Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاکھوں نے آزمایا اورشفاء پائی!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

دوسری جنگ عظیم میں سنیاسی سے ملا شفائی راز

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

جو علاج سنتا ہوں‘ دوسروں کو ضرور بتاتا ہوں
پچھلے دنوں ایک صاحب مجھ سے ملنے آئے یہ اس دور کی بات ہے جب میں اپنے آبائی شہر میں ہوتا تھا پھر لاہور چلا آیا‘ غالباً بائیس تئیس سال کے بعد ہماری ملاقات ہوئی‘ میں پہلی ملاقات کو سوچتا رہا‘ وہ میرے سامنے بیٹھے تھے‘ کچھ اور لوگ بھی بیٹھے تھے‘ ملاقات کے بعد جب ان کی باری آئی ‘ دیکھتے ہی کہنے لگے: آپ نے مجھے پہچانا؟ میں نے انہیں پہچان لیا تھا تو وہ حیرت انگیز طور پر کہنے لگے کہ آپ نے مجھے پہچان لیا‘ میں نے کہا پہچان تو لیا لیکن آپ کی بہترین صحت کا راز نہیں پہچانا‘ بائیس تئیس سال کی ملاقات کے بعد آج بھی آپ ویسے ہیں‘ جیسے پہلے تھے‘ صحت و تندرستی کے لحاظ سے آپ کو پہلے سے بہت زیادہ مطمئن دیکھ رہا ہوں تو مجھ سےکہنے لگے کہ اصل میں مجھے ٹائیفائیڈ بخار ہوا اور ٹائیفائیڈ بخار کے بعد میں ایک دم گھلتا چلا گیا حتیٰ کہ میرے بچنے کی امید نہ رہی‘ سترہ خون کی بوتلیں مجھے لگیں جو بھی خون مجھے لگتا تھا سب پاخانہ کے راستے نکل جاتا تھا‘ بہت علاج معالجہ کیامگر صحت و تندرستی مجھے نہ ملی‘ آخر کسی نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا اور وہ ٹوٹکہ جب میں نے استعمال کیا تو میرا جو آنکھوں سے خون رس رہا تھا وہ بھی ختم ہونا شروع ہوگیا‘ جسم نڈھال‘ ہڈیوں کاڈھانچہ‘ آنکھیں اندر کودھنس گئیں‘ آہستہ ا ٓہستہ وہ بھی ٹھیک ہوگئیں اور ایسے ہی صحت یاب ہونے لگے۔ پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ جس ٹوٹکے سے مجھے اتنی صحت‘ شفاء راحت ملی ہے اس کو کیوں چھوڑوں جہاں بڑی بڑی ادویات‘ بڑے بڑے علاج‘ معالجے تھک گئے ہیں‘ بہت زیادہ ٹیسٹ کروا کروا کر مایوس ہوگیا ہوں کیوں نہ اس حالت پر اپنے آپ کو مجبور کروں یعنی میں نے وہ علاج اور دوائی نہ چھوڑی۔ میں نے انہیں بتایا کہ کیا آپ وہ دوائی مجھے بتا سکتے ہیں لیکن اس انداز سے کہ علاج پورا ہو میری عادت اور طبیعت ہے میں جو بھی علاج سنتا ہوں وہ علاج میں لوگوں کو ضرور بتاتا ہوں اور اللہ کی مخلوق کونفع ہوتا ہے۔ مجھ سے کہنے لگے ہاں ہاں میں آپ کو ضرور بتادیتا ہوں‘ میں نے فوراً کاغذ قلم نکالا جو ہروقت میری جیب میں ہوتا ہے‘ انہوں نے لکھوایا کہ کچور سو گرام‘ ہلدی پچاس گرام‘ پودینہ خشک سوگرام‘ ست پودینہ دس گرام‘ کچور‘ ہلدی اور پودینے کو بالکل باریک پیس لیں اور اس کے بعد آخر میں ست پودینہ خوب ملا کر رگڑ لیں تاکہ ست پودینہ اس میں اچھی طرح مل جائے‘ یکجان ہوجائے بس دوائی تیار ہے۔ اب آپ اس دوائی کو استعمال کریں بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں یا ایک چٹکی صبح ‘دوپہر‘ شام اور رات دن میں چار دفعہ یا دو کیپسول ایک وقت میں دن میں تین سے چار مرتبہ پانی کے ہمراہ کھانے سے پہلے یا بعد استعمال کریں۔
تقریباً 23 لاکھ مریض شفاء پاچکے
ٹوٹکہ بہت چھوٹا سا تھا‘ نسخہ بہت کمال تھا حیرت ہوئی اتنا اچھا ٹوٹکہ ‘نسخہ انہوں نے مجھےدیا اور دل بہت خوش ہوا‘ میں نے انہیں کہا کہ آپ نے یہ کتنا عرصہ استعمال کیا‘ کہنے لگے: تئیس سال تو میں نے استعمال کیا ہے اس کے علاوہ تئیس لاکھ مریض ہوں گے‘ میں ایک دم چونک پڑا‘ مجھے حیرت ہوئی کہ تئیس لاکھ مریض ہوں گے؟ کہا میں جس کو بھی بیماری تکلیف‘ پریشانی میں دیکھا میں فوراً اس کو کچور والی دوائی (اس نسخہ کا نام میں نے یہ رکھا تھا) دے دیتا‘ اگر کوئی نسخہ مانگتا تو وہ بھی دے دیتا‘ پھر وہ مزیدلوگوں کو دیتا ہے‘میری حیرانی کو دیکھتے ہوئے اس نے کہا کہ چلو تئیس لاکھ نہ کہو‘ تئیس ہزار کہہ لیں‘ تئیس ہزار نہ کہیں تئیس سو کہہ لیں اور مزید بولے: تئیس سو سےکم تو میں بات نہیں کروں گا کہ میں نے تئیس سو سے کم نہیں بلکہ زیادہ لوگوں کو یہ دوا استعمال کروائی‘ یہ دوا بہت مفید ہے‘ مزید بولے: جس کی آنتیں ‘ دل کمزور ہوگیا ہو‘  بدپرہیزی‘ فاسٹ فوڈزاور باہر کی غذائیں کھا کرجس کا معدہ بالکل ختم ہوگیا ہو اس کیلئے میں نے یہ ٹوٹکہ بہت ہی لاجواب پایا ہے۔ میں نے پوچھا کہ آپ کو یہ ٹوٹکہ کہاں سے ملا؟
دوسری جنگ عظیم میں پہاڑ پر جوگی سنیاسی ملا
بولے: ایک صاحب مجھے ملے‘ یہ ٹوٹکہ مجھے اُن سے ملا‘ اصل میں یہ ٹوٹکہ ان کے ایک بڑے کو جنگ عظیم اول 1914ء سے 1918ء کے درمیان ملا‘ ایک محاذ پر وہ فوجی تھے‘ دوران سروس ایک پہاڑ میں انہیں ایک جوگی سنیاسی ملا‘ انہوں نے اس جوگی سنیاسی کی خدمت کی تو اس نے وہ ٹوٹکہ انہیں دیا اور کہا کہ دیکھو خیال کرنا‘ اس کی قدر کرنا‘ میرے پاس دور پرے سے لوگ پہاڑوں میں سر کے بالوں سے لیکر پاؤں کے ناخنوں تک لوگ علاج کروانے آتے ہیں۔
ساٹھ سال سےآزمودہ دوا
میرے پاس جو بھی دوائی اور جو بھی علاج ہے وہ یہی ہے اور وہ فرمانے لگے: میں گزشتہ ساٹھ سال سے لوگوں کو یہی دوائی دے رہا ہوں‘ میرے پاس روزانہ بے شمار لوگ آتے ہیں اور بس یہی دوائی اٹھا کر دیتا ہوں اور جو بھی آتا ہے وہ یہ دوائی اٹھا کر لےآتاہے‘ کوئی کچور لاتا ہے‘ کوئی ہلدی لاتا ہے‘ کوئی ست پودینہ لاتا ہے‘ آدمی بیٹھے ہوئے ہیں‘ کوٹ رہے‘ چھان رہے‘ میں انہیں دیتا ہوں لوگوں کا یقین ہے کہ بس باباجی کے پاس جائیں گے وہ دوا بھی دیں گے‘ دعا بھی دیں‘ ان کی دوا اوردعا سے ہمیں صحت اور تندرستی ملے گی۔ اس کی وجہ سے میں وہ دوا استعمال کرتا ہوں۔مجھے ان کی بات سن کر بہت حیرت ہوئی اور بہت اچھی بھی لگی‘ یہ بات کہ ان کی زندگی میں یہ ٹوٹکہ شامل ہوا‘ میں نے کہا کہ کچھ اور واقعات سنائیں جس کے آپ نے تجربات پائے ہوں۔ کہنے لگے:جن لوگوں کے دل کے والو بند ہوتے ہیں وہ میں نے صحت یاب اورٹھیک ہوتے دیکھے ہیں‘ جن مریضوں کو ڈاکٹرز نے بائی پاس کہا تھا‘ ان کی صحت کا بہت اچھا نظام دیکھا جن کی طبیعت میں ہروقت توڑ پھوڑ ‘ پٹھوں ‘اعصاب میں کھچاؤ‘ طبیعت میں بے زاری‘ گھبراہٹ‘ اکتاہٹ‘ بے چینی رہتی ہو‘ میں نے اس کا بہت اچھا نظام دیکھا اور بہت صحت یابی دیکھی اور ایسے ایسے واقعات میرے پاس موجود ہیں کہ لوگ مایوس ہوکر گھروں میں چلے گئے تھے کہ اب تو اس کا علاج موت ہے‘ میں نے چند دنوں اور چند ہفتوں میں لوگوں کو اس کی صحت یابی اور صحت یابی کا نظام دیکھا کہ لوگ حیرت انگیز طور پر صحت یاب ہوئے اور بہت زیادہ کمال اس کے ٹوٹکے ہیں‘ بچوں کیلئے تو لاجواب چیز ہے اگر آپ بچوں کو آدھے چنے کے برابر یہ دوائی ایک دو یا تین بار دے دیں تو اس کیلئے بہت لاجواب ہے اور بچوں کی صحت اور تندرستی کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس ٹوٹکہ کےپرتاثیر‘ باکمال‘ بہترین رزلٹ ہیں‘ جن بچوں کو کمزوری رہتی ہو‘ عینک لگ گئی ہو جن بچوں کو کھایا پیا نہ لگتا ہو‘ طاقت قوت نہ ہو‘ صحت اور تاثیر نہ ہو‘ ان بچوں کےلیے اس کے بہت زیادہ نتائج ہیں اور اس کے بہت زیادہ رزلٹ ہیں‘ میں نے ان بچوں کو ہمیشہ تندرستی 
اور صحت یابی میں دیکھا ہے‘ ایسے بوڑھے جو کمر‘ جوڑوں کے درد میں مبتلا جن کے پٹھوں میں‘ گردن میں‘ دماغ میں کھچاؤ ہے وہ اگر یہ ٹوٹکہ استعمال کریں تو ان کو بہت زیادہ اس کی صحت یابی اور تندرستی کا راز ملے‘ ایسے لوگ جن کا نظٓام بہت کمزور ہوچکا ہے‘ وہ بہت زیادہ اس پر توجہ بڑھائیں اور بہت زیادہ اس دوا پر دھیان بڑھائیں‘ ہمیشہ ہوتا یہی ہے کہ انسان بعض اوقات آہستہ آہستہ کمزور ہوتا ہے اور کمزور ہوتے ایک وقت آتا ہے کہ وہ کمزوری میں آگے سے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے‘ میں نے زندگی میں اس کے بہت تجربات اور تاثیر دیکھی ہے‘ جوڑوں کے درد‘ پٹھوں کے کھچاؤ‘ جسمانی‘ اعصابی‘ کمزوری ‘ طبیعت کی گھبراہٹ‘ بے چینی کے لیے جس کا ہروقت ذہن کھچا رہتا ہو‘ اعصابی کھچاؤ رہتا ہو اور معدہ کا نظام بگڑا ہو‘ ایڑیوں کا درد ہو جس کو اس کیلئے‘ حاملہ خواتین کیلئے وہ بتانے لگے کہ حاملہ خواتین بہت زیادہ اس سے صحت یاب ہوتی ہیں۔ بس جس وقت پتہ چلے کہ حمل کی خوشخبری ہے تو اس وقت اس کو استعمال کروایا جائے اور اس وقت اس کو استعمال میں لایا جائے اور اس کی بہت زیادہ طاقت اور تاثیر ہے۔ حاملہ خواتین اس کو بہت استعمال کریں‘ کبھی خون‘
فولاد آئرن کی کمی نہیں ہوگی ان کو الٹیاں‘ بے چینی نہیں ہوگی‘ ان کو کھایا پیا لگے گا‘ صحت مند ہوں گی اور نارمل ڈیلیوری ہوگی‘ زچگی میں آپریشن سے بچ جائیں گی اور ان کو کمزوری نہیں ہوگی‘ حمل کے بعد یہ دوائی استعمال کروائی جائے‘ پیٹ لٹکے گا نہیں‘ بڑھے گا نہیں‘ کمر ٹانگوں میں درد نہیں ہوگا‘ اعصابی‘ جسمانی کمزوری نہیں ہوگی‘ دماغ‘ طبیعت‘ پٹھے‘ اعصاب ہروقت صحت مند رہیں گے اور طبیعت میں گھبراہٹ بے چینی نہیں ہوگی‘ یہ چیزیں جو کہ میں نے آپ سے عرض کی ہیں‘ جسمانی‘دماغی اور اعصابی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور جسم اور طبیعت کے لیے بہت لاجواب ہے‘ جسم کے لیے بہت باکمال ہے‘ یہ چیز صحت اور تندرستی کا راز اور صحت اور تندرستی کا بہترین باکمال ایک راز ہے‘ نظر کیلئے‘ یادداشت کیلئے‘ جن کی نظر ختم ہوگئی ہو‘ جن کو رعشہ بڑھ گیا ہو‘ ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں اور پارگنسنگ کی تکلیف ہوگئی ہو اس کو میں نے بہت استعمال کروایا اورلوگوں کوفائدہ ہوا۔قارئین میں ان کی باتیں سن رہا تھا اور وہ مجھے بائیس تئیس سال کے بعد ملاقات میں بتارہے تھے انہوں نے مجھے ایک ٹوٹکہ دے دیا‘ بلکہ بائیس تئیس لاکھ‘ بائیس تئیس ہزار اور بائیس تئیس سوبندوں کے تجربات بتائے وہ بتارہے تھے اور میں حیرت سے دیکھ رہا تھا‘ پھر میں نے اس ٹوٹکہ پر خود نظر کی‘ پودینہ‘ ست پودینہ‘ کچور اور ہلدی مجھے حیرت ہوئی کہ یہ ٹوٹکہ تو ہماری زندگی میں اصل کا حفاظت کا حصار ہے اور حفاظت کا بہترین نظام اسی ٹوٹکہ کے ساتھ ہے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی حفاظت ہو‘ ہر آنے والی بیماری‘ روگ‘ تکلیف‘ دکھ‘ مصیبت‘ اور کوئی بیماری اس کو اپنی لپیٹ میں نہ رہے اور وہ تندرستی صحت کا راز ہمیشہ پاتا رہے‘ اس کے لیے میں نے یہ ٹوٹکہ بہترین پایا۔ لوگوں کو بتانا شروع کیا لوگوں کو بہت اچھے نتائج ملے۔ میری عادت ہے کہ میں ٹوٹکہ لکھتا ہوں‘ آزماتا ہوں‘ دیتا بھی ہوں کہ اللہ کی مخلوق کو نفع پہنچے‘ اللہ کی مخلوق اس سے استفادہ اور فائدہ حاصل کرے‘ مقصد انسانیت کو نفع دینا ہے‘ قارئین یہ ٹوٹکہ اپنی زندگی میں آپ صحت یاب ہیں تو استعمال کرنا شروع کردیں‘ ایک چٹکی دن میں چند بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں‘ بس سمجھ لیں‘ آپ صحت مند ہیں‘ صحت کے راز اور تندرستی کے راز آپ کے ساتھ ہیں اور آپ جسم کے اعتبار سے‘ صحت کے اعتبار سے بہت باکمال اور بہت بے مثال ہیں۔ آپ ایسے لوگوں میں شمار ہوں گے جو صحت اور تندرستی کے راز پاچکے ہیں اور ایسے لوگوں میں شمار ہوں جو صحت اور تندرستی کی برکات پاچکے ہیں‘ اس ٹوٹکےکو چھوٹا نہ سمجھیں‘ صحت کا انوکھا راز ہے‘ صحت کا انوکھا کمال ہے‘ مجھے امید ہے کہ آپ یہ ضرور استعمال کریں گے اور مجھے بھی اس کے مزید فوائد بتائیے گا کیونکہ میں نے آپ کو بہت بڑا فائدہ مند تجربہ بتایا آپ بھی ضرور بتائیے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 977 reviews.