محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں اور اب عبقری میرے گھر کی زینت بن چکا ہے‘ میرے تمام بچے بڑے غور سے پڑھتے ہیں اور اس میں موجود دعائیں اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں جن سے ان کو فوائد پہنچتے ہیں۔ میں قارئین عبقری کیلئے اپنا آزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں۔ میرا ایک لڑکا جس کاکان بہت بہتا تھا اور میں نےاس کا کافی علاج کروایا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا‘ بچے کی حالت یہ تھی کہ اس کے کان سے اتنی بدبو آتی تھی کہ کوئی بھی اس کے پاس بیٹھ نہیں سکتا تھا‘ ہم سب اس کی بدبو سے بہت پریشان تھے‘ ایک دن ہم کسی رشتہ دار کے گھر ان سے ملنے گئے تو ان کو بھی بدبو نے پریشان کیا‘ پھر انہوں نے ہی اس کا علاج بتایا۔ ھوالشافی: تھوڑی سی رتن جوت اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیں۔ رتن جوت کو سرسوں کے تیل میں جلانا ہے اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو ڈراپر میں ڈال لیں‘ روزانہ تین مرتبہ اس کے قطرے کان میں ڈالنے ہیں۔ ہم نے صرف ایک ہفتہ یہ ٹوٹکہ آزمایا بس اس کے بعد بچے کا کان نہیں بہا‘ کتنے ہی لوگوں کو یہ ٹوٹکہ بتایا سب کو ہی فائدہ ہوا۔ (محمدابراہیم شاہ‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں