Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔) خوف اور احساس محرومی ( عرفا ن، آزا د کشمیر ) نویں جماعت میں تھا تو برے لڑکو ں کی صحبت میں پڑ گیا اور تین سالو ں میں خو د کو تبا ہ کر لیا۔ تعلیم کے میدان میں بھی بہت پیچھے رہ گیا ہو ں ۔ رات، نا پسندیدہ خوا بو ں میں گزار دیتا ہو ں ۔ حال یہ ہے کہ ذرا سا وزن اٹھا نا میرے لیے ممکن نہیں رہا ۔ اپنے مستقبل سے سخت خوفزدہ ہو ں ۔ غر بت کی وجہ سے دوا بھی نہیںخرید سکتا ۔ جوا ب : آپ کو دو اکی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنے خیا لات میں تبدیلی پیدا کریں ۔خوف اور احساس محرومی کے خیا لا ت کو دور کریں ۔ اس کے لیے رات کو سونے سے پہلے آرام دہ حالت میں لیٹ کر آنکھیں بند کر لیں اور اندا زاً نصف گھنٹے تک یا حفیظ پڑھنے کے بعد سو جائیں یہ عمل کم ا زکم تین ما ہ کیا جا ئے ۔ رشتے نہیں آتے ( عشرت ،جھنگ ) میری عمر بیس سال کے قریب ہے ۔ میں بہت پریشان ہو ں کیوں کہ میرے لیے رشتے نہیں آتے ۔ میری والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور ہمارا گھرانہ غریب ہے ۔اس لیے بھی لوگ توجہ نہیں دیتے ۔ کسی کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں پیدا کر نے کے لیے کسی حا سد نے عمل وغیرہ کرا یا ہے ۔ جوا ب : ۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ویقین رکھیں کہ وقت آنے پر آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ روزانہ رات کو اول آخر گیارہ گیارہ درود شریف کے ساتھ ساتھ گیا رہ با ر سورئہ اخلا ص اور سو مر تبہ ” یا قاضی الحاجات “پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بار گا ہ میں دعا کیا کریں۔نو ے دنوں تک ۔ کاروبار نہ ہونے کے برابر (رشید احمد ،ڈیرہ نو اب صاحب ) میراجنرل اسٹور ہے ، عرصہ تین سال سے کا روبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ، گھر کا خر چ چلا نا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ کا روبار میں لو گو ں کا مقروض ہو گیا ہو ں اور قرض خوا ہ پریشان اور بے عزت کر رہے ہیں۔ کوئی تد بیر کا ر گر نہیں ہورہی ۔ حالات کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا ہو ں ۔ جوا ب : ” آلٓمَّ o اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّو مُ “ (سورةآل عمران آیت نمبر1 )روزانہ رات کو سو بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں حالا ت کی مناسبت سے دعا کریں۔ اس وظیفے کو کم از کم نو ے دنو ں تک پڑھا جائے۔ انشا ءاللہ ایسے حالات جلد سامنے آئیں گے کہ ان کے ذریعے آ پ اس مشکل صورتحا ل سے نکل سکیں ۔ اپنی استطاعت کے مطابق پابندی سے مستحق و ضرورت مند افرا د کی مالی مدد کیا کریں ۔ ذہنی دباﺅ (فیصل ،مظفر گڑھ) میں عرصے سے ذہنی دبا ﺅمیں گر فتا ر ہو ں ، ہر وقت دما غ پر ایک بو جھ سا محسو س کر تا رہتا ہوں، نما ز بھی یکسوئی اور درست طریقے سے ادا کرنا مشکل ہو جا تاہے۔ والد بھی پریشانیو ں میں مبتلا ہیں ۔ ان کا تبا دلہ دوسرے شہر میں ہو گیا ہے ۔ والدہ بیمار رہتی ہیں ۔ ان تمام الجھنو ں کے بارے میں جب سو چتا ہو ں تو اور زیا دہ پریشان ہو جاتا ہو ں ۔ جوا ب: نما ز فجر اور عشاءکے بعدسو سو بار ” یا حی یا قیوم“کا ورد کیا کریں ۔ ، گھریلو حالات کے لیے کوئی فرد روزانہ رات کو تین سو بار ” یا اللّٰہ یا رحمن یا رحیم ‘ ‘ پڑھ کر بار گا ہ الہٰی میں دعا کیا کرے ، نو ے دنوں تک ۔ اعصاب اور ذہن پر کنٹرول ( شاہدہ کو ثر، کو ٹ ادو ) کسی سے با ت کر تی ہو ں تو بے حال ہو جا تی ہو ں ، آواز اوراندا زہ دونو ں بدل جا تے ہیں ۔ کبھی غصہ آجا تاہے تو خود پر قابو ختم ہو جا تاہے اور بولتے وقت آوا ز نہا یت بھدی اور بے ہنگم ہو جا تی ہے۔ الفا ظ بھی بے ربط ہونے لگتے ہیں۔آپ مجھے ذہنی و اعصابی کنٹرول اور یکسوئی کے لیے کوئی روحانی عمل بتائیں۔ جوا ب : را ت کو سونے سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کرلیں ۔ تصور کریں کہ پانی کا ایک حوض یا تالاب ہے ۔ جس کے پا نی کا رنگ نیلا ہے ۔ اور آپ اس میں ڈو بی ہیں ۔ کم از کم دس پندرہ منٹ یہ تصور کرنے کے بعد سو جائیں۔ انشا ءاللہ بہت جلد ذہن اور اعصاب پر کنڑول حاصل ہو جائے گا۔ ڈراﺅنے خوابوں سے نجات (عظمیٰ بخاری ،کورنگی) میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ر ات روزانہ ڈر اﺅنے خواب آتے ہیں اور یہ خوابوںکا سلسلہ سالوں سے جاری ہے۔ ہر وقت دل میں کھٹکا رہتا ہے کہ شاید میرے اوپر جنات کا اثر ہے اور اس اثر کی وجہ سے میرا دل پھٹ جائے گا اور مر جاﺅں گی۔ میرے پیچھے اکثر بلائیں دوڑتی رہتی ہیں۔ میں باوجود کوشش کے ان بلاﺅں سے نہیں بچ سکتی اور خواب میں وہ آفات مجھے زخمی کرتی رہتی ہیں۔ بعض اوقات تو بہت کچھ پڑھ کر سوتی ہوں لیکن پھر بھی خواب آنا نہیں چھوڑتے۔ اس کا کیا حل کروں ؟مجھے آپ کا دراصل میری ایک ملنے والی ٹیچر خاتون نے بتایا۔ اس کا بھی کوئی مسئلہ تھا اس نے آپ سے رابطہ کیا اور آپ کے مشورے پر عمل کیا۔ اسے بہت فائدہ ہوا۔ میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہو ں ۔ جواب: بہن دراصل بات یہ ہے کہ آپ کے گھر میں آسیب کا ڈیرہ ہے‘ جس کی وجہ سے وہ مخلوق آپ کو تنگ کرتی ہے‘ آپ اس کا علاج یوں کریں رات کو سوتے وقت باوضو سوئیں اور آخری قل سات سات دفعہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر پورے بدن پر مل لیں اور جب تک نیند نہ آئے اس وقت تک آیة الکرسی پڑھتی رہیں۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں سورة بقرہ کا آخری رکوع‘ سورة حشر کا آخری رکوع اور دو انمول خزانے ٹیپ ریکارڈ میں بھر کر گھر میں ہر وقت چلاتے رہیں‘ ہلکی آواز سے یہ گھر میں ہر وقت چلتے رہیں۔ اگر آپ کے پاس دو انمول خزانہ والی کتاب نہ ہوں تو جوابی لفافے پر دس روپے کا ٹکٹ لگا کر بھیج دیں۔ آپ کو مفت دو انمول خزانے کا کتابچہ ارسال کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام قارئین بھی دو انمول خزانے ( ا یک کا پی) منگوا سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ پتہ لکھا ہوا ہو اور دس روپے کے ٹکٹ لگے ہوئے ہوں۔ جوابی لفافے کا آنا ضروری ہے۔ خودکشی حرام ہے (رفعت بھیرہ، سرگودھا) میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو سترہ سال ہو گئے ہیں ۔ جب سے میں اس گھر میں آئی ہوں ناچاکی، گھریلو پریشانیاں ہر وقت رہتی ہیں۔ میری نندیں اور ساس ہر وقت جہیز کم لانے کا شکوہ کرتیں ہیں بلکہ ایک دو دفعہ انہوں نے مجھے زہر دے کر اور آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔ لیکن کیا کروں چھوٹے چھوٹے بچے اور بوڑھی ماں کے وہ الفاظ سامنے آتے ہیں کہ بیٹی اب تیرا جنازہ خاوند کے گھر سے ہی نکلناہے ۔ بس اس قول کی لاج رکھ رہی ہوں ورنہ تو زندگی پریشان اور اجیرن ہے۔ کئی دفعہ سوچا کہ خودکشی کر لوں لیکن اسلامی زندگی کے پیش نظر خود کشی حرام ہے ورنہ اپنے آپ کو میں پہلے ہی ہلاک کر چکی ہوتی‘ لہٰذا مہربانی کر کے مجھے میرے مسئلے کا روحانی شافی حل بتائیں۔ جواب: محترمہ آپ میری تین باتوں پر عمل کریں ۔گھر جنت کا نمونہ بن جائیگا انشاءاللہ تعالیٰ۔ سب سے پہلے جس طرح آپ نے صبر اور استقامت سے سابقہ وقت گزارا ہے اس پر مزید صبر کریں۔ بہن ہمیشہ حالات یکساں نہیں رہتے۔ سورج آخر غروب ہو گا اور خزاں آخر بہار میں بدلے گی ۔ضرور اس بہار کے انتظار میں زندگی کے شب و روز گزریں گے یعنی صبر و استقامت میں اور زیادہ کوشش کریں۔ دوسرا‘ سورة مریم ایک بار اول آخر گیارہ دفعہ درود شریف پڑھیں اور اپنے مسئلے کے لیے دعا کریں‘ بے شمار لوگوں نے آزمایا اور نہایت مفید پایا تیسرا اٹھتے بیٹھتے ”یا ستار ، یا غفار“ بکثرت پڑھیں کم از کم پانچ سو مرتبہ تو پڑھ ہی لیں ایک اور عمل بھی اس کے ساتھ کر لیں جب بھی گھر میں کوئی چیز پکائیں‘ کپڑا دھویں‘ صفائی کریں‘ یعنی گھر کا کوئی بھی کام کاج آپ کرنا چاہیں تو سات دفعہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔ اس سات دفعہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کا ایک وظیفہ عرض کرتا ہوں کہ مجھ سے کئی گھرانوں نے بے برکتی، معاشی پریشانی، گھریلو تنگی اور کاروباری مسائل کا شکوہ کیا ۔میں نے انہیں جب بھی سات دفعہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ہر کام کرنے سے پہلے پڑھنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے باقاعدگی سے ایسا پڑھنا شروع کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے نہایت کرم نوازی فرمائی اور ان کے مسائل مشکلات پریشانیاں جلد از جلد حل ہونے لگیں۔ نظربد کا اثر (مبارک بی بی‘ نواب شاہ) آج سے تین ماہ قبل میں ایک میت پر گئی ۔قریبی عزیز تھے وہاں سارا دن رہی۔ تدفین کے بعد واپس گھر آئی تو جسم بھاری بھاری اور بوجھل بوجھل تھا۔ میں نے سمجھا کہ شاید موت کے غم کے اثرات ہیں لیکن وہ کیفیت بڑھتی گئی اور آج تک جوں کی توں ہے۔ اس سلسلے میں‘ میں نے دل کے ڈاکٹروںکو دکھایا۔ ای سی جی، خون کے ٹیسٹ ،ایکسرے اور پیشاب کی تمام رپورٹیں بالکل صحیح نکلیں۔ ہومیو پیتھک علاج بھی کیا۔ تھوڑا سا دیسی علاج اور بکرے کا صدقہ بھی دیا۔ لیکن تھوڑے سے فوائد کے بعد مرض اپنی اصلی حالت میں آجاتی ہے۔ ایک پیر صاحب کے پاس گئی انہوںنے حساب لگایا اور کہا کہ آپ پر کسی نے جادو کیا ہے۔تین ہفتے انہوںنے علاج کیا اور ہزاروں روپے خرچ ہو گئے اس طرح ایک اور قاری صاحب نے قرآن مجید سے فال نکالی اور پھر کچھ ماش کے دانے پڑھ کر دئیے ۔ان ماش کے دانوں کو اپنے سر کی پچھلی طرف پھینکنا ہوتا تھا۔ لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ فائدہ نہ ہوا آپ کا کالم ہر ماہ بہت زیادہ دلچسپی اور عقیدت سے پڑھتی ہوں۔ دل میں آیا کہ آپ سے مشورہ کر کے دیکھوں ۔مہربانی کر کے میرے مسئلہ کا حل بتائیں۔ جواب: بہن یہ مسئلہ آپ کا نہیں بلکہ تمام بہنوں کا ہے کہ جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو بن سنور کر نکلتی ہیں اور کسی محفل میں اگر جانا ہوتا ہے تو چونکہ وہاں ہر قسم کا چہرہ ہوتا ہے اور بعض خواتین نہ چاہتے ہوئے بھی نظر بد لگا دیتی ہیں ۔یہ دراصل آپ کو نظر بد لگی ہوئی ہے بلکہ احادیث میں تو نظر بد جنات کے ذریعے بھی لگانا ثابت ہے اور انسانوں کی نظر کو حدیث میں حق کہا گیا کہ انسانوں کی نظر واقعی لگتی ہے۔ میرے پاس کئی لوگ ایسے آتے ہیں جو بظاہر بیمار، پریشان، کھانا ہضم نہیں ہوتا، بیماری روزبروز بڑھتی جا رہی ہے ،جسم کمزور ہوتا جا رہاہے۔ لیکن جب ان پر روحانی نظر ڈالی گئی تو محسوس ہوا کہ اس پر نظر بد کے اثرات ہیں۔ جب ان کا علاج کیا گیا تو باقاعدہ فائدہ ہوا ۔اس لیے ایک تو تمام بہنوں سے درخواست کہ وہ گھر میں بھی اور گھر سے باہر بھی اپنے اندر سادگی کی عادت ڈالیں اور مندرجہ ذیل عمل کریں۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کے بعد اَ لاِسلَامُ حَقّ اَلکُفرُ بَاطِل اول آخر سات دفعہ درود شریف اکیس دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں یا جس کسی کی نظر بد لگی ہو اس پر دم کریں اور اس کے علاوہ سورة القریش سات دفعہ روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ جنات ڈرانے لگے (محمد طفیل‘ فیصل آباد) میں نے دو انمول خزانے، آپ کے مشورے سے پڑھنے شروع کئے ۔مجھ پر عرصہ دراز سے جنات کے اثرات تھے۔ میں نے کثرت سے دو انمول خزانے پڑھے۔ آپکی بتائی ہوئی ترتیب کے مطابق اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور اکیس مرتبہ دو انمول خزانے میں نے پڑھا ۔ایک رات میں یہ پڑھ رہا تھا اور پڑھتے ہوئے مختلف چھوٹے اور بڑے جنات، سائے کی طرح میرے سامنے آگئے اور مجھے ڈرانے لگے۔ مختلف قسم کی خطرناک آوازیں نکالنے لگے‘لیکن میں نے چونکہ آپ سے سن رکھا تھا اس لیے پڑھنا نہ چھوڑا اور مستقل مزاجی سے پڑھتا رہا ۔تھوڑی دیر بعد وہ چلے گئے۔ دوسری رات میں پڑھنے بیٹھا تو پھر ایسا ہی ہوا لیکن میں نے پڑھنا نہ چھوڑا۔ ستائیس راتیں ایسا مستقل ہوتا رہا۔ آخر کار جنات کا حاضر ہونا ختم ہو گیا۔ مزید مجھے یہ بتائیں کہ میں یہ عمل جاری رکھوں‘ مجھے بہت فائدہ ہے کہ میری بلا ٹل گئی ہے اور میں مطمئن ہوں۔ جواب: محترم آپ دو انمول خزانے توجہ سے پڑھتے رہیں اور اس کے ساتھ”یا حافظُ، یا حفیظُ، یا سلامُ “ روزانہ اکتالیس مرتبہ صبح و شام پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 339 reviews.