Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدگمان شوہر کی بدگمانی ختم! ٹوٹتا گھر دوبارہ خوشحال

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنے شوہر، والد، دو بچوں اور دیور کے ساتھ عبقری روحانی اجتماع میں آئی تھی اور آج چار سال ہوگئے ہیں میں تسبیح خانہ سے جڑ چکی ہوں۔آپ سے بذریعہ ٹوکن ملاقات بھی ہوئی۔ میں عبقری رسالہ اور دو انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میری شادی کو 17 سال ہوگئے ہیں‘الحمدللہ پانچ بچے ہیں‘میرے شوہر کاروبار کیلئے کراچی گئے ہوئے تھے‘ جب وہ چلے گئے تو کچھ حاسدین نے میرے شوہر سے کچھ ایسی باتیں کیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ تھا اور مجھ پر انتہائی گھٹیا الزامات لگائے‘‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی کہ یہ مجھ پر بہتان باندھ رہے ہیں اگر میرے شوہر نے میرا یقین نہ کیا تو میرا گھر ٹوٹ جائے گا۔میرے دیور جو تسبیح خانے سے جڑے ہوئے ہیں وہ چار سال سے عبقری رسالہ بھی پڑھتے ہیں اور رمضان میں قیام بھی تسبیح خانہ میں کرتے ہیںانہوں نے یہ مسئلہ آپ کے سامنے رکھا‘ جس پر آپ نے میرے لیے یہ وظیفہ عنایت فرمایا یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ میں نےلاتعداد پڑھنا شروع کردیا‘ میرا گھر ٹوٹ رہا تھا‘ شوہر بدگمان ہوچکے تھے‘ وہ مجھے رکھنے پر بھی آمادہ نہ تھے کیونکہ ان کی برین واشنگ ہی کچھ اس طرح سے کی گئی تھی کہ ان کومیری کسی بات پر اعتبار ہی نہ رہا تھا مگر اس وظیفہ نے تو کمال ہی کردیاچند دنوں میں ہی سب بدگمانیاں ختم ہوگئی اور میرا گھر دوبارہ سے خوشحال ہوگیا۔ میری دعا ہے تسبیح خانہ تاقیامت قائم رہے اور حضرت حکیم صاحب اور ان کی نسلوں کو اللہ اس کا اجر دے۔ عبقری روحانی(چلہ) اجتماع میں شرکت کی برکت سے روحانی سکون ملا ہے اور مجھے شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے ‘ اللہ میرے بھائی جیسے دیور کو تسبیح خانہ سے ہمیشہ جوڑ کر رکھے۔۔(مسرت، کوہاٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 011 reviews.