Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بات بات پر ایمان کی بازی نہ لگایا کرو

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

کامل ایمان کیا ہے؟ اللہ کو سامنے رکھ کر اس کے دھیان کے ساتھ دنیا کا کام بھی اس کے پیار ے حبیب محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز طریق پر دین بن جاتا ہے ۔ ایمان، کامل جب ہوت اہے جب غیب پر مشاہد ہ سے زیادہ یقین رکھا جائے جو دیکھ کر ایمان لایا اس کا اپنی آنکھوں پر ایمان ہوا۔ اور جو غیب پر ایمان لایا اس کا یقین اللہ پر ہوا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اور اس کی کتا ب پر ہو، یہی معنی ہیں۔ ( آیت) یومنون بالغیب کے ! نبی کریم اکا فرمان عالیشان ہے۔ ” بات بات پر ایمان کی با زی نہ لگایا کرو! یہ نہ کہو میں ایمان سے کہتا ہو ں کہ یہ یونہی ہے ۔ اگر جھوٹ کہے گا تو ایمان نکل جائے گا اور اگر سچ بھی کہے گا تو بھی ایمان کمزو ر ہو جائے گا۔ “ لا الہ کے ذریعے غلط یقینو ں کو دل سے نکالاجائے اور الا اللہ سے صحیح یقین اللہ کی ذات عالی پر جمالیا جائے جیسے تختی پر کوئی غلط املا لکھی ہو تو استاد اسے پہلے مٹانے کا حکم دیتا ہے۔ پھر اس پر صحیح عبار ت لکھی جاتی ہے ۔ حضرت بلا ل رضی اللہ عنہ کا جہر کے ساتھ احد، احد کا تکرار کرنا درحقیقت کلمہ کاخلا صہ، دعوتِ ایمان اور دعوت ِتو حید پیش کرنا ہے۔ مراقبہ عام طور پر کچھ پڑھنے کو وظیفہ سمجھا جا تا ہے ۔ اور خدا کی عظمت اور یاد، موت اور بعد المو ت کے احوال ،او راپنی حقیقت سوچنے کو وظیفہ نہیں جانتے ۔خاص کر یہ سوچنا کہ اللہ حاضر و ناظر ہے۔ مجھے دیکھ رہا ہے ، سن رہا ہے اس قسم کے مرا قبات زیادہ مو ثر ہو تے ہیں۔ تمام اہل اللہ کا یہی معمول رہاہے ۔ کلمہ میں لا الہ کی نفی تمام منکرات ترک کرنے پر اثر انداز ہے جیسے ہر با طل معبود کی نفی ہے۔ اس طرح ہر گنا ہ با طل ہے۔ الا اللہ میں ایک اکیلے سچے معبود کا اثبات ہے اسی طر ح اللہ کی پسندیدہ ہرنیکی اختیار کرنے کا اقرا ر ہے پس لاالہ جمیع منکرات سے بچنے بچانے اور ہرایک سے انکا ر کی قوت پیدا کر تاہے ۔ ایمان کی جگہ دل ہے نہ زبان ۔ زبان اقرار کرتی ہے اور دل اس اقرار کا یقین رکھتا ہے ۔ ترغیب آج ترغیب دی جا تی ہے اپنا حق وصو ل کرنے کی دوسروں کے حقو ق ادا کرنے کی تاکید نہیں کی جاتی ۔ دعوت کاکام اس قدر عظیم ہے کہ بایقین کا رنبوت ہے ، مگر اتنا آسان ہے۔ کہ ہر شخص جتنا چاہے اس میں شریک ہو کر حصہ لے سکتا ہے ، البتہ اتنا نا زک ہے کہ پہلے باقاعدہ اصولوں کے سا تھ پابندی سے کا م سیکھنا لا ز می ہے ۔ بحوالہ : اقوال اولیا ء،اقوال حضرت اقدس شاہ عبدالعزیز دعا جو دہلوی ، صفحہ نمبر 73 )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 111 reviews.