Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعائیں نسلیں سنوار دیتی ہیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں قارئین عبقری کیلئے ایک ایسی مسنون دعا اور اس کا مشاہدہ لے کر حاضر ہوا کہ جو نسلوں کو بخت لگانے والی کامیاب دعا ہے۔ حضرت احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے اللہ والے گزرے ہیں ان کے بیٹے مولانا حبیب وہ سعودی عرب میں رہتے تھے‘ وہ اپنے والد کی بالکل کاپی تھے اور ان کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ تھرما میٹر ہیں یعنی حرام حلال ایک پل میں بتا دیتے ہیں۔ کسی نے حضرت لاہوری رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ حضرت آپ کی اولاد اتنی نیک، درویش اس کی وجہ؟ فرمایا ’’حلال کھلایا‘‘ اور ہرنماز کی التحیات میں ’’رَبِّ اجْعَلْنِي‘‘ کے بعد یہ دعا پڑھی۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (الفرقان74)۔یہ دعا کو اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ مولا اگر میرے بیٹے، بیٹی یا میرے گھر میں کسی فرد پر کوئی آفت آئے یا کوئی پریشانی، آزمائش آئی تو اللہ میری آنکھوں کو ٹھنڈک تو نہ پہنچی تو مولا ایسا فرما دے کہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا دے۔ہمیشہ مزدور کو مزدوری پہلے ملتی ہے یا آخر میں ملتی ہے؟ ظاہر ہے آخر میں دی جاتی ہے اور التحیات یہ آخری لمحہ ہوتا ہے عبادت کا اور اللہ پاک نے فرمایا اب التحیات میں بیٹھا ہے یوں سلام پھیرے گا اور اس کا مجھ سے گفتگو کا جو سلسلہ ہے ختم ہو جائے گا اور یہ دنیا میں گم ہو
جائے یا کسی کام میں گم ہو جائے، چلو اس کو مزدوری دے دو یہ التحیات آخری لمحہ ہے مزدوری پانے کا کتنا بڑا نکتہ ہے۔ التحیات میں دعائوں کا اہتمام کیا کریں۔ اس دعا سے آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں اس دعا سےنسلوں میں صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور اللہ غیب کے خزانوں سے صالح اور صلاحیت پیدا کرتا ہے اور ایمان پیدا کرتا ہے اور نسلوں میں اللہ پاک ایسی نعمتیں دیتا ہے کہ نسلیں زندگی کے مسائل میںاٹکتی نہیں، بھٹکتی نہیں اور دلوں میں کھٹکھتی نہیں۔ کیوں؟اللہ پاک نے اس دعا میں وعدہ کیا ہے کہ میں تمہاری بیوی اور اولادوں کو تمہارے لیے ٹھنڈک بنائوں گا۔ٹھنڈک اس وقت بنے گی جب یہ مسائل نہیں ہوں گے۔(حضرت لاہوریؒ نے مزید فرمایا) میرے پاس کئی کیس آئے کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی میں مسائل ہیں محبت کی کمی ہے انکی شکایت تھی میں نے کہا اس دعا کا اہتمام کرو اور کثرت سے پڑھو جب پڑھا تو ازدواجی زندگی کی شکایت دور ہوگئی۔ تلخیاں محبت میں تبدیل ہوگئیں اس دعا میں یہ بھی تاثیر ہے انوکھی تاثیر ہے میرے استاد فرمانے لگے کہ بھائی اس دعا کو ہر نماز کے بعد بھی اہتمام سے تین مرتبہ اللہ سے مانگا کرو‘‘ مانگتے وقت گھر والی اور بچوں کا تصور کیا کرو۔ یہی بات اپنی گھر والی کو بھی بتائو کہ وہ بھی ہر نماز کے بعد یہکام کیا کرے پھر دیکھو گھر کی زندگی کیسے بدلتی ہے۔ (حوالہ جات:(۱)سوانح حیات حضرت لاہوریؒ صاحب، (۲)بکھرے موتی ج۵ ص ۵۲۰، مؤلف:حضرت مولانا محمد عمر پالن پوریؒ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 248 reviews.