Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امن و سکون اور راحت کے متلاشی حضرات کیلئے عبقری حویلی کا خصوصی اعمال پیکیج

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ تین سال پہلے میری نوکری ختم ہوگئی‘ کافی جگہ نوکری ڈھونڈی مگر نہ ملی‘ بمشکل ایک جگہ پر مارکیٹنگ کی نوکری ملی مگر مسئلہ یہ پیدا ہوگیا کہ میری کمپنی مجھے ماہانہ ٹارگٹ دیتی جو مجھے ہر ماہ ہرصورت پورا کرنا ہوتا تھا مگر گزشتہ ایک سال سے ملکی حالات کی وجہ سے آرڈر پورا نہ ہوتا جس کی وجہ سے میری نوکری خطرے میں پڑگئی‘ رسالہ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ جب عبقری رسالہ میں ’’عبقری حویلی‘‘ میں ہونے والے اعمال کے متعلق پڑھا اور اس کے لوگوں کے تجربات پڑھے تو وہاں جانے کیلئے بے چین ہوگیا‘ مجھے ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے لہٰذا میں ہر ہفتہ کی صبح گھر سے نکلتا تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت کے بعد عبقری حویلی احمدپور شرقیہ پہنچ جاتا‘ وہاں خوب اعمال کرتا‘ میری پریشانی ان دنوں سب سے بڑی یہی تھی کہ میرا ٹارگٹ پورا ہوجائے اور میری نوکری بچ جائے۔ یقین جانیے! جب سے ہفتہ میں صرف ایک دن چند گھنٹے کیلئے عبقری حویلی جانا شروع ہوا ہوں‘ میرا ماہانہ ٹارگٹ پورا ہوتا ہے اور کمپنی بھی مجھ سے اب بہت خوش ہے کہ یہ بندہ ایسے ملکی حالات میں بھی ٹارگٹ کو سوفیصد اچیو کرتا ہے۔ الحمدللہ! اس کے علاوہ بھی مجھے عبقری حویلی میں جاکر بہت کچھ ملا‘ نماز پڑھنا تو دور مجھے کبھی خیال بھی نہ آتا تھا کہ کبھی نماز بھی پڑھتے ہیں‘ اب سارا دن مارکیٹنگ کے دوران جہاں بھی اذان ہوجائے میں سارے کام چھوڑ کرپہلے مسجد ڈھونڈتا اور نماز ادا کرتا ہوں‘دعائیں قبول ہونا شروع ہوئیں‘ گھر میں برکت آئی‘ رزق میں اضافہ ہوا۔اب تو جب تک ہفتے میں ایک مرتبہ عبقری حویلی میںجاکر اعمال اور وہاں تھوڑی بہت پودوں اور کیاریوں کی دیکھ بھال کی خدمت نہ کرلوں دل کو سکون ہی نہیں ملتا۔(قاسم ظہور‘ بہاولپور)
عبقری حویلی میں روحانیت کے انوکھے مشاہدات
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!جوانی انجانے دیوانے پن میں گزر گئی‘ ہوش سنبھالا تو زندگی کے 40 سال بیت چکے تھے دامن میں افسوس کے سوا کچھ نہ تھا۔ خیر اللہ کا کرم عبقری حویلی کے ذریعے سے جینے کا ڈھنگ ملا‘ زندگی کا اصل مقصد ملا‘ اللہ سے لو لگانے کے گرملے اور راحت سکون کا ہر وہ سامان ملا جو میں چاہتا تھا۔عبقری حویلی میں ایام بیض کا عمل کیا‘ وہ انوارات کھلے کہ تحریر اس کے احاطہ سے قاصر ہے۔ اللہ کی یاد اور اس کے انعامات کا تصور کرکے عبقری حویلی میں بیٹھا تو عجیب مشاہدات سامنے آئے۔ قلبی طمینان ملا، گھر میں سکون ملا، ذہنی الجھنوں، ڈیپریشن سے افاقہ ہوا اور وہ کچھ ملا اگر بیان کروں تو آپ یقین نہ کریں۔ )
امن و سکون اور راحت کے متلاشی حضرات کی خدمت میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ عبقری حویلی آئیں‘ ایام بیض کے روزے رکھیں اور اللہ سے لو لگائیں‘ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی تمام پریشانیاں چھٹ جائیں گی اور روحانیت کے روح پرور انوارات روز روشن کی طرح عیاں ہوں گے۔ (محمد احمد، سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 973 reviews.