Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کی شخصیت میں کمی نہیں دیکھنا چاہتے تو خیال رکھیے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

(6)دیکھ بھال کرویا احتیاط کرو:آپ کے بچے پارک میں منکی بارز پر لٹک رہے ہوں اور آپ انہیں کہیں ’’احتیاط سے کھیلو!‘‘ تو بڑی حد تک ممکن ہے کہ وہ گر جائیں۔ ’’آپ کے الفاظ ان کی توجہ بھٹکادیں گے، ان کا ذہن منتشر ہوگا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کو تشویش ہے تو بچوں کے قریب رہیں تاکہ اگر وہ لڑکھڑائیں تو آپ انہیں سنبھال سکیں۔
(7)پہلے کھانا ختم کرو، پھر میٹھا ملے گا:یہ جملہ کہنے سے بچے کے نزدیک انعام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور کھانے کی اہمیت کم ہو جاتی ہے اور وہ کھانے سے لطف اندوز نہیں ہو پاتا۔ اس لیے ایسے مواقع پر کہنا چاہیے ’’پہلے ہم کھانا کھائیں گے پھر میٹھا‘‘ الفاظ بدلیں گے تو خیالات بدلیں گے اور بچوں پر مثبت اثر پیدا کریں گے۔
(8)ہمارے پاس پیسے نہیں:اپنے بچے کی جانب سے کسی کھلونے کی فرمائش کرنے پر یہ جملہ دہرانا بہت آسان ہے مگر خیال رہے کہ یہ کہنے سے آپ کے بچوں پر غلط تاثر پڑسکتا ہے جو انہیں احساس محرومی میں مبتلا کرسکتا ہے اور جب آپ کوئی مہنگی گھریلو شے خریدیں تو چھوٹے بچے اپنی معصومیت میں آپ سے استفسار کرسکتے ہیں کہ ’’آپ تو کہہ رہی تھیں کہ آپ کے پاس پیسے نہیں۔ پھر یہ چیز کیسے خرید لی؟‘‘ لہٰذا یہی بات کہنے کا کوئی متبادل طریقہ منتخب کریں جیسے’’ہم یہ نہیں خرید رہے کیونکہ ہمیں کئی اہم چیزیں خریدنی ہیں۔ اس کے لیے پیسے بچارہے ہیں‘‘۔ اور آپ کا بچہ بحث پر اتر آئے تو آپ کے پاس بچائو کا راستہ یہ ہے کہ اسے سمجھانا شروع کردیں کہ بچت کس طرح کی جاتی ہے۔
(9)کسی اجنبی سے بات مت کرو:چھوٹے بچوں کے لیے یہ بات سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ اگر کسی کو جانتے نہ ہوں پھر بھی اس کے اچھے رویے کی بنا پر وہ اسے اجنبی نہیں سمجھتے۔ مزید یہ کہ بچے اس بات کا غلط مطلب لے کر پولیس والوں یا فائر فائٹرز کی مدد لینے سے بھی انکار کرسکتے ہیں کیونکہ وہ انہیں پہلے سے نہیں جانتے۔ بجائے اس کے کہ انہیں اجنبیوں سے ڈرایا جائے آپ ان کے سامنے چند مناظر تخلیق کرسکتے ہیں کہ ’’اگر کوئی ایسا شخص جسے تم نہیں جانتے، تمہیں ٹافی دینے کی کوشش کرے تو کیا کرو گے؟‘‘ اسے بتانے دیں کہ ایسی صورت میں وہ کیا کریں گے پھر انہیں درست عمل سے آگاہ کریں۔
(10)میں تمہاری مدد کرتی ہوں:آپ کا بچہ اگر بلاک ٹاور بنانے یا کوئی معمہ ختم کرنے کی کوشش کررہا ہوتو فطری طور پر آپ اس کی مدد کرنا چاہیں گی۔ خبردار ایسا مت کیجئے۔ اگر آپ بہت جلدی اس کی مدد کرنے لگیں گی تو بچے کی سوچنے کی صلاحیت پر ضرب پڑے گی اور وہ جواب کے لیے دوسروں کی طرف دیکھے گا۔ البتہ آپ اس کی مدد کرسکتی ہیں مگر اس سے ایسے سوالات کرکے کہ ’’اس جگہ بڑا پیس لگے گا یا چھوٹا؟‘‘یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ان کےکرنے اور نہ کرنے سے بچوں کی شخصیت پر بہت اثر پڑے گا۔ اگر ہم اپنے بچوں کی شخصیت میں کمی نہیں دیکھنا چاہتے تو ہمیں اس کا خیال رکھنا پڑے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 939 reviews.