Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری پانچ بیماریاں صرف ایک دوا سے ختم ہوئی ہیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ کئی سال سے عبقری اور تسبیح خانہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہوں اور جڑنے کی وجہ میری ’درزن‘ بنی وہ ایسے کہ میری ٹانگوں میں بہت عرصہ سے درد ہورہا تھا جس کیلئے میں نے بہت سے ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اگر فائدہ ہوتا بھی تو صرف وقتی طور پر۔ ایک مرتبہ اپنی درزن کے پاس سوٹ سلوانے کے سلسلے میں اس کے گھر گئی تو اس کے گھر میں عبقری رسالہ پڑھا تھا‘ میں نے اٹھا کر دیکھا تو اس نے اس کی تعریفیں شروع کردیں اور بتایا کہ اس میں بہت کچھ ہے اس میں سے اپنے مرض کے مطابق دوا ڈھونڈ کر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا‘ ساتھ اس نے میرا یقین بڑھانے کیلئے ایک واقعہ بھی بتایا کہ میں نے یہ رسالہ پہلے بھی کسی کو پڑھنے کیلئے دیا تھا‘ انہوں نے اس میں سے’’ستر شفائیں‘‘ دوا استعمال کی اور اب بھی کررہے ہیں جس سے ان کے معدے ، جگر، گیس، قبض اور دیگر بیماریاں صرف اس ایک دوائی سے ختم ہوگئی ہیں۔ میں نے اس کی بات کوسنجیدگی میں لیا اور اس میں چھان بین شروع کردی ‘ عبقری رسالہ میں بہت مفید معلومات ہیں‘اس کے علاوہ اس کے آخر میں عبقری دواخانہ کی ادویات کا تعارف پڑھا تو میں نے اپنی طبی کیفیت کو دیکھتے ہوئےعبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ اسی رسالے پر لکھے ہوئے عبقری دواخانہ کے نمبر پر کال کی اور بذریعہ وی پی یہ دوا منگوا لی۔ ابھی مجھے یہ دوا استعمال کرتے ہوئے تقریباً تیسرا ہفتہ ہے جس سے میری یہ دیرینہ تکلیف ختم ہوگئی ہے ۔ ٹانگوں کا درد ختم ہونے کے ساتھ جو معدے کے نظام تھا وہ بھی درست ہوگیا ہے۔طبیعت فریش ہوگئی ہے‘ ورنہ صبح جب اٹھتی تو جوڑ جوڑ درد کررہا ہوتا تھا۔ (ن۔ و‘ گجرات)

پانچ چھ ڈبیوں سے ماہوار ی کا مسئلہ حل(ہارمونز شفاء):السلام علیکم! میں آپ کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں میں کسی عامل کے پاس اپنی اہلیہ کو لےکر گیا تھا وہ کہتے تھے کہ کسی نے اولاد کی بندش کرارکھی ہے۔اس نے ہم سے کافی پیسہ کھائے ہر بار ایک نئی کہانی سنا دیتا ۔ پھر میں اس کے پاس کبھی نہیں گیا۔ ایک روز لاری اڈہ مہمانوں کو چھوڑنے گیا تو اخبار کے سٹال پر عبقری رسالہ پڑا تھا دل نے چاہا کہ اس کو خرید لے میں نے خریدا اور گھر جاکر ایک رات میں سارا رسالہ پڑ ھ لیا اس میں ایک دوائی ’’ہارمونز شفاء‘‘ کا لکھا تھا میں نے پڑھی اور اگلی صبح فون کرکے پارسل کے ذریعے دوائی منگوائی اور اپنے اہلیہ کو کہاں کہ اللہ کے نام لے کر اس دوائی کا استعمال شروع کر اس نے دوائی کا استعمال کیا پہلی، دوسری، تیسری ڈبی میں فرق محسوس ہونا شروع ہوگیا تقریباً چھ ڈبیاں کھانے کے بعد میری اہلیہ کا ماہواری کا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس سے پہلے تو کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس جا کبھی کسی لیڈی ڈاکٹر کے پاس جا ہزاروں روپیہ خرچ کردیا اور فرق ایک فیصد بھی نہ ہوا تھا۔میری اہلیہ بھی مختلف ادویات کا استعمال کر کرکے تھک گئی تھی اتنہائی ٹینشن میں ہر وقت رہتی تھی جس وجہ سے اس کا بلڈپریشر ہائی رہنا شروع ہوگیا تھا۔ (محمد اویس مسعود)۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 073 reviews.