Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رسولی کی تکلیف ختم اور ماہواری کا مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں کو لمبی زندگی دے۔ آمین! حکیم صاحب میں آ پ کو اپنی بیماری کے متعلق بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے مجھے خون کی رسولی کی تکلیف تھی اور تکلیف بھی بہت سخت تھی میں نے آپ کوبذریعہ خط(جوابی لفافہ کے ساتھ) ساری تفصیل بتائی تھی‘ چند ہفتوں کے بعد ہی مجھے جواب موصول ہوا جس میں آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کرنے کو کہا تھا کہ 90 دن استعمال کریں ، میں نے اسی دن عبقری دواخانہ لاہور سے بذریعہ وی پی پارسل منگوا لیا۔ جیسے ہی ’’پوشیدہ کورس‘‘ مجھے ملا لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال شروع کردیا‘ ان دنوں بہت تکلیف میں تھی‘ مگر میں دوا ضرور لیتی تھی‘پہلا کورس ختم کیا تھا کہ میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوگئی‘ میں نے تین کورس استعمال کیےتو میں حیران رہ گئی کہ میری بیماری ختم ہوگئی یہ بات آج سے تقریباً تین سال پہلے کی ہے اب میں پنج وقتہ نماز بھی پڑھ لیتی ہوں اور پورے روزے بھی رکھے ہیں اورمیری ماہواری کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ عبقری سے ملنے سے پہلے میں نے انگریز ادویات کا بے دریغ استعمال کیا جس سے میری حالت دن بدن خراب ہوتی ہوگئی اور صحت یکدم ڈائون ہوگئی تمام گھر والے پریشان تھے کہ اس کو کیا ہوگیا ہے‘ دن بدن کمزورہوتی جارہی ہے پھر ایک دن عبقری رسالہ بک سٹال پر نظر آیا میںنے خرید اور پڑھنا شروع کیا بہت اچھا رسالہ ہے۔الحمدللہ! آپ کو ایک خط لکھنے کی برکت سے میری صحت کے مسائل حل ہوگئے‘ابھی گزشتہ ماہ کا عبقری پڑھا تو اس میں اکثر قارئین نے عبقری ادویات سے شفاء یابی اپنے آزمودہ واقعات لکھے تو میرے دل سے بھی آواز آئی کہ میں بھی لکھو ں اور مخلوق خدا کو بتاؤں کہ مجھے شفاء اسی در سے ملی ہے۔ (ی۔ الف)۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 069 reviews.