کے نرم پتوں کی ٹکیہ بنا کر اور گھی میں تل کر آنکھ کے پپوٹوں کے اوپر باندھنے سے مدتوں کا جما ہوا خون تحلیل ہو جاتا ہے۔ دانتوں کے امراض دانت خداوند کریم کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہیں مگر افسوس کہ ہماری لا پرواہی کے باعث یہ عظیم نعمت وقت سے پہلے چھن جاتی ہے۔ کیکر کے کوئلے کو خوب باریک پیس لیں‘ اس میں تھوڑا سا خوردنی نمک ملا لیں لیجئے، منجن تیار ہے۔ صبح وشام انگلی سے منجن لگائیں۔ دانتوں کوموتیوں کی طرح چمکا دے گا۔نسخہ نمبر2۔کیکر کا کوئلہ ایک تولہ‘ پھٹکڑی خام ایک تولہ‘ گیرو ایک تولہ‘ سنگجراحت ایک تولہ‘ عقر قرحا ایک تولہ‘ گل انار ایک تولہ اور نمک حسب ذائقہ تمام اجزاءکو کوٹ کر پیس لیں بس منجن تیار ہے۔ بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں اور کم از کم آدھا گھنٹہ تک کلی نہ کریں۔ دانت کا ہر قسم کا درد‘ دانتوںکا ہلنا‘ خون آنا‘ مسوڑھوں کا پھولنا کیلئے انتہائی اکسیر ہے۔ کان کے امراض کان کی تقریباً تمام بیماریوںمیں کیکر بے انتہا مفید پایا گیا ہے۔ (کان سے پیپ بہنا) جب کان کے اندر کوئی پرانی پھنسی پھوٹ جاتی ہے تو پھر اس سے پیپ آنے لگتی ہے اور جب زخم پرانا ہو جائے تو پھر وہ ناسور کی شکل اختیار کر لیتا ہے اگر علاج میں کوتاہی برتی جائے تو اس کا نتیجہ بہت بھیانک نکلتا ہے جس سے انسان ہمیشہ کیلئے سننے سے محروم ہو سکتا ہے ۔ ( روغن اکسیر:) سرسوں کے تیل کو لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں جب تیل جلنے کے قریب ہو تو اس میں کیکر کے پھول ڈال دیں۔ جب پھول جل کر راکھ بن جائیں تو پھر سرد ہونے پر چھان کر شیشی میں محفوظ رکھیں۔ نیم گرم کان میں دو سے تین قطرے ٹپکائیں۔ چند دن میں افاقہ ہو گا۔ (انشاءاللہ) سینہ اور پھیپھڑے کی بیماریاں (کھانسی) اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں خشک اور تر۔ خشک کھانسی وہ ہوتی ہے جس میں کھانسنے کے بعد بلغم خارج نہ ہو جبکہ تر کھانسی میں سینے میں بلغم کی گڑگڑاہٹ واضح محسوس ہوتی ہے۔ (ہوالشافی) گوند کیکر‘ مصری اور شکر تیغال باریک ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر چنے کے برابرگولیاں بنا لیں۔ بوقت ضرورت ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں۔(کہنہ کھانسی) کیکر کی چھال اتار کر خشک کر لیں پھر پاﺅ بھر پانی میں ایک تولہ چھال لے کر جوش دیں جب چوتھائی حصہ باقی رہ جائے تو اتار کر نیم گرم نوش فرمائیں صرف تین روز کے استعمال سے ہی پرانی سے پرانی کھانسی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تھوک میں خون آنا یہ ایک بہت بری بیماری ہے جس کو عام طور سے حکیم سِل کہہ دیتے ہیں۔ مگر فی الحقیقت یہ اور بیماری ہے۔ اس کیلئے کیکر کے نرم پتے لے کر گھوٹ لیں اور پھر ذرا سی مصری ملا کر پلا دیں ‘ تھوک میں خون آنے میں مفید ہے ۔دوسرا نسخہ:۔ کیکر کا گوند ساڑھے چار ماشہ ‘ سوا دو تولہ گائے کے گھی کے ہمراہ ملا کر سات روز تک چٹائیں خون بفضلِ تعالیٰ بند ہو جائے گا۔ تیسرا نسخہ:۔ گوند کیکر چھ ماشہ رات کو پانی میں بھگو دیں اور علی الصبح مصری ملا کرپلا دیں فائدہ ہو گا۔ چوتھا نسخہ:۔ گائے کے گھی سے پراٹھے بنائیں اور صبح ناشہ میں نوش کریں خشک کھانسی کیلئے اکسیر ہے۔ اختلاج قلب جس کا دل ذرا سے ڈر خوف سے دھڑکنے لگے اس کیلئے نہایت ہی قیمتی ادویات استعمال کرائی جاتی ہیں مگر ان مہنگے نسخہ جات سے غریب مستفید نہیں ہو پاتے۔ لیجئے ہم ایک نہایت ہی سہل اور مفت کانسخہ عرض کرتے ہیں جس سے بڑے بڑے قیمتی نسخہ جات کے برابر کام لیا جا سکتا ہے۔ کیکر کے تازہ بتازہ پتے لے کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پتوں سے دو انچ اوپر رہے اسے تمام رات بھگو دیں اور صبح عرق کشید کریں۔ دل کے مریضوں کو اس عرق میں سے 5 سے 10 تولہ تک پلا دیں۔ آپ میں سے بیشتر افراد یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر عرق کس طرح سے نکالا جائے یقینا یہ عام شخص کیلئے ذرا مشکل نظر آتا ہے ان تمام احباب کیلئے ایک آسان نسخہ یہ ہے کہ کیکر کی ڈوڈیاں ایک تولہ لے کر پانی میں گھوٹ کر مصری اور روح کیوڑہ ملا کر پلائیں حفقان اور دل کی دھڑکن کیلئے بڑا نافع ہے۔ سفوف یرقان کیکر کے پھول جمع کر لیں اور اس کے برابر مصری ملا لیں بس دوا تیار ہے اس میں سے چھ ماشے سے ایک تولہ بوقت صبح تازہ پانی سے پھنکا دیں۔ یرقان کو بفضلہ تعالیٰ بہت جلد دور کرنے والی سہل دوا ہے ( دیگر ) کشہ مرجان ایک رتی سے تین رتی تک کیکر کی پھلیوں کے شیرہ کے ہمرا دیں اس سے بفضلہ تعالیٰ پرانے سے پرانا یرقان حتیٰ کے کالے یرقان کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ ہچکی جس طرح پھیپھڑوں کی حرکت سے کھانسی کی آواز نکلا کرتی ہے اس طرح سے جب معدہ کا منہ حرکت کرتا ہے تو ہچکی کی آواز نکلتی ہے۔ کیکر کے کانٹے‘ خشک یا تر تین تولہ لے کر آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب محض آدھا پاﺅ پانی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں اور اس میں تولہ بھر شہد خالص ملا کر پلائیں ہچکی دور کرنے کا آزمودہ نسخہ ہے۔ امراض مقعد‘ سفوف بواسیر کیکر کی ایسی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑے ہوں سایہ میں خشک کر لیں اور خشک ہونے پر باریک پیس کر سنبھال رکھیں‘ بس سفوف بواسیر تیار ہے چھ ماشہ سفوف لے کر تازہ پانی سے صبح وشام استعمال کریں۔ بواسیر بادی و خونی دونوں طرح کی بواسیر میں فائدہ بخش ہے۔ سوزاک کیکر کے پھول تر یا خشک دو تولہ لے کر ایک مٹی کے کورے کوزے میں پاﺅ بھر پانی میں بھگو دیں اور بوقت صبح مل چھان کر دو تولہ مصری ملا کر پلا دیں چند روز کے استعمال سے سوزاک کو قطعی آرام ہو گا۔ جریان:۔ یہ نسخہ بظاہر بہت معمولی لگتا ہے مگر فائدے کے لحاظ سے بہت عجیب ہے یہ نسخہ مجھے ایک بزرگ سے ملا جو کہ آپ کیلئے حاضر ہے۔ کیکر کے پتے‘ کیکر کا پھل‘ کیکر کے پھول‘ کیکر کی چھال‘ کیکر کی گوند‘ پانچوں انگ ہم وزن لے کر سایہ میں خشک کرلیں اور پھر باریک پیس کر ملا لیں اور ان تمام کے برابر چینی شامل کر لیں ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام دودھ کے ہمراہ کھائیں ‘ اس نسخہ کے استعمال سے 25 سالہ پرانا جریان کو بھی فائدہ حاصل ہوا ۔ قوت باہ کا آسان نسخہ کیکر کا گوند سیر بھر لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور کسی مٹی کے فراخ منہ کے برتن میں رکھ کر آگ پر رکھیں اور پھر اوپر سے سفید پیاز کے پانی کے چھینٹے دے کر بریاں کرتے جائیں یہاں تک کہ ڈیڑھ پاﺅپانی جذب ہو جائے۔ بریاں ہوجانے کے بعد گوند کو اتار کر پیس لیں اور اس کے برابر چینی یا مصری ملا کر رکھیں‘ بس مقوی باہ تیار ہے‘ صبح و شام تولہ تولہ سفوف کو دودھ سے کھلائیں‘ جریان‘ سرعت انزال اور قوت باہ کیلئے نہایت اکسیر ہے۔ سیلان الرحم‘ لیکوریا یوں تو خواتین کی متعدد پوشیدہ بیماریاں ہیں مگر ان میں لیکوریا عورتوں کی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر اس موذی مرض پر بر وقت گرفت نہ کی جائے تو پھر یہ مرض آہستہ آہستہ عورت کی صحت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے بلکہ شادی کے بعد بیشتر خواتین اولاد کے ثمر سے بھی محروم رہ جاتی ہیں۔ ان تمام خواتین کیلئے کیکر ایک نہایت جید الاثر چیز ہے۔ جن خواتین کے اس مرض کی وجہ سے حمل نہ قرار پاتا ہواس نسخہ کے استعمال سے یقینا ان کی گود ہری ہو جائے گی‘ چنانچہ مذکورہ نسخہ کے استعمال سے ایک شخص کے ہاں پچاس سال کی پیری میں بھی ایسی تمنا کے طفیل عین مایوسی کی حالت میں چاند جیسا لڑکا پیدا ہوا۔ یہ دوا نہ صرف لیکوریا کا جڑ سے خاتمہ کر دے گی بلکہ خواتین کی دیگر پوشیدہ بیماریوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اللہ کے فضل سے بانجھ عورتوں کو بھی اولاد کے ثمر سے باآمد کریں گی۔ خواتین کے تمام پوشیدہ امراض اور بانجھ عورتوں کی گود ہری کرنے والا نادر نسخہ اکلیل الملک‘ تخم سبت‘ گل بنفشہ‘ پوست انار‘ مغز تخم‘ خرما‘ زیرہ سفید‘ الائچی خورد‘ مائیں‘ طبا شیر‘ تج‘ آملہ خشک‘ گل نیلوفر‘ برگ پودینہ‘ تخم کرخس‘ فلفل دراز جملہ ادویات مساوی الوزن 33 ماشہ کو باریک پیس کر کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ ملا کر پھر کھرل کریں۔ بعد ازاں ایک تولہ کوزہ مصری ملا کر پھر کھرل کریں مانندغبار کے بحفاظت رکھیں‘ مقدار خوراک‘ ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ جوشاندہ کیکر کے استعمال کر کے قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں۔ دولت سے کیا خرید سکتے ہیں؟ 1۔ دولت سے کتابیں خرید سکتے ہیں مگر علم نہیں۔ 2۔ دولت سے کتابیں خرید سکتے ہیں مگر نظر نہیں۔ 3۔ دولت سے خوشامد خرید سکتے ہیں مگر محبت نہیں ۔ 4۔ دولت سے زیورات خرید سکتے ہیں مگرحسن نہیں۔ 5۔ دولت سے جسمانی راحت خرید سکتے ہیں مگر روحانی مسرت نہیں۔ 6۔ دولت سے ادویات خرید سکتے ہیں مگر صحت نہیں۔ ( وسیم ‘ اوکاڑہ) نسخہ برائے عرق النسائ خود کا استعمال کردہ اور مجرب ہے اور کئی لوگوں کو اس سے فائدہ ہو چکا ہے۔ ٹانگوں کی درد کیلئے لاجواب ہے۔ ہوالشافی:سلاجیت 2 تولہ۔ کشتہ شنگرف 2تولہ۔سوڈا بائیکارب 2 تولہ، ہڑتال گودنتی 2 تولہ، دیسی مرغ ایک عدد ترکیب:مرغ کو ذبح کر کے پیٹ کو اندر سے صاف کر لیں۔ پہلی چاروں چیزیں باریک پیس کر ایک کپڑے میںلپیٹ کر دیسی مرغ کے پیٹ میں رکھ کر پیٹ کو سی دیں۔ ایک دیگچے میں تقریباً 3 کلو پانی لے کر اس مرغے کو اس دیگچے میں رکھ کر آگ پر رکھ دیں۔ جب مرغ پک جائے تو دیسی گھی ڈال کر تڑکہ لگائیں۔ مرغ اور دیگچے میں موجود پانی خوراک ہے۔24 گھنٹے تک صبح دوپہر شام یہی پانی خوب پئیں اور مرغ روٹی کے ساتھ کھائیں۔اس خوراک کے کھانے سے پسینہ خوب آئیگا اس لئے 24 گھنٹے تک کمبل میں رہنا چاہیے تاکہ ہوا نہ لگے۔ استنجا وغیرہ یا کسی اور ضرورت سے اگر جانا پڑے تو خوب کمبل لپیٹ کر جائیں انشاءاللہ بحکم تعالیٰ شفا ہو گی۔ (محمد زبیر‘کوٹ لکھپت ‘لاہور) دشمن کے نقصان سے حفاظت اگر کسی شخص کو ڈر ہو کہ اس کا دشمن اسے بڑا نقصان پہنچا دے گا تو اس کے لئے بعد نماز عشاءبا وضو قبلہ کی طرف منہ کر کے پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم الٰہی یَاجَبَّارُ ایک سو اکیس (121) بار پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی دشمن ناکام ہو کر اپنی حرکتوں سے باز آجائے گا۔ (بیگم منظور حویلی لکھا) آسان گھریلو ٹوٹکے ٭ جس عورت کا حمل گر جاتا ہو یا گرنے کا خدشہ ہو تو اسے چاہیے کہ صبح اکیس دانے سوکھے دھنیے کے گن کر تازہ پانی کے ساتھ کھائے اور رات کو کالا زیرہ دو چٹکی پانی سے کھائے تو انشاءاللہ حمل محفوظ رہے گا۔ یہ عمل شروع سے لے کر وضع حمل تک کرے۔ ٭ اگر کسی عورت کو ولادت آسانی سے نہ ہوتی ہو یعنی آپریشن کیس ہو تو اس کیلئے تیس یا چالیس �
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 083 reviews.